اتحاد امت وقت کی اہم ضرورت ہے،علماء اپنا کردار ادا کریں،اسد اللہ بھٹو
اشاعت کی تاریخ: 20th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ملی یکجہتی کونسل سندھ کے صدر وسابق ایم این اے اسداللہ بھٹوکی زیرقیادت ایک وفد نے آستانہ عالیہ بھیج پیر جٹا پر پہنچ کر چیئرمین علما مشائخ فیڈریشن آف پاکستان سفیر امن پیر صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی مرشدی کی عیادت وجلدصحت یابی کی دعاکی جو حالیہ بیماری کے باعث مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے تاہم اب وہ ربصحت ہوکراپنی رہائش گاہ منتقل ہوگئے ہیں۔ وفدمیںسابق امیر جماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی،سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا ،ضلع ائرپورٹ کے ناظم علاقہ رفاع عام سوسائٹی عتیق احمد،مقامی ناظم ڈاکٹر خالد یاسین شامل تھے جبکہ گلشن غزالی باغ رفیع کوآرڈینٹریو سی 4اور محمد علی رندھاوا، خلیفہ عبدالرحمن و دیگر بھی اس موقع پرموجود تھے۔اسداللہ بھٹو نے کہاکہ اتحاد امت وقت کی اہم ضرورت ہے ،منبرومحراب اورعلما ومشائخ کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔دشمن ہمیں زبان رنگ ونسل کی بنیاد پرتقسیم کرکے اتحاد امت کو پارا پارا اوراپنے مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتا ہے۔صہیونی ریاست کا ایران پرنہیں یہ پوری امت پرحملہ تصورکیا جائے،ایران کو اپنے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے۔پاکستان سمیت مسلم ممالک نہ صرف صہیونی جارحیت کی مذمت بلکہ عالم اسلام کو ایران کی پشت پرکھڑا ہونا چاہیے۔امریکی سرپرستی میں غزہ سے تہران تک امت کے خون سے ہولی کھیلنے والی دہشت گردریاست کے خونخوار ہاتھوں کو نہ روکا گیا تو پھر اگلی باری کسی اورمسلمان ملک کی ہوسکتی ہے۔آستانہ عالیہ بھیج پیر جٹا کی طرف سے کہا گیا ہے کہ پیر صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی جلد مکمل طور پر صحت یاب ہو کر اپنے ملی، دینی اور اصلاحی کاموں کو جاری رکھیں گے اور اللہ تعالیٰ کی رحمت سے ملک و قوم کے لیے قابل قدر خدمات سر انجام دیں گے۔ اس موقع پر جماعت اسلامی کے رہنماؤں اور علما ومشائخ نے ایران اور فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے لیے دعا کی اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اس تنازعے کو فوری طور پر ختم کرائیں تاکہ امن قائم ہو اور انسانیت کا وقار بحال رہے۔پیر صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی نے ملی یکجہتی کونسل کے صدر اورجماعت اسلامی کے رہنمائوں کا مزاج پرسی کے لیے گھرآمد پرشکریہ ادا کیا ۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے اور ان کی خواہش ہے کہ وزیراعظم پاکستان ہی آزاد کشمیر کا وزیراعظم منتخب کرے۔آزاد کشمیر کے علاقے میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے ایک بار پھر حق حکمرانی، مالکیت اور حق روزگار کا انتخابی ایجنڈا دہراتے ہوئے کہا کہ اگر کشمیریوں نے انتخابات میں ووٹ دے کر اکثریت دلوائی تو یہ تینوں مسائل حل کردیں گے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ کشمیر میں گزشتہ چھ ماہ سے ہماری حکومت ہے اور یہاں پر جو کام کیے اُن پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی بات کرنے والوں کو پنجاب کی سڑکیں ہی ٹھیک لگتی ہیں اور کہتے ہیں کہ صوبے سے نکلتے ہی سڑکیں خراب ہیں۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ رائیونڈ کو پنجاب سمجھتے ہیں کیونکہ اندرون صوبے کی حالت بہت بری ہے اور انہیں اس کی کوئی پرواہ بھی نہیں ہے۔ بلاول کا کہنا تھا کہ اب یہ چاہتے ہیں کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کا فیصلہ اسلام آباد سے ہو اور رائیونڈ کا ایک شہر اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننے کا خواہش مند ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :