Express News:
2025-09-23@17:40:55 GMT

راولپنڈی میں عجیب و غریب واقعہ، قبر سے بزرگ کی میت غائب

اشاعت کی تاریخ: 20th, June 2025 GMT

راولپنڈی:

راولپنڈی میں ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا ہے جہاں مقامی قبرستان سے 60 سالہ بزرگ کی میت غائب ہو گئی۔

 پولیس کے مطابق تھانہ گوجرخان کی حدود میں واقع علاقے چنگا میرا میں کامران نامی شہری نے ایمرجنسی نمبر 15 پر اطلاع دی کہ اس کے سسر محمد اشفاق تین ماہ قبل انتقال کر گئے تھے، صبح جب قبرستان گیا تو دیکھا سسر کی قبر کھلی ہے اور قبر میں سسر کی میت بھی موجود نہیں۔

واقعے کی اطلاع پر پولیس حکام فوری طور پر موقع پر پہنچے اور شواہد اکٹھے کیے۔ ایس پی صدر نبیل کھوکھر کے مطابق قبر سے تقریباً ایک میٹر کے فاصلے پر تازہ مٹی پائی گئی، کسی نے میت کو قبر سے نکال کر تقریباً 100 میٹر دور کسی اور جگہ منتقل کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات جاری ہیں اور جلد حقائق سامنے لانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اس غیر معمولی واقعے نے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کراچی: سچل غازی گوٹھ میں کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق

کراچی:

سچل غازی گوٹھ میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے عباسی شہید اسپتال پہنچائی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 20 سالہ عمر کے نام سے کی گئی جو کہ محنت کش تھا جبکہ واقعہ ڈرل مشین چلاتے ہوئے کرنٹ لگنے سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے ۔

پولیس واقعہ کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • غربت اور تنہائی دل کے انفیکشن کو مزید خطرناک بنادیتی ہیں
  • تیراہ واقعہ: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا شہداء کے لواحقین کے لیے ایک ایک کروڑ روپے امداد کا اعلان
  • وادی تیراہ واقعہ: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا جاں بحق افراد کے لواحقین کو ایک،ایک کروڑ دینے کا اعلان
  • باجوڑ میں فائرنگ کا واقعہ: اے این پی کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری میر اعظم خان جاں بحق
  • ویکسین مہم سے طالبات کی حالت خراب، وائرل ویڈیو کی حقیقت سامنے آگئی
  • جماعت اسلامی کے بزرگ رہنما اسد اللہ بھٹو مقامی اسپتال میں صحافی نعیم اختر کی عیادت کے بعد صحت یابی کی دعا کر رہے ہیں
  • کراچی میں اندھی گولیاں لگنے سے خاتون سمیت دو زخمی
  • کراچی: سچل غازی گوٹھ میں کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق
  • سندھ کے مختلف محکموں کے ہزاروں پنشنرز کا ریکارڈ غائب ہونے کا انکشاف
  • گلشن حدید ، ڈکیتی مزاحمت پر بزرگ شہری جاں بحق، سوسائٹی کی سیکورٹی پر سوالیہ نشان