پاکستان کی رومانوی کامیڈی فلم ’لو گُرو‘ نے بھارتی فلم ’ہاؤس فُل فائیو‘ کو باکس آفس پر پیچھے چھوڑ دیا۔ 

ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی محبت کی کہانی پر مبنی فلم لو گرو دنیا بھر کے سنیما گھروں سے اب تک 55 کروڑ کما چکی ہے جبکہ یو کے میں باکس آفس پر ’لو گرو‘ نے ریلیز کے پہلے ہفتے میں 75 ہزار پاؤنڈز کما کر 56 ہزار پاؤنڈز کمانے والی اکشے کمار کی فلم ’ہاؤس فل 5‘ کو شکست دے دی ہے۔

لو گرو یو کے میں ریلیز سے اب تک 9 دنوں میں 266 ہزار پاؤنڈز، تقریبا 10 کروڑ روپے کما چکی ہے۔ یہ اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ غیر ملکی سنیما گھروں میں بھی لالی ووڈ کی فلم کے خوب چرچے ہورہے ہیں۔

https://www.

instagram.com/p/DLFkAyqiJts/

سوشل میڈیا صارفین بھی لو گرو کو پسند کر رہے ہیں اور اس پر دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔ ایک مداح نے کہا، ’’ابھی کچھ دن پہلے لو گرو  دیکھی تھی اور سچ پوچھیں تو یہ دیکھنے کے قابل ہے۔‘‘

ایک اور مداح نے کہا، "لو گرو ایک بہترین فلم ہے۔ مجھے یہ پسند آئی۔" ایک اور مداح نے تبصرہ کیا، "اس میں بالی ووڈ فلموں کی طرح کوئی بیہودہ سین نہیں ہے"

 

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: لو گرو

پڑھیں:

تہران میں کشمیری طلبہ کو بھارت نے بے یار و مددگار چھوڑ دیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

تہران: ایران میں اسرائیلی فوج کے مسلسل حملے میں بھارتی حکومت نے کشمیری طلبہ کو ایران میں بے یار و مددگار چھوڑ دیا

 تہران اور اہواز کے ہاسٹلز میں سائرنوں کی گونج میں کشمیری طلبہ بے یارو مددگار ہیں، کے ایم ایس کے مطابق جنگ کے دوران ایرانی شہروں میں کشمیری والدین اپنے بچوں کے لیے ٹیلی فون کالز کررہے ہیں لیکن بھارتی سفارتخانہ سمیت کوئی نہیں سن رہا۔

ایرانی شہروں تہران اور اہواز میں جاری اسرائیلی حملوں کی وجہ سے پھیلنے والے سائرنوں کی گھن گرج میں کشمیری طلبہ اب بے آسرا ہو گئے ہیں۔

ہاسٹلز میں موجود یہ طلبہ شدید خوف اور تنہائی کا شکار ہیں جبکہ بھارتی حکومت نے شہری تحفظ کے اس مشکل موقع پر ان کا کوئی خیال نہیں رکھا۔

ملک و علاقہ سے دور اپنے اہل خانہ سے رابطے کے باوجود بھی ان کی فریادیں بے آواز ہیں۔

جموں و کشمیر اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کا کہنا ہے ابھی 1500 طلبہ ایران میں ہیں، والدین ٹیلی فون کالز کر کے اپنے بچوں کی خیریت جاننا چاہتے ہیں، مگر بھارتی سفارتخانوں کی جانب سے کوئی جواب موصول نہیں ہو رہا۔

 پاکستان اور عرب ممالک نے اپنے طلبہ کو وطن واپس بلا لیا، تاہم بھارت نے کشمیری طلبہ کو تنہا چھوڑ دیا۔

جموں و کشمیر اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت کو کئی خطوط لکھے، مگر ان کی طرف سے اب تک کوئی عملی یا اخلاقی جواب موصول نہیں ہوا۔

متعلقہ مضامین

  • ایوان بالا میں تناؤ: سینیٹر دینش کمار کا چیئرمین سینیٹ کو ایک اور خط، مشیروں کی تفصیلات فوری طلب
  • ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی فلم ’لو گرو‘ نے اکشے کمار کی ’ہاؤس فُل 5‘ کو پیچھے چھوڑ دیا
  • ایرانی حملوں کا خوف، 5 ہزار اسرائیلی گھر چھوڑ گئے، بڑی تعداد کا تعلق تل ابیب سے
  • ایرانی حملوں کا خوف، پانچ ہزار اسرائیلی گھر چھوڑ گئے، حکومت کی تصدیق
  • تہران میں کشمیری طلبہ کو بھارت نے بے یار و مددگار چھوڑ دیا
  • بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے طلبہ کو ایران میں بے یار و مددگار چھوڑ دیا
  • بھارت نے ایران کا ساتھ چھوڑ دیا
  • ایرانی میزائلز کا خوف، اسرائیلی ملک چھوڑ کر بھاگنے لگے
  • ہمایوں سعید نے خود پر ہونیوالی تنقید کی وجہ بتا دی