چین اور نیوزی لینڈ کے تعلقات بین الاقوامی تقاضوں پر  پورا اترے ہیں، چینی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 20 June, 2025 سب نیوز

بیجنگ :چین کے صدر شی جن پھنگ  سے  بیجنگ کے عظیم عوامی ہال  میں نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم  کرسٹو فر لوکسن نے ملاقات کی۔جمعہ کے روز شی جن پھنگ نے کہا کہ 50 سال قبل سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے چین اور نیوزی لینڈ کے تعلقات بدلتے ہوئے بین الاقوامی تقاضوں پر  پورا اترے ہیں  اور دونوں فریق ہمیشہ ایک دوسرے کا احترام کرتے ہوئے ساتھ ساتھ آگے بڑھے ہیں۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ چین اور نیوزی لینڈ کو دوطرفہ تعلقات میں تعاون کو زیادہ اہمیت دینی چاہئے، اپنے تکمیلی فوائد کو مکمل طور پر بروئے کار لانا چاہئے، تجارت اور سرمایہ کاری تعاون کو گہرا کرنا چاہئے، سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے، بنیادی ڈھانچے اور دیگر شعبوں میں تعاون کے امکانات سے فائدہ اٹھانا چاہئے، تعلیم، ثقافت، نوجوانوں، عوامی اور مقامی  تبادلوں کو مضبوط بنانا چاہئے اور دوطرفہ تعلقات کو مزید معنیٰ خیز  بنانا چاہئے۔

شی جن پھنگ نے کہا کہ چین اور نیوزی لینڈ کے درمیان کسی قسم کے کوئی تاریخی  مسائل اور  بنیادی اختلافات نہیں ہیں۔  چین اور نیوزی لینڈ کو ایک دوسرے کا احترام کرنا چاہئے، اختلافات سے نمٹتے ہوئے مشترکہ  مقاصد کی جستجو  کرنی چاہئے.

اس سال فسطائیت کے خلاف عالمی جنگ کی فتح کی 80 ویں سالگرہ اور اقوام متحدہ کے قیام کی 80 ویں سالگرہ ہے۔جنگ کے بعد کے بین الاقوامی نظام کے معماروں اور محافظوں کی حیثیت سے، چین اور نیوزی لینڈ کو اقوام متحدہ کی مرکزی حیثیت سے مشترکہ طور پر   بین الاقوامی نظام کا دفاع کرنا چاہئے ،

عالمی تجارتی تنظیم کی مرکزی حیثیت سے  کثیر الجہتی تجارتی نظام  اور بین الاقوامی عدل و انصاف کو برقرار رکھنا چاہئے، اور بین الاقوامی نظام کی ترقی کو زیادہ منصفانہ اور معقول سمت میں فروغ دینا چاہئے. کرسٹو فر لوکسن  نے کہا کہ  نیوزی لینڈ  اور چین کے تعلقات نمایاں اہمیت کے حامل ہیں۔ 2014 میں صدر شی جن پھنگ نے نیوزی لینڈ کا دورہ کیا اور دونوں فریقوں نے ایک جامع اسٹریٹجک شراکت داری قائم کی۔ دونوں ممالک کے رہنماؤں کی اسٹریٹجک رہنمائی میں  مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ ملا ہے۔  نیوزی لینڈ چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے،

ون چائنا پالیسی پر عمل پیرا رہے گا، اور باہمی احترام اور افہام و تفہیم کو برقرار رکھنے، اعلیٰ سطح کے تبادلوں کو برقرار رکھنے، تجارت اور سرمایہ کاری  کو وسعت دینے، زراعت، ماہی گیری اور ڈیری صنعتوں میں تعاون کو گہرا کرنے اور سیاحت اور تعلیم میں عوامی اور ثقافتی تبادلوں کو مضبوط بنانے کے لئے چین کے ساتھ کام کرنے کے لئے تیار ہے، تاکہ  نیوزی لینڈ ۔چین تعلقات کی زیادہ سے زیادہ ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرعالمی شخصیات کی دوسری چین وسطی ایشیا سمٹ میں چینی صدر کی تقریر کی تعریف عالمی شخصیات کی دوسری چین وسطی ایشیا سمٹ میں چینی صدر کی تقریر کی تعریف زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت تین سال کی بلند ترین سطح پر آگئی ایف بی آرمیں غیر رجسٹرڈ افراد کیخلاف گھیرا تنگ، بینک اکاونٹ چلانے پرپابندی، بجلی وگیس کاٹ دی جائیگی وزیرِاعظم شہباز شریف نے چینی کی قیمتوں میں مصنوعی اضافہ روکنے کیلئے کریک ڈاون کی منظوری دے دی حکومت نے قومی الیکٹرک وہیکل پالیسی 2025 تا30کا باضابطہ اجرا کر دیا ملک بھر کے چیمبرز اور ٹریڈ یونینز کا ایف پی سی سی آئی عہدیدران کو ایک سال توسیع دینے کا مطالبہ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: چین اور نیوزی لینڈ کے بین الاقوامی شی جن پھنگ کے تعلقات میں تعاون تعاون کو چینی صدر چین کے

پڑھیں:

  کینیا میں لینڈ سلائیڈنگ سے 26 افراد ہلاک

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251104-06-1

 

نیروبی (انٹرنیشنل ڈیسک) کینیا میں شدید بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ سے 26 افراد ہلاک ہو گئے ۔ حکومتی ترجمان نے بتایا کہ بعد علاقے میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ حادثے میں 26افراد کو زندہ بچا لیا گیا جن میں سے بیش تر اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کے لیے فوجی طیارے امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ واضح رہے کہ کینیا میں گزشتہ کچھ برسوں کے دوران لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کے واقعات میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

 

کینیامیں لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاک ہونے والے شخص کی لاش منتقل کی جارہی ہے

انٹرنیشنل ڈیسک

متعلقہ مضامین

  • پاکستان سے تعلقات نئے اور مضبوط مرحلے میں داخل ہوگئے،ایران
  • پاکستان اور ایران کے درمیان میڈیا کے شعبے میں تعاون کا معاہدہ، اب تعلقات مزید مستحکم ہوں گے، عطااللہ تارڑ
  • نیوزی لینڈ کے ٹم سیفرٹ ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہوگئے
  • کینیڈا اور پاکستان کا دوطرفہ تعلقات میں نئے باب کے آغاز پر اتفاق
  •   کینیا میں لینڈ سلائیڈنگ سے 26 افراد ہلاک
  • روس، چین تعلقات میں پیش رفت: توانائی، ٹیکنالوجی اور خلائی تعاون کے متعدد معاہدے
  • اسحاق ڈار کی ترک وزیرخارجہ سے ملاقات، علاقائی و بین الاقوامی امور پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق
  • پاکستانی سفیر کی سعودی شوریٰ کونسل کے سپیکر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
  • نیوزی لینڈ کے سابق کپتان کین ولیمسن کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
  • کین ولیمسن کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان