اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 20 جون 2025ء) انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو نے جمعرات کو سینٹ پیٹرزبرگ میں روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے ساتھ بات چیت کے بعد روس کے ساتھ اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے معاہدے پر دستخط کیے۔

یہ معاہدہ ایسے وقت ہوا ہے جب انڈونیشیا برکس گروپ میں ایک مکمل رکن کے طور پر داخل ہوچکا ہے۔ سوبیانتو نے برکس کا رکن بننے میں مدد کے لیے روسی صدر پوٹن کا شکریہ ادا کیا۔

ٹرمپ کی برکس ممالک کو امریکی ڈالر کی جگہ اپنی کرنسی استعمال کرنے کے خلاف وارننگ

پرابوو سوبیانتو نے ایک بیان میں کہا، "آج ہم نے ملاقات کی اور ہمارا رشتہ پھر سے مضبوط ہو رہا ہے۔"

بیان میں کہا گیا، "صدر پوٹن کے ساتھ میری آج کی ملاقات زبردست، گرمجوشی سے بھرپور اور نتیجہ خیز رہی۔

(جاری ہے)

دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادیات، تکنیکی تعاون، تجارت، سرمایہ کاری، زراعت کے تمام شعبوں، ان سب میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

"

پوٹن نے انڈونیشیا کو ایشیا بحرالکاہل میں روس کا ایک اہم شراکت دار قرار دیا۔

برکس سربراہی کانفرس کے اختتام پر پوٹن کا دنیا کو پیغام

انہوں نے کہا کہ ہمارے تعلقات باہمی طور پر فائدہ مند ہیں اور دوستی اور باہمی تعاون کی دیرینہ روایات کی بنیاد پر مسلسل ترقی کر رہے ہیں۔

برکس میں ایک اور اینٹ

برکس گروپ کا قیام مغرب کی قیادت والے جی سیون جیسے فورمز کا مقابلہ کرنے کے مقصد سے کیا گیا تھا۔

اور اس نے پوٹن کو یوکرین پر حملے کے بعد بین الاقوامی سفارتی تنہائی سے باہر نکلنے کا راستہ فراہم کیا ہے۔

انڈونیشیا کے ساتھ ماسکو کے گہرے تعلقات کو مزید گلوبل ساؤتھ ممالک کے ساتھ شراکت داری کی کوشش کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔

برکس میں پانچ نئے ممالک شامل، مزید توسیع کا اشارہ

سینٹ پیٹرزبرگ کے کانسٹینٹائن پیلس میں جمعرات کو ہونے والی ملاقات کے دوران، پوٹن نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ انڈونیشیا برکس گروپ میں اہم کردار ادا کرے گا، جس کے دیگر اراکین میں برازیل، روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقہ شامل ہیں۔

روس نے انڈونیشیا کے ساتھ فوجی، سکیورٹی، تجارتی اور جوہری تعلقات کو گہرا کرنے کی بھی تجویز پیش کی ہے۔

میٹنگ کے دوران، خودمختار مالیاتی ادارے دانتارا انڈونیشیا اور روسی ڈائریکٹ انوسٹمنٹ فنڈ نے 2.

29 بلین ڈالرمالیت کا سرمایہ کاری فنڈ بنانے پر اتفاق کیا۔

انڈونیشیا کی ناوابستگی

انڈونیشیا کے صدر ایک ناوابستہ خارجہ پالیسی پر قائم ہیں۔

وہ روس اور امریکہ سمیت کسی بھی ملک کے ساتھ قریبی تعلقات رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے رہے ہیں۔

پرابوو سوبیانتو کی حکومت نے پہلے ہی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے محصولات کے خطرے کو ٹالنے کے لیے تجارتی رعایتوں کا اعلان کیا ہے۔

برکس میں نئے اراکین کی شمولیت پر اختلافات

ان کا یہ بھی اصرار ہے کہ انڈونیشیا کسی فوجی بلاک میں شامل نہیں ہوگا، حالانکہ اس نے گزشتہ نومبر میں بحیرہ جاوا میں روس کے ساتھ مشترکہ بحری مشقیں کی تھیں۔

سن دو ہزار تیئیس میں، اس نے امریکہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو ایک جامع اسٹریٹجک شراکت داری میں اپ گریڈ کیا۔

اس کے باوجود جکارتہ کے روس کے ساتھ قریبی تعلقات نے انڈونیشیا کے مغربی اتحادیوں میں تشویش پیدا کر دی ہے۔ پرابوو سوبیانتو نے اس ہفتے کینیڈا میں ہونے والی جی 7 سربراہی کانفرنس میں اپنی شرکت کو روس میں پوٹن سے ملاقات کے سبب چھوڑ دیا۔

ان کا روس کا گزشتہ دورہ اگست 2024 میں انڈونیشیا کے وزیر دفاع اور منتخب صدر کی حیثیت سے ہوا تھا۔

اس وقت انہوں نے روس کو "عظیم دوست" قرار دیا تھا۔

ادارت: صلاح الدین زین

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے انڈونیشیا کے سوبیانتو نے کے ساتھ روس کے

پڑھیں:

پاکستان اور عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے درمیان معاہدہ طے

پاکستان اور بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے درمیان جوہری تعاون فریم ورک کا معاہدہ طے ہوگیا۔

عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور آئی اے ای اے نے جوہری تعاون کے کنٹری پروگرام فریم ورک پر دستخط کر دیے۔ یہ پانچواں پروگرام 2026 سے 2031 تک قابل عمل رہے گا۔

پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر راجہ علی رضا انور نے معاہدے پر دستخط کیے جبکہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کی جانب سے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل و سربراہ، محکمہ برائے تکنیکی تعاون نے معاہدے پر دستخط کیے۔

فریم ورک کے تحت جوہری سائنس اور ٹیکنالوجی کے ذریعے براہِ راست سماجی و اقتصادی ترقی میں دونوں فریق معاونت کریں گے جبکہ خوراک و زراعت، انسانی صحت و غذائیت، ماحولیاتی تبدیلی و آبی وسائل کا انتظام، جوہری توانائی، اور تابکاری و جوہری تحفظ جیسے پانچ کلیدی شعبوں میں بھی تعاون کیا جائے گا۔

چیئرمین پی اے ای سی ڈاکٹر راجہ علی رضا انور نے کہا کہ اس پروگرام پر دستخط پاکستان کے پرامن جوہری سائنس و ٹیکنالوجی کے عزم کا اعادہ ہے، آئی اے ای اے کے تعاون سے ملک میں خوراک، صحت، توانائی اور ماحولیات میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال جاری رہے گا۔

متعلقہ مضامین

  • صدر کا دورہ: پاکستان، چین کے درمیان مفاہمت کی 3 یادداشتوں پر دستخط
  • پاک چین شراکت داری مستحکم، تین مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
  • پاکستان اور چین کے درمیان صنعتی تعاون کی 3 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
  • صدر زرداری کا دورہ؛ پاکستان اور چین کے درمیان 3 اہم شعبوں میں مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
  • ارومچی میں پاکستان اور چین کے درمیان 3 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
  • امریکا اور برطانیہ کے درمیان ٹیکنالوجی میں نئی شراکت داری، 250 ارب پاؤنڈ کی سرمایہ کاری کا اعلان
  • پاکستان سعودی عرب باہمی دفاعی معاہدے پر دستخط کیا معنی رکھتے ہیں؟
  • پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے پر دستخط
  • پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدہ
  • پاکستان اور عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے درمیان معاہدہ طے