کان کا میل خطرناک بیماری کی تشخیص میں مددگار
اشاعت کی تاریخ: 20th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
امریکن کیمیکل سوسائٹی کے محققین نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ایک نیا نظام تیار کیا ہے جو پارکنسنز (رعشہ) کی بیماری کی ابتدائی مرحلے میں تشخیص میں مدد فراہم کر سکتا ہے۔
تحقیق کے مطابق، اس بیماری کی شناخت کان کے میل (earwax) میں پائے جانے والے ایک جز “سیبم” کی مخصوص بو کے ذریعے ممکن ہے۔ سیبم ایک چکنا مادہ ہے جو جلد کو نم اور محفوظ رکھنے کے لیے جسم پیدا کرتا ہے۔
پارکنسنز سے متاثرہ افراد کے سیبم میں ایک خاص خوشبو یا مہک پائی جاتی ہے، جو اس مادے سے خارج ہونے والے وولیٹائل آرگینک مرکبات (Volatile Organic Compounds) میں تبدیلی کی وجہ سے ہوتی ہے۔ یہ مرکبات وہ ہوتے ہیں جو تیزی سے ہوا میں تحلیل ہو جاتے ہیں۔
محققین نے اس تحقیق کے لیے 209 افراد کے کانوں سے سیبم کے نمونے لیے، جن میں سے نصف سے زیادہ افراد میں پارکنسنز کی تشخیص ہو چکی تھی۔
بعد ازاں، گیس کرومیٹوگرافی اور ماس اسپیکٹرو میٹری جیسے جدید سائنسی طریقے استعمال کرتے ہوئے ان نمونوں کا تجزیہ کیا گیا۔
تجزیے کے دوران، چار ایسے مرکبات کی نشاندہی ہوئی جو صرف پارکنسنز کے مریضوں میں پائے گئے، جبکہ صحت مند افراد میں نہیں۔ یہ مرکبات ہیں: ایتھائل بینزین، 4-ایتھائل ٹولیوین، پینٹانال، اور 2-پینٹاڈیسائل-1،3-ڈائیکسولین۔
محققین کے مطابق یہ کیمیکل مرکبات پارکنسنز کی ابتدائی تشخیص کے لیے ممکنہ علامات ثابت ہو سکتے ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ویتنام : ٹرک حادثے میں 3 افراد ہلاک‘ کئی زخمی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ہنوئی (انٹرنیشنل ڈیسک) ویتنام کے مرکزی صوبے کوانگ تری میں ٹرک مقامی مارکیٹ میں گھس گیاجس کے نتیجے میں کم از کم 3راد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ حادثہ صبح پیش آیا جب اچانک ایک تیز رفتار ٹرک قابو سے باہر ہو کر مارکیٹ میں داخل ہو گیا، جس سے کئی اسٹالز تباہ ہو گئے اور وہاں موجود چھوٹے تاجروں کو شدید نقصان پہنچا۔ہلاک ہونے والوں میں خاتون اور لاؤس کا ایک شہری بھی شامل ہے۔زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔