اپر دیر:

دیربالا: کوہستان کے سیاحتی مقامات جہاز بانڈہ، لاموتی، باڈگوائی اور وادی کمراٹ میں شدید بارش نے تباہی مچادی۔

بارش کے باعث ندی نالوں اور دریائے کوہستان میں طغیانی آگئی اور سیلابی صورتحال پیدا ہوئی جس کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق ہوگیا۔

شدید بارشوں سے جہاز بانڈہ، لاموتی، جندری اور دیگر مقامات کے تین رابطہ پل بہہ گئے، زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔ کئی مکانات، قابل کاشت اراضیات اور رابطہ سڑکیں بھی سیلاب میں بہہ گئیں۔

سیلابی صورتحال کی وجہ سے کمراٹ روڈ مختلف مقامات پر بہہ گیا، سیاح پھنس گئے اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ سیلابی ریلہ پاتراک بازار میں داخل ہوگیا، گھروں اور دکانوں کو پانی میں ڈوبا دیا۔

سیلاب سے کئی بجلی گھر دریا برد ہوگئے، بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا۔ فصلیں اور میوہ جات کے باغات سیلاب میں بہہ گئے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل میں گرفتار ملزم محمد یحییٰ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ

پشاور:

احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل میں گرفتار ملزم محمد یحییٰ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

احتساب جج امجد ضیاء صدیقی نے کیس کی سماعت کی، عدالت نے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ ملزم محمد یحییٰ تعمیراتی کمپنی کا مالک ہے، ملزم کے اکاؤنٹس میں کروڑوں کی ٹرانزیکشن ہوئی، ملزم کے نام ایک جعلی تعمیراتی کمپنی نکل آئی ہے۔

 تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزم نے جعلی کمپنی کے نام پر پیسے نکالے، ملزم نے اپنے چچازاد بھائی ایاز کے نام ایبٹ آباد اور دیگر علاقوں میں اثاثے بنائے ہیں، ملزم نے دوران تفتیش بہت اہم انکشافات کیے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • اپر کوہستان مالیاتی سکینڈل‘ گرفتار ملزم یحییٰ جیل منتقل
  • سیلاب متاثرین میں 10 ارب روپے سے زاید تقسیم کر دیے، پنجاب حکومت
  • دیر، سوات میں موسم سرما کی پہلی برفباری، سردی کی شدت بڑھ گئی
  • اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل میں گرفتار ملزم محمد یحییٰ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
  • کوہستان اسکینڈل: پشاور ہائیکورٹ کا اعظم سواتی کو دس دن تک گرفتار نہ کرنے کا حکم
  • پنجاب میں بارش کی پیشگوئی، کن علاقوں میں بادل برسنے کا امکان؟
  • دیر اور سوات میں موسلادھار بارش و ژالہ باری، سردی کی شدت میں اضافہ
  • دیر، سوات میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری، سردی کی شدت بڑھ گئی
  • اسحاق ڈار کی ترک وزیرخارجہ سے ملاقات، علاقائی و بین الاقوامی امور پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق
  • پنجاب بڑی تباہی سے بچ گیا، 18 دہشت گرد گرفتار