چینی کی برآمد و درآمد میں مافیا کو نوازا جا رہا ہے، لیاقت بلوچ
اشاعت کی تاریخ: 21st, June 2025 GMT
—فائل فوٹو
جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ چینی کی برآمد اور درآمد میں مافیا کو نوازا جا رہا ہے۔
لاہور سے جاری بیان میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ ذخیرہ اندوزوں اور معاشی مافیاز کو حکومت بار بار ریلیف دیتی ہے، حکومت قومی بجٹ میں عوام اور زراعت دشمن ہر اقدام کا خاتمہ کرے۔
نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ قومی بجٹ خود حکومت کے لیے وبالِ جان بن گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کا امریکی محبت میں تمام حدیں پار کرنا بڑا خطرناک ہے، امریکی صدر کےلیے امن کیلئے بڑا چیلنج اسرائیل کو ظلم سے روکنا ہے۔
لیاقت بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ ایران کے سپریم لیڈر کا قتل دنیا کے ہر لیڈر کو غیر محفوظ کرے گا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: لیاقت بلوچ
پڑھیں:
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاہدہ بھارت کیلئے سرپرائز تھا: مشاہد حسین
—فائل فوٹوسابق وفاقی وزیر مشاہد حسین سید کا کہنا ہے کہ بھارت کو پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاہدے کے بارے میں معلوم نہیں تھا، ان کے لیے یہ سرپرائز تھا۔
جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت اسرائیل کی جارحیت کو سپورٹ کر رہا تھا۔
مشاہد حسین سید کا کہنا ہے کہ قطر پر حملے کے بعد امریکا نے عرب ممالک کو دھوکا دیا، عرب ممالک کا امریکا پر اعتماد اب ختم ہو چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاہدہ بہت اہم ہے، اس کے دور رس نتائج ہوں گے: ملیحہ لودھی پاکستانی فوجی طاقت، سعودی مالیاتی وزن، خلیج کا سلامتی نقشہ ازسرنو مرتبانہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاہدے سے اسرائیل ضرور گھبرائے گا۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اسرائیل کی خاطر امریکا نے اپنی خارجہ پالیسی کو تباہ کر لیا ہے۔