سابق رکن قومی اسمبلی مولانا حامد الحق ۔ فوٹو فائل

مولانا سمیع الحق کے صاحبزادے سابق رکن قومی اسمبلی مولانا حامد الحق پر خودکش حملے میں ملوث گروہ کی نشاندہی ہوگئی۔

اعلیٰ سرکاری ذرائع کے مطابق مولانا حامد الحق حقانی پر خودکش حملے کی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم شہباز شریف کو بھیج دی گئی۔

اعلیٰ سرکاری ذرائع کے مطابق دو دشمن ملکوں کی انٹیلی جنس ایجنسیوں کی مدد سے عالمی دہشت گرد تنظیم نے مولانا حامد الحق کو نشانہ بنایا۔

خودکش حملہ آور کی قومیت کی شناخت بھی کرلی گئی، مولانا حامد الحق کو 28 فروری 2025 کو جامعہ حقانیہ نوشہرہ میں خودکش حملے میں شہید کیا گیا تھا۔

انسپکٹر جنرل (آئی جی) خیبر پختونخوا پولیس ذوالفقار حمید نے جیو نیوز کو بتایا کہ مولانا حامد الحق شہید کیس کی تفتیش جاری ہے، حملے کی منصوبہ بندی کرنے والے گروپ تک پہنچ گئے ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: مولانا حامد الحق

پڑھیں:

تحریک انصاف کے تمام ارکان قومی اسمبلی و سینیٹ کو اسلام آباد بلا لیا گیا، ذرائع


فائل فوٹو 

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے تمام ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹ کو اسلام آباد بلا لیا گیا، پی ٹی آئی ارکان اسمبلی اور سینیٹ آج اسلام آباد میں جمع ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی قیادت اور پارلیمانی پارٹی 5 اگست کے  احتجاج سے متعلق حتمی فیصلہ کرے گی، تمام اراکین قومی اسمبلی کو اسلام آباد میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ارکان پارلیمنٹ اسلام آباد میں 5 اگست کی سیاسی حکمت عملی کا حصہ ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

  • قوم یوم استحصال منا رہی‘ مخصوص گروہ ملک کیخلاف سازشوں میں مصروف: عظمیٰ بخاری
  • پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی شیخ وقاص کی طویل غیرحاضری پر نشست خالی قرار دینے کی قرارداد پیش
  • قومی اسمبلی سے مسلسل غیر حاضری پر شیخ وقاص اکرم کی نشست خطرے میں
  • عمر ایوب، شبلی فراز، حامد رضا اور زرتاج گل سمیت 9ارکان پارلیمنٹ نااہل قرار
  • قومی اسمبلی میں یوم استحصال کشمیر پر قرارداد منظور
  • پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص کی قومی اسمبلی کی سیٹ خطرے میں، مگر کیوں؟
  • سیکیورٹی کے سخت انتظامات، پی ٹی آئی کا احتجاج
  • تحریک انصاف کے تمام ارکان قومی اسمبلی و سینیٹ کو اسلام آباد بلا لیا گیا، ذرائع
  • قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 5 بجے طلب‘ 32نکاتی ایجنڈا جاری
  • قومی اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کی نشستوں میں اضافہ