جلائو گھیرائو مقدمہ میں سابق وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ضمانت منظور
اشاعت کی تاریخ: 21st, June 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2025ء) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے نو مئی کے واقعات میں پولیس تھانہ شادمان کو نذرِ آتش کرنے کے مقدمے میں سابق وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ضمانت منظور کرلی، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے تھانہ شادمان جلائو گھیرائو مقدمے میں ضمانت منظور کی ،شاہ محمود قریشی کے وکیل رانا مدثر عمر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ نو مئی کے دن شاہ محمود قریشی کراچی میں اپنی اہلیہ کے علاج معالجہ میں مصروف تھے، ان پر سیاسی بنیادوں پر مقدمات درج کیے گئے ہیں، جلائو گھیرائو سے انکا کوئی تعلق نہیں ،جس پر پراسکیوشن نے ضمانت کی مخالفت کی اور پراسکیوٹر نے ضمانت کو مسترد کرنے کی استدعا کی، عدالت نے گزشتہ روز دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا، عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے شاہ محمود قریشی کی ضمانت بعدازگرفتاری منظور کرلی ، شاہ محمود قریشی کے خلاف تھانہ شادمان پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے ۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے شاہ محمود قریشی
پڑھیں:
لاہور ہائی کورٹ کے جج کا ڈکی بھائی کی ضمانت کا کیس سننے سے انکار
لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس فاروق حیدر نے جوا ایپ کی تشہیر کے معاملے میں گرفتار یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کی ضمانت کا کیس سننے سے معذرت کر لی۔جسٹس فاروق حیدر نے عدالت کیس کسی دوسرے بنچ کے پاس لگانے کے لیے فائل چیف جسٹس کو ارسال کردی۔دوران سماعت این سی سی آئی اے کے اہلکار نے عدالت کے سامنے تفصیلی ریکارڈ پیش کیا جبکہ درخواست میں این سی سی آئی اے سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ملزم ڈکی بھائی کی جانب سے ایڈووکیٹ عمران چدھڑ عدالت میں پیش ہوئے، سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی نے جوئے کی ایپ کے پروموشن کے مقدمے میں ضمانت دائر کر رکھی ہے۔اس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ درخواست گزار کو بیرون ملک جاتے ہوئے این سی سی آئی اے نے ایئرپورٹ سے گرفتار کیا، این سی سی آئی اے نے کبھی نوٹس بھجوا کر طلب نہیں کیا، ڈکی بھائی جسمانی ریمانڈ پر 10 روز تک این سی سی آئی اے کی تحویل میں رہے۔