این ڈی ایم اے نے ممکنہ سیلاب بارے ایڈوائزری جاری کردی
اشاعت کی تاریخ: 21st, June 2025 GMT
این ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے سسٹم پاکستان کے بالائی علاقوں میں داخل ہو گا جب کہ یہ سسٹم مغربی ہواؤں کے ساتھ مل کر گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش کا سبب بنے گا۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ شام یا رات کو آندھی اور گرج چمک کیساتھ شدید بارش متوقع ہے۔ اسلام ٹائمز۔ این ڈی ایم اے نے ممکنہ سیلاب بارے ایڈوائزری جاری کردی۔ این ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے سسٹم پاکستان کے بالائی علاقوں میں داخل ہو گا جب کہ یہ سسٹم مغربی ہواؤں کے ساتھ مل کر گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش کا سبب بنے گا۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ شام یا رات کو آندھی اور گرج چمک کیساتھ شدید بارش متوقع ہے، مقامی ندی نالوں میں اچانک پانی بڑھنے سے سیلاب کا خطرہ ہے، پہاڑی سڑکوں پر لینڈ سلائیڈنگ سے ٹریفک کی بندش، سیلاب زدہ علاقوں میں املاک کو نقصان کا خطرہ ہے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات میں خیبر پختونخوا کے اضلاع چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، ملاکنڈ، کوہاٹ، نوشہرہ، چارسدہ، صوابی، پشاور، مردان، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور اور گرد و نواح میں بارش، گرج چمک اور آندھی کی پیش گوئی کی ہے۔ موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا تھا کہ گرج چمک اور آندھی سے کمزور درخت اکھڑ سکتے ہیں اور بجلی کی عارضی بندش ہو سکتی ہے، گرد و غبار اور تیز ہوائیں کمزور عمارات، گاڑیوں، چھتوں اور بجلی کی لائنوں کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بارش اور گرد و غبار سے حد نگاہ کم ہونے سے سڑک حادثات کا خطرہ بڑھ سکتا ہے، درختوں، بل بورڈز اور غیر محفوظ ڈھانچوں سے دور رہیں، گاڑیوں کو محفوظ اور ڈھکی جگہ پر پارک کریں، طوفان کے دوران غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں جب کہ کسی بھی معلومات کے لیے پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ ایپ کا استعمال کریں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ڈی ایم اے
پڑھیں:
کراچی میں ہلکی بارش اور پھوار، ابر آلود موسم برقرار، 25 ستمبر تک ہلکی بارش کا امکان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے بوندا باندی اور ہلکی پھوار نے موسم خوشگوار بنا دیا۔ شہریوں نے ٹھنڈی ہوا اور بادلوں کے ڈیرے کا بھرپور لطف اٹھایا۔
رپورٹ کے مطابق اولڈ سٹی ایریا، صدر، کلفٹن اور پی ای سی ایچ ایس سمیت کئی علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی، جس سے فضا میں خوشگواریت اور تازگی پھیل گئی۔
صدر، ایم اے جناح روڈ اور کیماڑی کے علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہا جبکہ کچھ مقامات پر مکمل بادل چھائے رہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سمندر کی نچلی سطح پر موجود بادلوں کے سبب شہر میں ہلکی بارش اور بوندا باندی کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔ کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب اس وقت 77 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ماہرین موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ 25 ستمبر تک کراچی کا موسم زیادہ تر ابر آلود رہے گا، جبکہ ہلکی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔
گزشتہ روز شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ رواں ماہ کے اختتام پر درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ ہوگا اور گرمی کی شدت میں بھی اضافہ متوقع ہے۔
دوسری جانب سندھ کے بیشتر اندرونی اضلاع میں آج اور منگل کو موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے، تاہم ساحلی پٹی کے شہروں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کراچی میں موسم کی موجودہ صورتِ حال شہریوں کے لیے خوش آئند ہے، کیونکہ ستمبر کے آخری ہفتے میں اکثر اوقات گرمی کا زور بڑھ جاتا ہے۔
بارش اور بوندا باندی کے باعث شہریوں کو ٹھنڈی ہواؤں کا بھی مزہ ملا، تاہم بڑھتی ہوئی نمی کے سبب بعض مقامات پر حبس کی کیفیت بھی دیکھنے میں آئی۔ محکمہ موسمیات نے مشورہ دیا ہے کہ شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔