معذوروں کی مراعات میں کٹوتی کے منصوبے پر لیبر پارٹی کی رکن وکی فاکسکرافٹ وہِپ کے عہدے سے مستعفی
اشاعت کی تاریخ: 21st, June 2025 GMT
معذوروں کی مراعات میں کٹوتی کے منصوبے پر لیبر پارٹی کی رکن وکی فاکسکرافٹ نے وہِپ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
لیبر پارٹی کی رکنِ پارلیمنٹ وکی فاکسکرافٹ نے حکومت کی جانب سے معذوروں کی مالی مراعات (ڈس ایبیلٹی بینیفٹس) میں کٹوتی کے منصوبے پر احتجاج کرتے ہوئے وہِپ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
فاکسکرافٹ نے وزیراعظم کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ میں سمجھتی ہوں کہ ویلفیئر سسٹم کے بڑھتے ہوئے اخراجات پر قابو پانا ضروری ہے لیکن پرسنل انڈیپنڈنس پے منٹس (PIP) اور یونیورسل کریڈٹ میں کٹوتیاں اس مسئلے کا حل نہیں ہیں۔
انہوں نے مزید لکھا کہ وہ کافی دنوں سے کشمکش میں تھیں کہ حکومت میں رہ کر اصلاحات کی کوشش کریں یا استعفیٰ دیں لیکن اب واضح ہوگیا ہے کہ ان کی تجاویز پر عملدرآمد ممکن نہیں۔
دوسری جانب حکومت کے ترجمان نے جواب میں کہا کہ ہم ایک ناکام ویلفیئر سسٹم کو درست کر رہے ہیں۔ ہماری اصلاحات اس اصول پر مبنی ہیں کہ جو لوگ کام کر سکتے ہیں، وہ کریں، جو کرنا چاہتے ہیں، اُن کی مدد کی جائے، اور جنہیں شدید معذوری یا بیماری ہے، انہیں تحفظ دیا جائے۔
مجوزہ بل میں کیا ہے؟
اس ہفتے حکومت نے ایک نیا بل پیش کیا ہے جس کے تحت PIP حاصل کرنے کے لیے شرائط سخت کردی جائیں گی، یونیورسل کریڈٹ کے تحت بیماری کی بنیاد پر دی جانے والی رقم میں کٹوتی کی جائے گی۔
اعداد و شمار کے مطابق PIP حاصل کرنے والوں کی تعداد ریکارڈ 3.
علاوہ ازیں لیبر پارٹی کے 100 سے زائد ارکانِ پارلیمنٹ نے مجوزہ بل پر تشویش ظاہر کی ہے اور امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ اگلے دو ہفتوں میں ووٹنگ کے دوران حکومت کو اپنی ہی پارٹی کے بعض ارکان کی بغاوت کا سامنا ہوسکتا ہے۔
وزیر برائے ورک اینڈ پنشنز لز کینڈل نے کہا کہ وہ مخالف رائے رکھنے والے ساتھیوں سے بات چیت کے لیے تیار ہیں، مگر حکومت اپنے مؤقف پر قائم ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ معذور افراد کو مکمل طور پر سسٹم سے خارج نہ کیا جائے بلکہ انہیں کام کرنے کے لیے بھرپور تعاون فراہم کیا جائے۔
Post Views: 2ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: لیبر پارٹی میں کٹوتی
پڑھیں:
شفیق غوری ہردلعزیز ٹریڈ یونینز رہنما تھے‘ قاسم جمال
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی کے جنرل سیکرٹری محمد قاسم جمال نے سندھ لیبر فیڈریشن کے صدر اور ممتاز ٹریڈ یونینز رہنما شفیق غوری کی طویل علامت کے بعد ان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شفیق غوری ایک ہردلعزیز ٹریڈ یونینز رہنما تھے۔ انہوں نے محنت کشوں کی تربیت میں اہم کردار ادا کیا اور بلاتفریق محنت کشوں کی خدمت کی۔سندھ میں لیبر قوانین کے نفاذ اور قانون سازی میں شفیق غوری کا اہم کردار ہے۔ میرا ان کے ساتھ پاکستان اسٹیل سے گہرا تعلق رہا ہے اور وہ اپنے نام کی طرح ایک شفیق اور نفیس شخصیت کے مالک تھے۔ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔