Express News:
2025-11-21@01:11:22 GMT

پاکستانی ورنا نظام

اشاعت کی تاریخ: 21st, June 2025 GMT

کتابوں میں پڑھا تھا کہ ورنا نظام صرف ہندوستان تک محدود تھا۔ پر ہمیں کیا خبر تھی کہ اس کا ری میک پاکستانی بجٹ ورژن کی صورت میں ہمیں تقریباً ہر سال ہی براہِ راست دیکھنے کو ملے گا۔

پڑھا یہ تھا کہ ہندو مت میں ورنا نظام کے نام سے سماجی طبقات (ورناس) کا ایک قدیمی نظام ہوتا تھا جس کے مطابق قدیمی ہندو معاشرہ چار بنیادی درجات (ورناس) میں تقسیم تھا۔ پہلے نمبر پر برہمن ورگ تھے جس میں شامل برہمن سب سے اعلیٰ درجے میں شمار ہوتے تھے ان کا کام مذہبی رسومات ادا کرنا، تعلیم دینا اور ویدوں کی تعلیم دینا بھی تھا یعنی یہ پجاری اور استاد کے ساتھ ساتھ مشیر ہوتے تھے۔

ورناس میں دوسرے درجے پر کشترِیَ ورگ تھے یہ حکمران، سپاہی (جنگجو) طبقہ تھا۔ ان کا کام حکومت کرنا، راج کا تحفظ کرنا اور اپنے اور برہمن کے بنائے ہوئے قانون و عدل کو نافذ کرنا تھا۔

تیسرے درجے پر وَیشیَ ورگ ہوتے تھے یہ تاجر، کسان اور کاروباری لوگ ہوتے تھے۔ ان کا کام تجارت، زراعت اور مویشی پروری تھا۔ چوتھے درجے پر شودر ورگ سمجھے جاتے تھے یہ سب سے نچلا درجہ سمجھا جاتا تھا ان کا کام خدمت کرنا اور دوسرے طبقات کے لیے مزدوری و معاونت فراہم کرنا تھا۔

ذات پات پر مبنی ورنا نظام کے بعد ایک انتہائی نچلے درجے پر اچھوت یا ہریجن ہوتے تھے انھیں بہت نیچ سمجھا جاتا تھا اور ان کے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھا جاتا تھا۔ جدید ہندوستان میں انھیں دلت کہا جاتا ہے۔

اب اخبارات میں پڑھا کہ پاکستان میں سینیٹ چیئرمین، اسپیکر قومی اسمبلی کی تنخواہوں میں 630 فیصد اضافہ، وفاقی وزرا، وزرائے مملکت، اراکین قومی اسمبلی، اراکین سینیٹ کی تنخواہوں میں تقریباً تین سو فیصد اضافہ، بجٹ سے پہلے کر دیا گیا پھر وفاقی اور صوبائی بجٹ میں وفاقی اور صوبائی افسران و ملازمین کی تنخواہوں میں دس فیصد اضافہ کر دیا گیا جب کہ ٹیکس دینے والے پرائیویٹ ملازمین کی آمدنی پر اور غریب عوام پر اتنا ٹیکس لاد دیا کہ ان کی سانسیں بس چل رہی ہیں۔

اب یہاں پر بھارتی ورنا سسٹم اور پاکستان میں اس مراعات سسٹم میں مماثلت تلاش نہ کی جائے۔ پاکستان میں اعلیٰ طبقے یا پھر ملک کے چھ سو مخصوص خاندانوں تک بجٹ سے پہلے ہی اعلیٰ ترین ثمرات پہنچا دیے گیے ہیں۔

بجٹ میں اکیس بائیس گریڈ کے افسران کی مراعات میں اضافہ کیا گیا جن کو پہلے کی مراعات کی موجودگی میں اس کی ویسے بھی ضرورت نہیں تھی۔ سترہ گریڈ سے بیس گریڈ تک کے افسران کی اکثریت اب رینکرز جیسی لوٹ مار کی سوچ رکھتے ہیں اور قومی خزانے و قوم کی جیبوں پر ہاتھ صاف کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔

بجٹ میں ہمیشہ ریڑھ کی ہڈی پرائیوٹ اداروں کے تنخواہ دار ملازمین ہوتے ہیں جن سے ان کی مرضی کے بغیر ہی ہر ماہ ایٹ سورس ٹیکس کاٹا جاتا ہے اور سب سے زیادہ پریشان بھی اسی طبقے کو کیا جاتا ہے۔اب اس طبقے کو فائلر قرار دے کر اس میں سے نان فائلر نیا طبقہ بنایا جا رہا ہے جس میں سفید پوش اور پندرہ سے بیس ہزار کی تنخواہ پر گزارہ کرنے والے شامل ہیں جن کے ساتھ جو زیادتی ہو رہی ہے اس پر، اُن کے ووٹوں سے اسمبلیوں میں پہنچنے والے مجسمے بنے ہوئے ہیں ،ان کی آواز اپنی تنخواہوں میں تین/ تین سو فیصد تک اضافہ کرانے کے لیے ہی بلند ہوتی ہے جب کہ حکومت اپنی ہی جانب سے کم سے کم مقرر کردہ تنخواہوں کے معاملے میں آج تک اپنی رٹ ہی نہیں منوا سکی ہے کیونکہ یہ مسئلہ پاکستانی ورنا نظام سے باہر کے طبقے کا مسئلہ ہے یعنی ہندو ورنا نظام کتابوں میں رہ گیا یا پھر اب پاکستانی بجٹ یا پھر نظام میں زندہ ہے بس نام بدلے ہیں۔

یاد رہے کہ بھارت میں ورنا بطور ایک رسمی و پیدائشی طبقات کا نظام آج کسی قانونی ساخت میں موجود نہیں اور اس کے حوالے سے اکثر لوگ کہتے ہیں کہ یہ ماضی کی چیز ہے لیکن ’’ذات پر مبنی شناخت‘‘ اور اس کے اثرات اب بھی بھارتی سماج اور سیاست میں اہم کردار ادا کرتے ہیں تو اسی طرح پاکستان میں تین فیصد اشرافیہ، جاگیرداروں، سرمایہ داروں اور طاقتور حلقوں میں شامل بااختیار، قانون و آئین سے بالا، روایتی یا وراثتی طور پر طاقتور و مراعات یافتہ، پیدائشی حق حکمرانی کی طاقت رکھنے والے خواص، پاکستانی معاشرے میں سرفہرست رہنے کے لیے ہمیشہ اقدامات کرتے رہے ہیں اور کرتے رہیں گے جس کے لیے ضروری ہوتا ہے کہ پاکستان میں دلت (غریب عوام) بجٹ میں پستے رہیں۔

پاکستان میں ورنا نظام کو اگر تنخواہ، تعلق، طاقت اور ٹیکس سے ناپا جائے تو پھر خلاصہ کچھ یوں ہو سکتا ہے۔ ہر چیز پر قابض طاقتور اشرافیہ برہمن، اختیار و اسمبلی کارڈ والے کشترِیَ، اہم سرکاری عہدے والے ویشا اور غریب عوام سے جو ٹیکس کے نام پر خون پسینے کی کمائی نکلوائے وہ شودر جب کہ جو ہر چیز پر بلاجواز ٹیکس پر ٹیکس بھرے وہ پاکستانی شاید دلت ہو سکتے ہیں۔

دلتوں کے شاید کوئی حقوق نہیں ہوتے‘ وہ تمام تر خدمات اور قربانی کے باوجود معاشرے کا پسماندہ ترین حصہ ہی رہتے ہیں۔ انصاف کے فیصلے بھی ان کے حق میں نہیں ہوتے‘ یہ دلت نما عوام ظلم کے تمام ضابطوں کو نصیب کا لکھا سمجھ کر قبول کر لیتے اور خاموش رہتے ہیں۔یعنی ہندوستان کے ورنا نظام کو صدیوں پہلے قانون نے بظاہر ختم کر دیا لیکن پاکستان کا مراعاتی نظام اور اس سے فیض یافتہ طبقہ، کسی قانون سے خوفزدہ نہیں، کیونکہ قانون اکثر ان کے قدموں میں ہوتا ہے اس لیے تجویز یہ ہے کہ اگلی مردم شماری میں’’اشرافیہ‘‘ اور ’’عوام‘‘ کو الگ الگ ذات کے طور پر شمار کرایا جائے تو زیادہ بہتر ہو گا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: تنخواہوں میں پاکستان میں ان کا کام کے لیے اور اس

پڑھیں:

آئی فونز اور دیگر اسمارٹ فونز پر بھاری ٹیکسوں کا معاملہ پارلیمانی کمیٹی میں اٹھایا جائے گا

رکن قومی اسمبلی قاسم گیلانی نے کہا ہے کہ حکومت نے یقین دلایا ہے کہ اسمارٹ فونز، خصوصاً آئی فونز پر بھاری ٹیکس کے معاملے کو اگلے ماہ پارلیمانی کمیٹی میں اٹھایا جائے گا، جس کا مقصد عوام پر پڑنے والے مالی بوجھ کو کم کرنا ہے۔

گیلانی، جو سابق وزیراعظم اور موجودہ سینیٹ چیئرمین سید یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے ہیں، نے کہا کہ حکومت کی ہدایت پر انہوں نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) کے موبائل رجسٹریشن ٹیکس کے خلاف قرارداد پیش کرنے سے پہلے کمیٹی کے اجلاس کا انتظار کیا۔

مزید پڑھیں: ٹرمپ کی آئی فون کے بعد اسمارٹ فونز اور یورپی یونین پر بھی اضافی ٹیکس کی دھمکی

انہوں نے مزید بتایا کہ قومی اسمبلی کی مالیاتی کمیٹی 3 دسمبر کو اجلاس کرے گی، جس میں FBR کے سربراہ بھی موجود ہوں گے۔

گیلانی نے کہا کہ انہیں سیاسی جماعتوں کی حمایت حاصل ہے اور وہ وزیراعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات کرکے ٹیکس میں کمی کے لیے اتفاق رائے پیدا کرنا چاہتے ہیں۔

ایک سینئر ایف بی آر (FBR) اہلکار نے عرب نیوز کو بتایا کہ بھاری ٹیکس کے باعث اب پاکستان میں 95 فیصد ہینڈ سیٹس مقامی طور پر تیار کیے جا رہے ہیں، جبکہ درآمد شدہ ہینڈ سیٹس کی تعداد کم ہے۔

مزید پڑھیں: سام سنگ کا مصنوعی ذہانت والا اسمارٹ فون لانچ کرنے کا اعلان

عرب نیوز کے مطابق عوامی تشویش زیادہ تر اعلیٰ معیار کے فونز پر ٹیکس کے بوجھ کے بارے میں ہے، اور حکومت اصلاحات پر کام کر رہی ہے تاکہ اسمارٹ فونز کی قیمتیں صارفین کے لیے قابل برداشت ہوں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آئی فونز اور دیگر اسمارٹ فونز بھاری ٹیکسوں کا معاملہ پارلیمانی کمیٹی رکن قومی اسمبلی قاسم گیلانی سینیٹ چیئرمین سید یوسف رضا گیلانی عرب نیوز

متعلقہ مضامین

  • موبائل فونز پر ناقابلِ برداشت ٹیکس سے چھٹکارا، 3 دسمبر کو کیا فیصلہ متوقع ہے؟
  •  ایف بی آر رپورٹ کا انکشاف: کیا تنخواہ دار طبقہ سب سے زیادہ ٹیکس ادا کر رہا ہے؟
  • کیا تنخواہ دار طبقہ مجموعی ٹیکس وصولیوں کا صرف 4 فیصد ٹیکس ادا کرتا ہے؟
  • صوبے بنانے کے قانون میں بھی آئینی ترمیم ہو سکتی ہے، مصطفیٰ کمال  
  • عدالت نے کے ایم سی کو کنٹونمنٹ علاقوں سے ٹیکس وصولی سے روک دیا
  • بھارت کیخلاف جنگ میں پاکستانی فوج کو برتری ملی، چین نے اپنا دفاعی نظام آزمایا، امریکی کانگریس
  • کے ایم سی کو کنٹونمنٹ علاقوں سے میونسپل ٹیکس وصول کرنے سے روک دیا گیا
  • سندھ ہائیکورٹ نے کے ایم سی کو کنٹونمنٹ علاقوں سے ٹیکس وصولی سے روک دیا
  • آئی فونز اور دیگر اسمارٹ فونز پر بھاری ٹیکسوں کا معاملہ پارلیمانی کمیٹی میں اٹھایا جائے گا
  • کلاؤڈفیئر نظام میں تکنیکی خرابی،پاکستانی اہم اداروں کی ویب سائٹس غیرفعال