پاکستانی وزیرمذہبی امورسردارمحمد یوسف کا ریاض میں پرتپاک استقبال
اشاعت کی تاریخ: 22nd, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
جدہ (رپورٹ: سید مسرت خلیل) پاکستان کے وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف سعودی عرب کے دورے پر ریاض پہنچ گئے ، جہاں معروف سماجی اور کاروباری شخصیت صدر پاکستان مسلم لیگ ن خیبر پختونخواہ ونگ فضل رحیم صافی نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر فضل رحیم صافی کا کہنا تھا کہ سردار محمد یوسف نے جذبہ حب الوطنی کے ساتھ پاکستانی حجاج کرام کو بہترین سہولیات فراہم کیں۔ میں کامیاب حج انتظامات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں ، ان کی ناقابل فراموش کاوشوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔ امید ہے آئندہ سال بھی حج کو بہتر سے بہترین خدمت پیش کرنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے۔ سردار محمد یوسف کا کہنا تھا کہ اللہ کے فضل و کرم سے حج انتہائی کامیابی کے ساتھ مکمل ہوا وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور کابینہ کے دیگر ارکان کے تعاون سے اس سال حجاج کرام کو مثالی سہولیات فراہم کی گئیں ۔ سعودی وزارت حج و عمرہ نے پاکستان حج مشن کو ایکسی لینسی ایوارڈ سے نوازا ہے جو پاکستان کے لیے بہت بڑا اعزاز ہے۔
.
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: محمد یوسف
پڑھیں:
وزیر اعظم شہباز شریف کا قصرِیمامہ میں شاندار استقبال:سعودی ولی عہد سے ملاقات
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ریاض : وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے دو طرفہ ملاقات جاری ہے، قصر یمامہ پہنچنے پر وزیراعظم شہباز شریف اور وفد کا شاندار استقبال کیا گیا۔
ڈان نیوز کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے دو طرفہ ملاقات جاری ہے، سعودی شاہی دیوان، قصر یمامہ پہنچنے پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیرِ اعظم کا استقبال کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف اور ان کے وفد کا سعودی شاہی پروٹوکول کے ساتھ گھڑ سواروں نے استقبال کیا، وزیرِ اعظم کو سعودی مسلح افواج کے دستوں نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ اس موقع پر دونوں ملکوں کے قومی ترانے بھی بجائےگئے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ایک دوسرے سے اپنے وفود کا تعارف کرایا۔ وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلووں کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔ دونوں رہنما اہم علاقائی اورعالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے ۔
قبل ازیں وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف سعودی عرب کے سرکاری دورے پر اسلام آباد سے ریاض پہنچ گئے ، وزیراعظم شہباز شریف ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر سعودی عرب کا دورہ کر رہے ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف کے دورے میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحٰق ڈار، وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف، وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ، وفاقی وزیر ماحولیات مصدق ملک اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ ہیں۔