اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2025ء) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور ڈپٹی سپیکر سیدغلام مصطفیٰ شاہ نے قومی اسمبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیف وہیپ و رکنِ قومی اسمبلی اعجاز حسین جاکھرانی کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ ہفتہ کو قومی اسمبلی سپیکر آفس سے جاری بیان کے مطابق اسپیکر نے اعجاز حسین جاکھرانی کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ والدہ کا انتقال ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے،دکھ کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے اللہ تعالیٰ سے مرحومہ کے درجات کی بلندی کی دعا کرتے ہوئے تمام اہلِ خانہ کو اس ناقابلِ تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبرِ جمیل عطا فرمانے کی دعا کی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ نے بھی قومی اسمبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیف وہپ و رکنِ قومی اسمبلی اعجاز حسین جاکھرانی کی والدہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئےاعجاز حسین جاکھرانی اور اہلخانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ والدہ کا سایہ سر سے اٹھ جانا گہرا صدمہ اور ناقابلِ تلافی نقصان ہے،دکھ کی مشکل گھڑی میں اعجاز جاکھرانی اور اہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ،اللّٰہ تعالیٰ اعجاز جاکھرانی اور سوگوار خاندان کو اس مشکل وقت میں صبرِ جمیل عطا فرمائے اورمرحومہ کی مغفرت اور درجات بلند کرے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے اسپیکر قومی اسمبلی کا اظہار

پڑھیں:

سردار عتیق کا پروفیسر عبدالغنی بٹ کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار

صدر مسلم کانفرنس نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ پروفیسر عبدالغنی بٹ ایک عظیم مفکر، دانشور اور تحریک آزادی کے بے مثال رہنما تھے۔ اسلام ٹائمز۔ صدر مسلم کانفرنس و سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار عتیق احمد خان نے تحریک آزادی کشمیر کے نامور رہنما، آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس سری نگر کے صدر، حریت کانفرنس کے سابق چیئرمین و ترجمان پروفیسر عبدالغنی بٹ کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مرحوم کی تحریک آزادی کشمیر کے لیے دی جانے والی خدمات کو شاندار خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پروفیسر عبدالغنی بٹ کی جدوجہد اور قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ پروفیسر عبدالغنی بٹ ایک عظیم مفکر، دانشور اور تحریک آزادی کے بے مثال رہنما تھے۔ یہ ان کا بڑا اعزاز تھا کہ انہوں نے 80ء کی دہائی کے آخر میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں مسلم کانفرنس کا دوبارہ احیاء کیا اور صدر منتخب ہوئے۔ ان کے مجاہد اول سردار محمد عبدالقیوم خان کے ساتھ انتہائی قریبی روابط تھے۔ مجاہد اول نے انہیں پوری ریاست کے لیے مسلم کانفرنس کی صدارت کی پیشکش بھی کی تھی مگر انہوں نے قیادت کو تقسیم کرنے کے بجائے مجاہد اول کی قیادت میں جدوجہد جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم نے اپنی پوری زندگی نظریہ الحاقِ پاکستان، "کشمیر بنے گا پاکستان" اور مقبوضہ جموں و کشمیر کی آزادی کے لیے وقف کر دی۔ ان کی تحریکِ آزادی کشمیر کے لیے گراں قدر خدمات ناقابلِ فراموش ہیں۔ پروفیسر عبدالغنی بٹ کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا کبھی پر نہیں ہو سکے گا۔ سردار عتیق احمد خان نے پروفیسر عبدالغنی بٹ کے اہلخانہ، دوست احباب، مقبوضہ کشمیر میں مسلم کانفرنس اور حریت کانفرنس کے قائدین و کارکنان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی خدمات کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے اور پوری کشمیری قوم کو یہ سانحہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔ آمین۔

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ کا صادق خان سے نفرت کا اظہار‘ بدترین میئر قرار دیدیا
  • اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج طارق جہانگیری‘ محسن اختر کیانی، بابر ستار، ثمن رفعت اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے سپریم کورٹ میں درخواست دائرکری
  • سردار عتیق کا پروفیسر عبدالغنی بٹ کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار
  • پشاور، آئی ایس او کے زیراہتمام سالانہ یومِ مصطفیٰ (ص) کا انعقاد
  • سپیکر قومی اسمبلی کا حریت رہنما پروفیسر عبدالغنی بھٹ کے انتقال پر اظہار تعزیت
  • پاکستان امت مسلمہ کی واحد امید ہے، اسپیکر قومی اسمبلی
  • مالدیپ کے سپیکر کی سربراہی میں وفد کی ایاز صادق سے ملاقات
  • ایاز صادق کا پاک سعودی دفاعی معاہدے کا خیر مقدم
  • سندھ اسمبلی کے سابق اسپیکر کی اچانک طبیعت ناساز ،آئی سی یو میں داخل
  • سپیکرقومی اسمبلی سے مالدیپ کی عوامی مجلس کے سپیکر کی ملاقات، دوطرفہ پارلیمانی تعلقات سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال