Jasarat News:
2025-09-22@01:50:04 GMT

مشاعرے میں مظلوم مسلمانوں کو یاد رکھا گیا!

اشاعت کی تاریخ: 22nd, June 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

گزشتہ ہفتے ادبی تنظیم کھڑکیاں کے زیر اہتمام مشاعرے کا انعقاد ممتاز شاعر اسد رضا زیدی کی رہائش گاہ پر کیا گیا، مشاعرے کے منتظم اعلی سفیر ادب شہزاد سلطانی تھے۔مشاعرے کا آغاز تلاوت کلام پاک سے صفدر علی انشا نے کیا جبکہ نعت رسول ادیب،شاعر،کمپیر کمال قادری نے اپنی پرسوز آواز میں پیش کی۔مشاعرے کے مہمان خصوصی تنظیم فرینڈز آف اینٹی نارکوٹکس آف سندھ(فانوس) کے صدر رفیع احمد تھے جبکہ پروفیسر ڈاکٹر رئیس احمد صمدانی صدارت فرما رہے تھے۔

شعرا کرام سے رفیع احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج اسرائیل اور امریکہ مظلوم مسلمانوں پر ظلم کر رہے ہیں،ان سفاک دشمنوں کے خلاف زبردست آواز اٹھانی چاہیے،ہمارے دشمن نے ہمیں کم زور کرنے کے لیے ہم میں منشیات عام کردی ہے،بڑھتی ہوئی منشیات نے ہماری نسلوں کو تباہ و برباد کر دیا، منشیات کا عفریت ان پڑھ افراد کے ساتھ ساتھ پڑھے لکھے لوگوں میں بھی پہنچ گیا ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ شعرا حضرات اپنی شاعری سے عوام الناس میں منشیات کے خلاف شعور و آگہی کا کام کریں۔ پروفیسر ڈاکٹر رئیس احمد صمدانی نے کہا کہ شاعری ہم میں سماجی بیداری پیدا کرتی ہے اور ہم اس سے بڑی سے بڑی برائی کو ختم کرسکتے ہیں، مسلم امّہ میں بیداری پیدا کرسکتے ہیں۔ڈاکٹر خالد محمود قیصر نے کہا کہ شاعری باہمی اتحاد ، احترام اور رواداری پیدا کرتی ہے۔ شہزاد سلطانی نے کہا کہ ہم اس طرح کی تقاریب منعقد کرکے دنیا بھر میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کو اجاگر کر سکتے ہیں۔ ممتاز شاعر اسد رضا زیدی نے اپنی شاعری کا مجموعہ کلام رفیع احمد سمیت شعرا کرام کو پیش کیا۔ شعرا کرام صفدر علی انشا،نجیب عمر،عارف قریشی،بدر الدین بدر،راو اکرم جاوید،افسر علی افسر،اختر شاہ ہاشمی،مسرور پیر زادہ،عروج وسطی، زینب النسا زیبی،اسد رضا زیدی نے اپنا کلام پیش کیا۔نظامت کے فرائض کمال قادری نے انجام دیے۔خصوصی شرکت پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے رہنما شیخ منظور اور آمنہ ویلفیئر ٹرسٹ کی کشور سلطانہ نے کی۔ مشاعرے کا اختتام ڈنر پر ہوا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کہا کہ

پڑھیں:

انسداد اسمگلنگ آپریشنز میں 14 کروڑ سے زائد کی منشیات برآمد، ملزمان گرفتار

راولپنڈی:

اے این ایف کی جانب سے ملک بھر میں انسداد اسمگلنگ آپریشنز کے دوران 14 کروڑ روپے سے زائد  کی منشیات برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس کا ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اس دوران 7 مختلف کارروائیوں کے دوران ایک خاتون سمیت 6 ملزمان  کو گرفتار کرلیا گیا اور 14کروڑ 43لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 129کلوگرام منشیات برآمد کی گئی۔

تعلیمی اداروں میں کارروائیاں

اسلام آباد ٹول پلازہ کے قریب مسافر خاتون کے قبضے سے 400 گرام آئس اور 50 گرام ہیروئن برآمد کرلی گئی جب کہ گرفتار ملزمہ نے تعلیمی اداروں کے طلبہ کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

دیگر کارروائیاں

ریلوے روڑ پشاور کے قریب2 موٹر سائیکل سوارں کے قبضے سے 8 کلو آئس برآمد  کرکے ملزمان  کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اُدھر حضرو ٹول پلازہ اٹک کے قریب مسافر کے قبضے سے 4.8 کلو گرام چرس برآمد  کرکے ملزم  کو حراست میں لیا گیا جب کہ راوی ٹول پلازہ کے قریب مسافر کے قبضے سے 1.5 کلوگرام چرس برآمد  کرکے ملزم  کو گرفتار کیا گیا۔

اسی طرح ڈسٹرکٹ قصور میں بارڈر ایریا کے قریب ملزم کے قبضے سے 3.352 کلوگرام ہیروئن اور 6 ڑرون بیٹریاں برآمد  کرلی گئیں۔ ہزار گنجی ڈسٹرکٹ کوئٹہ میں جھاڑیوں میں چھپائی گئی 97 کلوگرام ہیروئن برآمد   کی گئی۔ اس کے علاوہ زیرو پوائنٹ کراچی کے قریب  14.400 کلوگرام چرس برآمد  کرلی گئی۔

تمام کارروائیوں میں انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ہلدر ناگ
  • لاہور ایئرپورٹ پر اے ایس ایف کی کارروائی، منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی
  • ٹرمپ نے ایک اور ملک پر حملے کی تیاری کرلی، اب تک کی سب سے بڑی بحری افواج کی تعیناتی
  • مٹیاری وگردنواح میں منشیات کا استعمال بڑھ گیا، پولیس خاموش
  • انسداد اسمگلنگ آپریشنز میں 14 کروڑ سے زائد کی منشیات برآمد، ملزمان گرفتار
  • پشاور ہائیکورٹ کی ہدایت پر منشیات کے مقدمات احتساب عدالتوں کو منتقل
  • آرٹس کونسل میں اجمل سراج کی یاد میں پہلی برسی کے موقع پر تقریب
  • میرواعظ عمر فاروق لگاتار دوسرے جمعہ بھی خانہ نظربند، نماز جمعہ کی اجازت بھی نہیں ملی
  • پاک سعودی دفاعی معاہدہ خوش آئند، پاکستان باقاعدہ طور پر حرمین شریفین کا محافظ بن گیا، علامہ ریاض نجفی
  • عزیزآباد پولیس کی مبینہ سر پرستی میں منشیات گٹکا ماوا فروخت ، ڈیلر طاہر عرف بوبی کا راج