اب یا تو امن آئے گا یا ایران کیلئے سانحہ ہوگا، امریکی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 22 June, 2025 سب نیوز

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کو اب امن قائم کرنا ہوگا اور اگر انہوں نے ایسا نہیں کیا تو آئندہ حملے کہیں زیادہ بڑے ہوں گے، اب یا تو امن آئے گا، یا ایران کے لیے ایسا سانحہ ہوگاجو پچھلے 8 دنوں میں ہم نے نہیں دیکھا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر امریکی حملوں کے بعد قوم سے تقریباً 3 منٹ کا مختصر خطاب کیا، جس میں انہوں نے ایران کے خلاف کارروائی کو تاریخی قرار دیا۔

قوم سے اپنے خطاب میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکی فوج نے ایرانی حکومت کی 3 اہم جوہری تنصیبات فردو، نطنز اور اصفہان پر بڑے پیمانے پر اور انتہائی درست حملے کیے، دنیا ان ناموں کو برسوں سے سنتی آ رہی ہے کیونکہ ایران نے ان کے ذریعے ایک نہایت خطرناک منصوبہ تیار کیا۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہمارا مقصد ایران کی جوہری افزودگی کی صلاحیت کو مکمل طور پر تباہ کرنا اور اس ریاست کے ہاتھوں دنیا کو درپیش جوہری خطرے کا خاتمہ تھا، جو دہشت گردی کی سب سے بڑی سرپرست ہے۔

انہوں نے کہاکہ آج رات، میں دنیا کو یہ کہہ سکتا ہوں کہ یہ حملے ایک شاندار فوجی کامیابی تھے، ایران کی جوہری افزودگی کی کلیدی تنصیبات مکمل طور پر تباہ کر دی گئی ہیں، مشرقِ وسطیٰ کا غنڈہ اب امن قائم کرے، اُسے کرنا ہوگا۔

انہوں نے ایران کو دھمکی دی کہ اگر اس نے ایسا نہ کیا تو اگلے حملے کہیں زیادہ شدید اور کہیں زیادہ آسان ہوں گے۔

امریکی صدر نے کہا کہ ایران 40 سال سے ’امریکا مردہ باد، اسرائیل مردہ باد‘ کہتا آرہا ہے، وہ ہمارے لوگوں کو قتل کرتا رہا، ان کے بازو اور ٹانگیں سڑک کنارے بموں سے اڑاتا رہا، یہی ان کی خاص پہچان تھی۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے ایک ہزار سے زیادہ افراد کھوئے اور مشرق وسطیٰ و دنیا بھر میں لاکھوں افراد ان کی نفرت کا نشانہ بنے، ان میں سے بے شمار ان کے جنرل قاسم سلیمانی کے ہاتھوں مارے گئے، میں نے بہت پہلے فیصلہ کر لیا تھا کہ یہ مزید نہیں ہونے دوں گا،اور یہ اب نہیں چلے گا۔

امریکی صدر نے اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کا شکریہ ادا کیا اور انہیں مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے ایک ٹیم کی طرح کام کیا، شاید ایسی ٹیم دنیا نے کبھی نہ دیکھی ہو، اور ہم نے اسرائیل کو درپیش اس خوفناک خطرے کو ختم کرنے میں بڑا قدم اٹھایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں اسرائیلی فوج کا شکر گزار ہوں، اور سب سے بڑھ کر، میں ان عظیم امریکی محب وطن فوجیوں کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں جنہوں نے آج رات وہ شاندار مشن پورا کیا اور امریکی فوج کے تمام ارکان کو اس آپریشن پر جو شاید کئی دہائیوں میں اپنی نوعیت کا پہلا تھا، امید ہے ہمیں اس انداز میں ان کی خدمات دوبارہ درکار نہیں ہوں گی۔

صدر ٹرمپ نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین ریزن کین اور اس حملے میں شامل تمام عسکری ذہنوں کو بھی مبارکباد دی۔

امریکی صدر نے متنبہ کیا کہ یہ سلسلہ اب نہیں چل سکتا،اب یا تو امن آئے گا، یا ایران کے لیے ایسی تباہی آئے گی جو پچھلے 8 دنوں کی تباہی سے کہیں بڑھ کر ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ یاد رکھیں، ابھی بہت سے اہداف باقی ہیں، آج رات کا ہدف سب سے مشکل اور شاید سب سے مہلک تھا، لیکن اگر جلد امن قائم نہ ہوا تو ہم ان باقی اہداف کو بھی انتہائی درستگی، رفتار اور مہارت سے نشانہ بنائیں گے، ان میں سے زیادہ تر کو چند منٹوں میں تباہ کیا جا سکتا ہے۔

امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ دنیا کی کوئی فوج وہ نہیں کر سکتی جو ہم نے آج رات کیا، حتیٰ کہ کوئی اس کے قریب بھی نہیں پہنچ سکتا، تاریخ میں ایسی کوئی فوج نہیں رہی جو ایسی کارروائی کر سکتی۔

انہوں نے کہاکہ کل صبح 8 بجے پینٹاگون میں جنرل کین اور سیکریٹری آف ڈیفنس پیٹ ہیگسیتھ ایک پریس کانفرنس کریں گے۔

دریں اثنا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو جوابی ردعمل دینے کی صورت میں سنگین نتائج سے خبردار کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پیغام میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ایران نے جوابی ردعمل تو ایسی طاقت سےجواب دینگےجو آج کےحملےسےکئی گنا زیادہ ہوگا۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے یہ سخت بیانات ایک ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب مشرق وسطیٰ پہلے ہی شدید کشیدگی کا شکار ہے۔

دوسری جانب، ایران کی جانب سے ردعمل کا خطرہ برقرار ہے، جب کہ عالمی برادری نے فریقین سے تحمل اور سفارتی راستے کی اپیل کی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسلام آباد، خیبر پختونخوا اور پنجاب میں بارش کی پیشگوئی اسلام آباد، خیبر پختونخوا اور پنجاب میں بارش کی پیشگوئی ایران کا جوہری پروگرام دنیا کی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ ہے، برطانوی وزیراعظم ایران کا امریکی حملوں کے بعد سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کا مطالبہ ایران میں اسرائیلی جاسوس مجید مسائبی لٹکا دیا گیا ایران کا جوہری پروگرام ختم کرنےکا وعدہ پورا ہوگیا، نیتن یاہو امریکی حملے کے بعد ایران کا ردعمل، اسرائیل پر میزائلوں کی بارش ، آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اب یا تو امن آئے گا امریکی صدر نے انہوں نے کہا ٹرمپ نے کہا نے کہا کہ ایران کا ایران کی نے ایران آج رات

پڑھیں:

’’ٹک ٹاک نے مجھے صدر بننے میں مدد دی‘‘، ٹرمپ کا اعتراف

واشنگٹن/بیجنگ(انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان آج ٹیلیفونک رابطہ متوقع ہے، جس میں تجارتی تعلقات کے ساتھ ساتھ ٹک ٹاک کے مستقبل پر بھی اہم فیصلہ کیا جا سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں رہنما اس معاہدے پر بات کریں گے جس کے تحت ٹک ٹاک کے امریکی اثاثے بائٹ ڈانس سے امریکی مالکان کے حوالے کیے جائیں گے۔ اگر یہ ڈیل طے پا گئی تو ایپ کو امریکہ میں بند ہونے سے بچایا جا سکے گا۔

یاد رہے کہ کانگریس نے فیصلہ کیا تھا کہ اگر جنوری 2025 تک ٹک ٹاک امریکی ملکیت میں نہ آیا تو ایپ بند کر دی جائے گی۔ تاہم صدر ٹرمپ نے قانون پر فوری عملدرآمد نہیں کیا کیونکہ ان کے مطابق ٹک ٹاک لاکھوں صارفین کے درمیان نہایت مقبول ہے اور سیاسی طور پر بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔

ٹرمپ نے جمعرات کو کہا: ’’مجھے ٹک ٹاک پسند ہے، اس نے میری انتخابی مہم میں بھی مدد کی۔ ٹک ٹاک ایک قیمتی اثاثہ ہے اور امریکہ اس پر اختیار رکھتا ہے۔‘‘

ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ نئی ملکیت کے ڈھانچے میں چین کو کس حد تک کنٹرول حاصل ہوگا اور کانگریس اس معاہدے کی منظوری دے گی یا نہیں۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ بائٹ ڈانس کا الگورتھم ٹک ٹاک امریکہ میں بھی استعمال ہوگا، جس پر سکیورٹی خدشات باقی ہیں۔

اس کے علاوہ دونوں رہنما تجارتی مسائل، سیمی کنڈکٹرز، ایوی ایشن معاہدوں، سویا بین کی خریداری اور فینٹانائل کیمیکلز کی برآمدات جیسے امور پر بھی بات کریں گے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق یہ ڈیل امریکہ اور چین کے درمیان بڑھتی کشیدگی میں کسی حد تک نرمی لا سکتی ہے۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • بگرام ایئربیس کیلئے اگلے 20 برس جنگ لڑنے کو تیار ہیں، افغان حکومت کا ٹرمپ کی دھمکیوں پر جواب 
  • امریکی صدر ٹرمپ کی بگرام ایئربیس واپس نہ کرنے پر افغانستان کو دھمکی قابل مذمت ہے، اسداللہ بھٹو
  • ایران کی چا بہار بندرگاہ پر امریکی پابندیاں بھارت کیلئے ایک اور بڑا دھچکا ہے; سردار مسعود خان
  • ٹک ٹاک کا امریکی آپریشن امریکیوں کے کنٹرول میں ہوگا، وائٹ ہاؤس
  • 7 جنگیں رکوا چکا، اسرائیل ایران جنگ بھی رکوائی، ڈونلڈ ٹرمپ
  • اگر بگرام ایئر بیس واپس نہ دی تو بہت برا ہوگا، ٹرمپ کی افغانستان کو بڑی دھمکی
  • تصادم کی فضا پیدا کرنے سے امریکہ کو کچھ حاصل نہیں ہوگا، بگرام ائیربیس ایشو پر چین کا ردعمل
  • چین کے ساتھ روس، یوکرین اور غزہ کے معاملات پر بات چیت جاری ہے، صدر ٹرمپ
  • بگرام ایئربیس چھوڑنا شرمناک، واپسی کیلئے افغانستان سے مذاکرات جاری ہیں: ٹرمپ
  • ’’ٹک ٹاک نے مجھے صدر بننے میں مدد دی‘‘، ٹرمپ کا اعتراف