صوبائی حکومت گنڈاپور کیلئے سونے کا انڈا دینے والی مرغی ہے، فیصل کریم کنڈی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, June 2025 GMT
صوبائی حکومت گنڈاپور کیلئے سونے کا انڈا دینے والی مرغی ہے، فیصل کریم کنڈی WhatsAppFacebookTwitter 0 22 June, 2025 سب نیوز
ڈیرہ اسماعیل خان ( محمد ریحان)گورنر خیبرگورنر خیبر پختون خواہ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبر پختون خواہ کی حکومت کسی بھی صورت اپنا اقتدار نہیں کھونا چاہتی انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت وزیراعلی علی امین گنڈاپور کے لیے سونے کا انڈا دینے والی مرغی ہے اور وہ کسی بھی صورت اقتدار نہیں چھوڑ سکتے ہیں وہ صرف بڑھکیں مار رہے ہیں کہ وہ اسمبلی توڑ دیں گے ۔ حالانکہ وہ ایسا نہیں کر سکتے۔ انہوں خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیرہ اسماعیل خان کے صحافیوں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
وفد کی قیادت سینئر صحافی چیف ایڈیٹر روزنامہ اعتدال محمد عرفان مغل اور جیو نیوز کے رپورٹر سعید اللہ مروت نے کی ۔ وفد میں محمد ریحان ، نوید سلطان ، ایم صلاح الدین ، احمد مغل ، عبداللہ جان ، حماد ، نصرت ،عادل وقار اور دیگر صحافی شامل تھے ، ملاقات میں ڈیرہ اسماعیل خان کے مسائل عوامی مشکلات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ کی حکومت اپنا بجٹ کسی بھی طریقے سے پاس کر لے گی کیونکہ عمران خان سے ان کی ملاقات ممکن نہیں ہے اور وہ کوئی حیلہ بہانہ کر کے اپنا بجٹ پاس کرنے کی کوشش کریں گے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ صوبے میں کسی بھی وقت ایمرجنسی کا امکان خارج از امکان نہیں ہے۔ بہرحال علی امین گنڈاپور اپنے اقتدار اور حکومت کو بچانے کے لیے کوئی نہ کوئی حربہ ایسا ضرور استعمال کریں گے جس سے ان کی صوبائی حکومت کو بچایا جا سکے۔ اس موقع پر گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ علاقائی بدامنی انتہائی تشویش ہے ،اس حوالہ سے صوبائی حکومت کی عدم دلچسپی افسوسناک ہے انہوں نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے حوالہ سے مختلف مراحل کا سروے جاری ہے ، لفٹ کینال کے منصوبے میں واپڈا نے ری ٹینڈرنگ کے مرحلہ کا آغاز کردیا ہے اس حوالہ سے فیز وائز منصوبہ بندی کی جارہی ہے
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان کی لوڈ شیڈنگ ناقابل برداشت ہے واپڈا والوں کا یہ موقف کہ ریکوری نہیں ہے اور اسلام آباد سے دبا ہے ، واپڈا اس بات پر متفق ہے کہ فیڈر عوامی اختیار میں دیتے ہیں ریکوری کے مطابق لوڈ شیڈنگ ہوگی ، 91 معاہدہ کے نتیجہ میں پانی کا حق نہیں ملا ، ہم وفاق سے اپنے صوبہ کا حق مانگتے ہیں صوبائی حکومت کو ڈسکوز اپنے اختیار میں لینے چاہیئے ۔ صوبہ میں چوبیس ہزار میں سے چودہ ہزار واپڈا کی آسامیاں خالی ہیں ، اضافی لوڈ شیڈنگ اور کم وولٹیج انتہائی ظلم ہے ۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں شدید گرمی ہے عوام کو شدید مشکلات ہیں واپڈا حکام سے اگلے چند روز میں دوبارہ میٹنگ کرکے اس حوالہ سے بات کی جائے گی ، اگر صوبہ کو بجلی کا اختیار مل جائے تو بہتر ہوگا ، بجلی چوری میں واپڈا اہلکار ملوث ہیں ، انہوں نے کہا کہ انڈس ہائی وے یارک ٹول پلازہ کے حوالہ سے مقامی ابادی کے ساتھ ہونے والی زیادتی کا سدباب انتہائی ضروری ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچین کی عالمی نگرانی میں موجود ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کی شدید مذمت چین کی عالمی نگرانی میں موجود ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کی شدید مذمت ٹرمپ کیلئے نوبل انعام کی سفارش کرنا بلنڈر ہے، لیاقت بلوچ امریکہ نے ایران جنگ کے معاملے پر اپنا وعدہ توڑ دیا، حافظ نعیم الرحمان محرم الحرام، پنجاب میں پہلی بار سائبر پیٹرولنگ اور فوری ریسپانس کی تعیناتی،موبائل فونز کی نگرانی کا فیصلہ پاک بھارت جنگ بندی، بھارتی سیاستدان، میڈیا امریکی صدر ٹرمپ کی کردار کشی کرنے لگے خطے میں پائیدار امن کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، اسحاق ڈارCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: صوبائی حکومت
پڑھیں:
حماس کا بڑا فیصلہ، غزہ کی آئندہ حکومت سے لاتعلقی کا اعلان
غزہ:فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ پٹی میں تشکیل دی جانے والی آئندہ حکومتی انتظامیہ سے دستبرداری کا اعلان کر دیا۔
عرب میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے، حماس کے ایک سینئر رہنما نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ حماس کے حماس اب نہ گزرگاہوں کی نگرانی کرے گی اور نہ ہی امدادی نظام سنبھالے گی۔
انہوں نے کہا کہ غزہ کی گزرگاہیں ہماری ترجیح نہیں، حماس کو نہ غزہ کی داخلی گزرگاہوں پر قبضے کا شوق ہے، نہ اقتدار کا لالچ ہمارا مقصد فلسطینی عوام کا تحفظ ہے۔
انہوں نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ حماس نئی حکومتی انتظامیہ میں کسی قسم کا حصہ نہیں لے گی۔