سولر پینلز ٹیکس کے اطلاق سے قبل قیمتوں میں اضافہ کرنے والوں کو حکومتی وارننگ
اشاعت کی تاریخ: 22nd, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہاہے کہ حکومت بجٹ میں عوامی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات اٹھانے کو ترجیح دے رہی ہے انہوں نے کہاکہ شمسی پینل کے درآمدی پرزوں پر سیلز ٹیکس میں کمی سمیت سینیٹ کی جانب سے دیگر سفارشات پر عمل درآمد کیا جائے گا۔ہفتہ کو ایوان بالا میں بجٹ پر بحث کو سمیٹتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہاکہ اراکین نے بجٹ کے حوالے سے اظہار خیال کیا ہے اور اراکین سینیٹ کے مشوروں نے ہماری رہنمائی کی ہے انہوں نے کہاکہ سینیٹ خزانہ کمیٹی نے بجٹ تجاویز کا باریک بینی سے جائزہ لیا اور حکومت نے کمیٹی اجلاسوں میں اپنے موقف کی وضاحت کی ہے انہوں نے کہاکہ بجٹ تقریر میں واضح کیا تھا کہ ہم نے مالی نظم و ضبط کو برقرار دیا اور کرنٹ اکائونٹ میں نمایاں کمی کی تاکہ پاکستان کو پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن کیاجائے انہوں نے کہاکہ بجٹ میں عوام کیلئے فلاحی اقدامات کا اعلان کیا گیا انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت کے اخراجات صرف ایک فیصد سے زائد بڑھے ہیں جبکہ اس سے پہلے بہت زیادہ بڑھتے تھے انہوں نے کہاکہ کم اور متوسط آمدنی والے افراد مہنگائی بھی برداشت کرتا ہے اور ٹیکس بھی دیتا ہے انہوں نے کہاکہ حکومت نے چھ لاکھ سے بارہ لاکھ تنخواہ لینے والے کیلئے صرف ایک فیصد ٹیکس عائد کیا ہے انہوں نے کہاکہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کیا ہے تنخواہوں میں 10جبکہ پنشن میں 7فیصد اضافہ کیا ہے انہوں نے کہاکہ درآمد شدہ شمسی پینل پر سیلز ٹیکس ملکی سطح پر بننے والی پینلز کے برابر کیا تھا تاہم حکومت نے سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیکس کو صرف 10فیصد کیا ہے انہوں نے کہاکہ درآمدی سولر پینل پر جی ایس ٹی کے نفاذ سے قبل ہی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ قا بل مذمت ہے حکومت ان کو خبردار کرنا چاہتی ہے کہ ان عناصر کے خلاف سخت ترین کاروائی کی جائے گی اور صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر ان کو سزائیں دیں گے انہوں نے کہاکہ حکومت نے بجٹ میں شامل کردہ ریلیف صرف وقتی نہیں بلکہ حکومتی ذمہ داریوں کا اہم مظہر ہے جس میں بی آئی ایس پی کا بجٹ بڑھا یا گیا ہے تاکہ سب سے کمزور طبقات کو معاشی تحفظ فراہم کیا جاسکے اور اس سے ایک کروڑ خاندانوں کو مالی تحفظ فراہم ہوگا انہوں نے کہاکہ بجٹ میں فراڈ کیسز میں ایف بی آر کے اختیارات سے متعلق مجوزہ قانون میں مذید بہتری کی گئی ہے اس حوالے سے اراکین سینیٹ کی جانب سے دی گئی سفارشات اور رائے کا احترام کرتے ہوئے بعض نکات کو مزید بہتر کیا گیا ہے انہوں نے کہاکہ سینیٹ خزانہ کمیٹی کی سفارشات موصول ہوچکی ہیں اور اس پر بھی عمل کیا جائے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ہے انہوں نے کہاکہ حکومت نے کیا ہے
پڑھیں:
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
اسلام آباد: ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، جہاں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے نئے نرخوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد سے ہوگا۔
اوگرا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔
حکام کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر رات 12 بجے کے بعد سے ہوگا، جس کے بعد ملک بھر کے تمام پیٹرول پمپس پر نئے نرخ نافذ ہو جائیں گے۔
واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے اثرات پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر مرتب ہو رہے ہیں۔ گزشتہ چند روز کے دوران بھی مختلف پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں متعدد بار اضافہ کیا جا چکا ہے۔
ماہرین کے مطابق ایندھن کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے ٹرانسپورٹ، اشیائے خور و نوش اور دیگر بنیادی ضروریات کی قیمتوں پر بھی اثر پڑ سکتا ہے، جس کے باعث مہنگائی کے دباؤ میں مزید اضافہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
نئی قیمتیں ایک نظر میں
پیٹرول: 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر (4.40 روپے اضافہ)
ہائی اسپیڈ ڈیزل: 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر (3.62 روپے اضافہ)
اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ قیمتیں آئندہ حکم نامے تک نافذ العمل رہیں گی۔