کراچی: ملیر اور اطراف میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.8 ریکارڈ
اشاعت کی تاریخ: 22nd, June 2025 GMT
—فائل فوٹو
کراچی کے علاقے ملیر اور اس کے اطراف میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جنکی شدت 3.8 ریکارڈ کی گئی۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق زلزلے کا مرکز ملیر کے شمال میں 5 کلو میٹر کے فاصلے پر تھا۔
محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ زلزلہ 6 بجکر 30 منٹ پر ریکارڈ کیا گیا۔
محکمۂ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ زلزلے کی گہرائی زمین کے اندر 10 کلو میٹر تھی۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
2 خواجہ سراؤں کو سینے پر، 1 کو سر میں گولی ماری گئی: ایس ایس پی ملیر
—فائل فوٹوکراچی کے علاقے ملیر میں ملنے والی 3 خواجہ سراؤں کی لاشوں کے حوالے سے ایس ایس پی ملیر نے مختلف انکشافات کیے ہیں۔
ایس ایس پی ملیر عبدالخالق پیرزادہ نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ ملیر میں 3 خواجہ سراؤں کو ایک ایک گولی ماری گئی تھے، مرنے والوں کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔
انہوں نے بتایا ہے کہ 2 خواجہ سراؤں کو سینے پر اور 1 کو سر پر گولی ماری گئی ہے، جائے وقوع سے 2 خول نائن ایم ایم کے ملے ہیں۔
ایس ایس پی ملیر نے بتایا ہے کہ پرس ملا ہے، ٹیشو پیپرز اور دیگر سامان ملا ہے، مرنے والے خواجہ سراؤں کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔
اُن کا یہ بھی کہنا ہے کہ کرائم سین پر کوئی کیمرہ نہیں لگا ہوا، سڑک پر لگے کیمرے دیکھے جا رہے ہیں، یہ خواجہ سراء معمول کی نوعیت پر یہاں آتے تھے، کچھ استعمال شدہ چیزیں ملی ہیں۔