چینی مافیا بے لگاممختلف شہروں میں قیمتیں ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں
اشاعت کی تاریخ: 22nd, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد(آن لائن) چینی مافیا بے لگام،مختلف شہروں میں قیمتیں ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں ،ملک کے مختلف علاقوں میں چینی فی کلو قیمت 195 روپے تک فروخت ہونے لگی۔ رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سب سے زیادہ مہنگی چینی 195 روپے فی کلو میں دستیاب ہے جبکہ جڑواں شہر راولپنڈی میں چینی فی کلو قیمت 190 روپے میں فروخت ہونے لگی ہے اسی طرح کراچی اور پشاور کے شہری بھی فی کلو چینی 190 روپے میں خریدنے پر مجبور ہیں ۔رپورٹ کے مطابق کوئٹہ میں فی کلو چینی 186 روپے،خضدار میں 185 روپے میں دستیاب ہے ،سیالکوٹ میں فی کلو چینی کی قیمت 185 روپے کی سطح تک ریکارڈ پر پہنچ گئی ہے ۔ اسی طرح حیدر آباد،بہاولپور اور ملتان میں فی کلو چینی کی قیمت 180 روپے، سکھر اور لاڑکانہ میں فی کلو چینی کی قیمت 175 روپے ریکارڈ کی گئی ہے ۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ملتان اور بنوں میں بھی فی کلو چینی کی زیادہ سے زیادہ قیمت 180 روپے ریکارڈ کی گئی ہے ۔حکومت گزشتہ روز چینی کی برآمد کے بعد ساڑھے سات لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کا فیصلہ کر چکی ہے ۔ وزارت فوڈ سیکیورٹی حکام کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ فیصلہ چینی کی قیمتوں میں توازن برقرار رکھنے کیلئے کیا گیا 2 لاکھ 50 ہزار میٹرک ٹن خام چینج درآمد کی منظوری کابینہ دے گی 5 لاکھ میٹرک ٹن ریفائن چینی درآمد کرنے کی اصولی منظوری کابینہ سے لی جا چکی۔ وزارت کا کہنا تھا کہ جولائی تا مئی حکومت 7 لاکھ 65 ہزار میٹرک ٹن سے زائد چینی برآمد کر چکی ہے چینی کی برآمد سے 112 ارب روپے سے زائد کی آمدن حاصل کی گئی چینی کی حالیہ برآمدات میں گزشتہ سال کی نسبت 22 سو فیصد سے زائد کا اضافہ رہا، چینی کی برآمد سے مارکیٹ میں قلت اور اضافی قیمتوں کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: میں فی کلو چینی فی کلو چینی کی چینی کی قیمت
پڑھیں:
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج پھر زبردست تیزی؛ انڈیکس کا نیا ریکارڈ قائم
کراچی:پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز زبردست تیزی کا رجحان ہے، جس کے نتیجے میں آج بھی انڈیکس کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا۔
منگل کے روز بازارِ حصص میں 377 پوائنٹس کے ساتھ کاروبار کا آغاز ہوا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 42 ہزار 430 پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو چھو گیا، بعد ازاں 917 پوائنٹس کی بڑی تیزی کے نتیجے میں انڈیکس ایک لاکھ 42 ہزار 969 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی پی ایس ایکس میں کاروبار کا آغاز تیزی کے ساتھ ہوا تھا اور انڈیکس نے ایک لاکھ 42 ہزار 174 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح عبور کرلی تھی۔
پی ایس ایکس میں جاری حالیہ نئی تیزی نے نہ صرف سرمایہ کاروں کو مثبت راہ دکھائی ہے، وہیں معیشت کے استحکام کی امیدیں بھی مزید بڑھا دی ہیں۔ ماہرین توقع کر رہے ہیں کہ اگر یہی رجحان برقرار رہا تو مارکیٹ مزید بلندیوں کو چھو سکتی ہے۔