میئر کراچی مرتضیٰ وہاب—فائل فوٹو

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے اتوار کو اولڈ کوئنز روڈ پر بوہرہ کمیونٹی کے ساتھ شجرکاری کی۔

اس موقع پر میئر کراچی نے اولڈ کوئنز ایریا میں اسپورٹس ایریا کا بھی افتتاح کیا۔

میئر کراچی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اولڈ کوئنز روڈ سمیت مختلف علاقوں میں ماحول دوست درخت لگائے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے زیادہ سے زیادہ شجرکاری کی ضرورت ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: میئر کراچی

پڑھیں:

کراچی، زائرین کے مسائل کے حل کی کوشش کر رہا ہوں، گورنر سندھ

کراچی:

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ اربعین کے لیے عراق جانے والے زائرین کو درپیش مسائل کے حل کے لیے بھرپور کوششیں جاری ہیں، امید ہے کہ آج دوپہر تک معاملات حل ہو جائیں گے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ وزیر داخلہ محسن نقوی نے واضح کیا ہے کہ اس وقت ملک کو سیکیورٹی خدشات کا سامنا ہے جس کے پیش نظر کچھ اقدامات ناگزیر ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایم ڈبلیو ایم کی قیادت نے میری درخواست پر بذریعہ روڈ روانگی مؤخر کر دی ہے، جبکہ کراچی سے حب جانے والا قافلہ بھی ملتوی کر دیا گیا ہے۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بتایا کہ ان کی وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری سے ٹیلیفون پر بات چیت ہوئی ہے جس میں زائرین کے مسائل اور ان کے حل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ وہ تسلیم کرتے ہیں کہ سیکیورٹی فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے اور اس حوالے سے حکومت اپنی تمام تر کوششیں بروئے کار لا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ زائرین کی قیادت سے ایک اور ملاقات آج دوپہر متوقع ہے، جس میں کیے گئے فیصلوں پر مکمل عملدرآمد کرایا جائے گا۔

گورنر سندھ نے کہا کہ زائرین کے مسائل کا ادراک ہے اور ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے کہ وہ بلا تاخیر اور باحفاظت اپنے مقدس سفر پر روانہ ہو سکیں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، زائرین کے مسائل کے حل کی کوشش کر رہا ہوں، گورنر سندھ
  • اولڈ ایچ ہوم کی تنہایوں میں مِسٹری مووی کا جنم، معمر افراد نے کمال کردکھایا
  • درخت کاٹنا شہری کو مہنگا پڑ گیا، عدالت نے انوکھی سزا سنا دی
  • حب ڈیم سے کراچی کیلئے پانی لانے والی نئی نہر کی پرانی ویڈیوز پر پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، مرتضیٰ وہاب
  • دوست کے شوہر سے شادی کرنا مہنگا پڑگیا، اداکارہ نے طلاق کی افواہ کو ہوا دے دی
  • فرانسیسی دوست کی جانب سے عطیہ کردہ جاپان مخالف جنگ کی تاریخی تصاویر کی حوالگی کی تقریب کا انعقاد
  • کراچی: منگھوپیر نہر میں نوجوان ڈوب کر جاں بحق
  • فری اور فیئر الیکشن ہوئے تو پیپلز پارٹی 30 سیٹیں بھی نہیں جیت پائے گی: غلام مرتضی جتوئی
  • اپنی دوست کے شوہر سے شادی رچانے والی اداکارہ کی طلاق کی خبریں گرم
  • کراچی؛ گلشنِ مزدور میں ہوٹل پر فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق