ایک شخص مجھے مسلسل ہراساں کررہا ہے، پروفیشنل باکسر عالیہ سومرو کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 22nd, June 2025 GMT
کراچی کے علاقے لیاری سے تعلق رکھنے والی عالیہ سومرو نے کہا ہے کہ میں پروفیشنل باکسر ہوں، مجھے ایک شخص مسلسل ہراساں کررہا ہے۔
اپنے ویڈیو بیان میں عالیہ سومرو نے کہا کہ کچھ تعصب پرست عناصر کو میری جیت ہضم نہیں ہو رہی اور مجھے مسلسل تعصب کا نشانہ بنایا جا رہا ہے،تعصب پرست عناصر پروفیشنل باکسنگ کو جعلی قرار دے کر جھوٹی خبریں پھیلا کر پروپیگنڈا کر کے بدنام کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔
خاتون باکسر نے کہا کہ میں نے کبھی ورلڈ چیمپئن ہونے کا دعوی نہیں کیا تاہم عالمی سطح پر باکسنگ میں پاکستان کا پرچم بلند کیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ سب وہ لوگ ہیں جو چاہتے ہیں کہ عورت صرف باورچی خانے تک محدود رہے، مگر ان کی یہ خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی، پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے ذمہ داران میرے لیے قابل احترام ہیں۔
عالیہ سومرو نے کہا کہ فیڈریشن کو میرے متعلق گمراہ کیا جا رہا ہے، پروفیشنل باکسنگ کی اندرونی لڑائی سے میرا کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی فیڈریشن کے اندرونی معاملات سے کوئی لینا دینا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میرا تعلق پروفیشنل باکسنگ سے ہے، جس کے لیے میں دن رات محنت کر رہی ہوں، میں لیاری سے تعلق رکھتی ہوں اور مزدور کی بیٹی ہوں جبکہ سندھ کا ڈومیسائل بنا ہوا ہے، میرے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ کیا سندھ کی بیٹی کا عالمی سطح پر آنے کا کوئی حق نہیں، میں پاکستان کی پہلی ویمن پروفیشنل باکسر ہوں اور تھائی لینڈ میں رینکنگ فائٹ جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا، پورے ملک میں مجھے سراہا گیا ہے اور سندھ حکومت نے میری مدد بھی کی ہے۔
عالیہ سومرو نے کہا کہ دبئی میں بھارتی باکسر کے خلاف شیڈول باکسنگ فائٹ کے لیے سندھ حکومت نے میری مدد بھی کی ہے، وزیراعلیٰ سندھ اور لیاری کے تمام منتخب نمائندوں کی میں شکر گزار ہوں،مجھے اور میرے خاندان کی جان کو خطرہ محسوس ہو رہا ہے۔
عالیہ سومرو نے الزام عائد کیا کہ ایک شخص مجھے مسلسل ہراساں کر رہا ہے، میں سندھ حکومت، آئی جی سندھ پولیس اور دیگر سے اپیل کرتی ہوں کہ مجھے قانونی مدد فراہم کریں اور قانون کو حرکت میں لائیں،میں ایک باکسر ہوں، مجھے اپنے کھیل پر توجہ دینے دی جائے۔
انہوں نے اپیل کی کہ قوم چند تعصب پرست افراد پر دھیان نہ دے بلکہ مجھے سپورٹ کرے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: عالیہ سومرو نے نے کہا کہ رہا ہے
پڑھیں:
لاہور میں کم سن بچی کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتاری کے دوران زخمی ہو گیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 20 ستمبر 2025ء )لاہور میں کم سن بچی کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتاری کے دوران زخمی ہو گیا، سی سی ڈی کی جانب سے کاہنہ کے علاقے میں گرفتاری کیلئے مارے جانے والے چھاپے دوران ملزم جسم کے نازک حصے پر گولی لگنے سے زخمی ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق وحدت کالونی میں کم سن بچی کو ہراساں کرنے والا ایک اور ملزم زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت وقار کے نام سے ہوئی جو قصور کا رہائشی ہے۔ سی سی ڈی ماڈل ٹاؤن نے ملزم کی گرفتاری کے لیے کاہنہ میں چھاپہ مارا۔(جاری ہے)
ترجمان پولیس کے مطابق ملزم نے گرفتاری سے بچنے کے لیے اپنی شلوار کے نیفے سے پستول نکالتے ہوئے غلطی سے ٹریگر دبا دیا جس سے گولی چل گئی اور ملزم پیٹ کے نیچے نازک حصے کے قریب گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی ملزم کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اس کا علاج جاری ہے۔ واضح رہے کہ پنجاب میں بچوں سے زیادتی کے واقعات میں ملزمان کے اس طرح زخمی ہونے کے واقعات پہلے بھی رپورٹ ہوچکے ہیں۔