data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نئی دہلی (انٹرنیشنل ویب ڈیسک) بھارتی بحریہ نے ایک آبدوز شکن جنگی بحری جہاز سمندر میں اتارا ہے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی بحریہ نے ریاست وشاکھا پٹنمم کے بحری اڈے پرآئی این ایس ارنالا نام کا ایک آبدوز شکن جنگی بحری جہاز سمندر میں اتارا ہے۔
رپورٹ کے مطابق مذکورہ جہازبھارتی بحری حدود کے نزدیک دشمن کی آبدوزوں کا پتا لگانے اور انہیں تہس نہس کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
مذکورہ بحری جہاز کو کولکتہ گارڈن ریچ شپ بلڈرز اینڈ انجینئرز کمپنی نے ایک نجی کمپنی لاررسن اینڈ ٹوبرو کے اشتراک سے تیار کیا ہے۔
مذکورہ بحری جہاز آبدوزوں کا پتا لگانے اور انہیں تباہ کرنے والے ہتھیاروں سے مزین ہے۔ جو کہ وشاکھا پٹنم بحری اڈے پر چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انل چوہان کی موجودگی میں باضابطہ طور پر بحریہ میں داخل کیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سربراہ بھارتی بحریہ نے کہا ہے کہ ایک ایسے وقت میں جب بھارتی بحری ٹیکنالوجی میں وسیع تر خود انحصاری کے لیے کوشاں ہے، آئی این ایس ارنالا کا بحریہ میں شامل ہونا بھارتی ڈیزائن، انجینئرنگ اور مینو فیکچرنگ کی کامیابی کا عکاس ہے۔’
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: بھارتی بحری بحری جہاز
پڑھیں:
12 روزہ جنگ عظیم ایرانی قوم کی طاقت اور یکجہتی کا مظہر تھی،
پیغام میں کہا گیا ہے کہ وزارت دفاع اور مسلح افواج کی معاونت اس بے مثال تعاون کے لیے مشکور ہے اور ہمیں یقین ہے کہ آپ کی کاوشوں کا صلہ خدا کے پاس محفوظ رہے گا، ہم امید کرتے ہیں کہ امام زمانہ (ع) کی مدد اور رہبر معظم انقلاب کی رہنمائی میں آپ ہمیشہ اسلامی ایران کی عزت و تکریم کے راستے پر کامیاب رہیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع امیر عزیز ناصر زادہ نے شہداء اور سابق فوجیوں کے امور کی فاؤنڈیشن کے سربراہ سعید اوہادی کے نام ایک پیغام میں 12 روزہ مسلط کردہ جنگ کے دوران ادارے کی کارکردگی کو سراہا۔ اپنے پیغام میں امیر ناصر زادہ نے 12 روزہ جنگ میں شہداء فاؤنڈیشن کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایران کے خلاف صیہونی حکومت کی 12 روزہ جنگ عظیم ایرانی قوم کی طاقت اور یکجہتی کا مظہر تھی، آپ بندگان خدا نے فرنٹ لائن پر مصروف جنگ دستوں کا ساتھ دیا۔
انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہکہ جیسا کہ رہبر انقلاب اسلامی، ہمارے عزیز امام خامنہ ای نے فرمایا کہ جہاد صرف میدان جنگ میں نہیں ہوتا، جہاں بھی کوئی قوم عزم و حوصلے کے ساتھ مزاحمت کرتی ہے، یہ جہاد کا حصہ ہے، مشکل ترین لمحات میں آپ کی خدمات اور امداد نے مسلح افواج سے بہت بڑا بوجھ اٹھایا۔ وزارت دفاع اور مسلح افواج کی معاونت اس بے مثال تعاون کے لیے مشکور ہے اور ہمیں یقین ہے کہ آپ کی کاوشوں کا صلہ خدا کے پاس محفوظ رہے گا، ہم امید کرتے ہیں کہ امام زمانہ (ع) کی مدد اور رہبر معظم انقلاب کی رہنمائی میں آپ ہمیشہ اسلامی ایران کی عزت و تکریم کے راستے پر کامیاب رہیں گے۔