بجٹ مزدورو ں پر خو د کش حملہ کے مترادف ہے ‘خیرمحمد تونیو
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پریم یونین کے سیکرٹری جنرل خیرمحمد تونیو نے این ایف کراچی کے دفتر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر NLF کراچی کے صدر خالد خان سے بجٹ 2025 کے مسائل پر نشست ہوئی۔ خیر محمد تونیو نے حکومت کے بجٹ کو مزدورو ں پر خو د کش حملہ قر ا ر دیا ہے۔ کم ازکم تنخواہوں میں اضافہ نہیںکرنا جبکہ سر کا ری ملا زمین کی تنخو اہو ں میں 10فیصد اضافہ کر کے سر کا ری ملازمین کے منہ پر طمانچہ ما را ہے۔ حکو مت پنشن میں اضا فہ کیا ہے جو کہ اونٹ کے منہ میں زیرے کے متر ادف ہے۔ اپنی تنخواہوں میں اضافے کے لیے نا بجٹ کا انتظار نا کسی تہوار کا بلکہ چھٹی والے دن تنخواہوں میں 500فیصد اضافہ کردیا جاتا ہے۔ بجٹ 2025 میں مزدورمحنت کشوں کے لیے کسی پیکیج کا اعلان نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے حکمراں کے پاس اپنی تنخواہوں میں اضافے، اپنے لیے نئی گاڑی خریدنے، پاکستان سے باہر دورے کرنے کے لیے تو پیسہ موجود ہے مزدور محنت کش طبقہ کے لیے حکمرانوںکے پاس وسائل موجود نہیں۔ پریم یونین ریلوے کے جنرل سیکرٹری خیرمحمد تونیو نے بجٹ 2025 کو مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اگرہمارے مطالبات پرحکومت نے توجہ نہیں دی توہم اس پر شدید احتجاج کریں گے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: تنخواہوں میں کے لیے
پڑھیں:
لیاری فٹبال اکیڈمی کی شاندار کامیابی: سنگا کپ 2025 کے سیمی فائنل تک رسائی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سنگاپور میں جاری ایشیا کے سب سے بڑے یوتھ فٹبال ٹورنامنٹ سنگا کپ 2025 میں لیاری فٹبال اکیڈمی نے اپنی شاندار کارکردگی سے سب کے دل جیت لیے۔
لیاری کے نوجوان فٹبالرز نے انڈر 16 کیٹگری میں مسلسل کامیابیوں کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔
کوارٹر فائنل میں ان کا مقابلہ انڈونیشیا کی معروف ٹیم سیمین پادانگ ایف سی سے ہوا اور مقررہ وقت تک میچ سخت مقابلے کے بعد بغیر کسی گول کے برابر رہا، تاہم فیصلہ کن پنالٹی شوٹ آؤٹ میں لیاری فٹبال اکیڈمی کے کھلاڑیوں نے زبردست مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2-3 سے کامیابی حاصل کی۔
ٹیم کے گول کیپر کاشف نے ایک یقینی گول روک کر ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔
اس سے قبل لیاری کے نوعمر کھلاڑیوں نے آسٹریلیا کی ٹیم اوشن ریف ایس ایچ ایس کو 0-6 کے بڑے مارجن سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔ ٹیم کی قیادت اکیڈمی کے صدر شیخ عبدالرحمن کر رہے ہیں، جو نوجوان کھلاڑیوں کی تربیت اور حوصلہ افزائی میں سرگرم ہیں۔
ٹورنامنٹ میں انڈر 8، انڈر 10، انڈر 12، انڈر 14 اور انڈر 16 کی مختلف کیٹیگریز میں 13 ممالک کی 160 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔
سنگاپور میں جاری یہ ایونٹ 9 نومبر تک جاری رہے گا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس کے 15ویں ایڈیشن میں پہلی مرتبہ پیرا فٹبال مقابلے بھی شامل کیے گئے ہیں، جو اس ٹورنامنٹ کو مزید جامع اور نمایاں بنا رہے ہیں۔