سبینا فاروق ڈراما سیٹ پر شدید بیمار، سانس لینا بھی مشکل
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
پاکستانی اداکارہ سبینا فاروق نے نئے پراجیکٹ کی شوٹنگ کے دوران شدید بیمار ہوجانے کا انکشاف کر کے فینز کو فکرمند کردیا۔
سبینا نے پاکستانی شوبز انڈسٹری میں اپنا منفرد مقام اس وقت بنایا کہ جب 2019 میں رمضان اسپیشل ڈرامہ ’سنو چندا ٹو‘ میں انہوں نے رومائینا خان عرف ’مینا‘ کا کردار نبھایا تھا اور اس کردار کو اپنی شوخ اداکاری سے منفرد بناتے ہوئے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی۔
اداکارہ نے پاکستانی مقبول ترین ڈرامہ ’تیرے بن‘ میں وہاج علی یعنی مرتسم کی کزن ’حیا‘ کا کردار نبھایا تھا۔
’تیرے بن‘ کے بعد اب اداکارہ ایک ویب ڈرامے ’کابلی پلاؤ‘ میں اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دکھا نظر آئیں اور اس ڈرامے میں ان کا کردار ’باربینا‘ بے حد پسند کیا گیا۔
اداکارہ نہ صرف اپنی بہترین اداکاری بلکہ نت نئے و دلکش لُکس کے سبب بھی عوام کی توجہ کا مرکز بنی رہتی ہیں۔
ہر وقت ہنستی مسکراتی نظر آنے والی سبینا فاروق نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کر کے ایک ایسا واقعہ بتایا ہے جو حال ہی میں ایک ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران انکے ساتھ پیش آیا۔
View this post on InstagramA post shared by Sabeena Farooq (@sabeena_farooq)
انہوں نے ہنستے ہوئے چہرے کے ساتھ ایک ویڈیو شیئر کی اور کیپشن میں لکھا کہ ‘سچ یہ ہے کہ میں 2 روز پہاڑی علاقے میں شوٹنگ کیلئے گئی جو واقعی ایک حسین مقام تھا، میری ٹیم نے وہاں میرا بہت اچھے سے خیال رکھا اور وہاں کچھ مزاحیہ اور اچھی کہانیاں سب کے ساتھ شیئر بھی کیں لیکن یہ سب بس کچھ منٹوں کیلئے تھا کہ میں نے وہاں خود کو صحیح محسوس کیا، کیونکہ بقیہ وقت میں بس روتی رہی، جملے صحیح سے ادا نہیں کرپارہی تھی، سانس لینے میں بھی دشواری محسوس کر رہی تھی اور عید سے ایک روز قبل مجھے شدید قسم کا پینک اٹیک آیا جس کے اثرات ابھی تک ظاہر ہورہے ہیں۔’
انہوں نے مزید لکھا کہ ‘ہم سب کیلئے زندگی یہی ہے، زندگی کو بہتر انداز میں جینے کیلئے روز بھرپور کوشش کرنا یا کچھ دن صرف سانس بھی لینے کیلئے محنت کرنا لیکن ہم ہمت نہیں ہارتے، یہ اس لیے شیئر کر رہی ہوں تاکہ آپ کو معلوم چلے کہ کوئی بھی شخص پرفیکٹ زندگی نہیں گزار رہا کیونکہ یہی زندگی کی خوبصورتی ہے۔’
کمنٹ سیکشن میں سوشل میڈیا صارفین سبینا فاروق کی جانب سے انکا تجربہ شیئر کیے جانے پر خوب تعریفیں کرتے دکھ رہے ہیں اور متعدد صارفین انکی باتوں سے ریلیٹ کرتے دکھ رہے ہیں اور سبینا کے ان الفاظ کو پڑھ کر انہیں ایسی صورتحال سے لڑنے کا حوصلہ ملا اس کا اعتراف بھی کر رہے ہیں۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سبینا فاروق
پڑھیں:
سرینگر، میر واعظ کو دوسرے جمعہ بھی نماز کی ادائیگی سے روک دیا
ذرائع کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ اگر ہمیں پروفیسر بٹ کی نماز جنازہ میں شریک ہونے کی اجازت دی جاتی تو کوئی طوفان نہیں آ جاتا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں انتظامیہ نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میرواعظ عمر فاروق کو مسلسل دوسرے جمعہ سرینگر میں اپنے گھر میں نظر بند کر کے نماز جمعہ کی ادائیگی کے لئے جامع مسجد جانے کی اجازت نہیں دی۔ ذرائع کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے ”ایکس“ پر اپنے بیان میں کہا کہ مجھے مسلسل دوسرے جمعہ جامع مسجد جانے سے روک دیا گیا ہے، حکام کا یہ عمل ہمارے بنیادی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہمیں پروفیسر بٹ کی نماز جنازہ میں شریک ہونے کی اجازت دی جاتی تو کوئی طوفان نہیں آ جاتا، انھوں نے کیا حکام فوت ہو جانے والوں سے بھی اتنے خوفزدہ ہیں، یہ سارا عمل آمرانہ تسلط کی عکاسی کرتا ہے۔ قبل ازیں انتظامیہ نے میر واعظ کو بدھ کی شام گھر میں نظر بند کر کے انہیں پروفیسر عبدالغنی بٹ کی نماز جنازہ میں شرکت سے روک دیا تھا۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے جاری بیان میں میر واعظ عمر فاروق کی گھر میں نظر بندی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت حق پر مبنی کشمیریوں کی جدوجہد کو دبانے کے لئے انتہائی اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام بھارتی تسلط سے آزادی کے لئے بے مثال قربانیاں دے رہے ہیں اور وہ اپنے شہداء کے عظیم مشن کو اس کے منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے پرعزم ہیں۔ ترجمان نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ علاقے میں انسانیت کے خلاف جاری سنگین بھارتی جرائم کا نوٹس لیں اور تنازعہ کشمیر کو کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل کرانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔