قومی کانفرنس دینی جرائد و میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے امیر تنظیم اسلامی پاکستان شجاع الدین شیخ نے کہا کہ اسلامک میڈیا کونسل کی تشکیل بہت اچھی تجویز ہے، مشترکہ ملی مقاصد کے حصول کیلئے مشترکات کو دینی جرائد میں بھی لایا جائے۔انہوں نے کہا متفقہ قرآن کے ترجمہ کو تمام مسالک نے قبول کر لیا ہے، اس وقت کروڑوں بچوں کے تعلیمی نصاب کا حصہ ہے، اب ملی یکجہتی کونسل بھی اس کو باقاعدہ قبول کرے۔ اسلام ٹائمز۔ ملی یکجہتی کونسل کے زیراہتمام تنظیم اسلامی، جماعت اسلامی، البصیرہ کی میزبانی میں منعقدہ ''دینی جرائد اور میڈیا'' کانفرنس منعقد ہوئی جس کی صدارت امیر تنظیم اسلامی پاکستان شجاع الدین شیخ نے کی جبکہ نائب امیر جماعت اسلامی و سیکرٹری ملی یکجہتی کونسل پاکستان لیاقت بلوچ نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر عطاءالرحمٰن، صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی، مرزا ایوب بیگ، پیر غلام رسول اویسی، ڈاکٹر سید علی عباس نقوی، نذیر احمد جنجوعہ، سید لطیف الرحمن شاہ، مولانا وحید شاہ، رضا الحق، وسیم احمد، خالد نجیب خان، شمس الدین امجد، پروفیسر میاں محمد اکرم طارق زبیری، فرحان شوکت ہنجرا و دیگر شریک ہوئے۔

قومی کانفرنس دینی جرائد و میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے امیر تنظیم اسلامی پاکستان شجاع الدین شیخ نے کہا کہ اسلامک میڈیا کونسل کی تشکیل بہت اچھی تجویز ہے، مشترکہ ملی مقاصد کے حصول کیلئے مشترکات کو دینی جرائد میں بھی لایا جائے۔انہوں نے کہا متفقہ قرآن کے ترجمہ کو تمام مسالک نے قبول کر لیا ہے، اس وقت کروڑوں بچوں کے تعلیمی نصاب کا حصہ ہے، اب ملی یکجہتی کونسل بھی اس کو باقاعدہ قبول کرے۔ سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا کہ قومی دینی جرائد کانفرنس کا انعقاد خوش آئند ہے، اغیار ہماری تہذیب اسلامی اقدار پر حملہ آور ہے۔ نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر عطاءالرحمٰن نے کہ دینی مشترکات پر متحد ہونا ناگزیر ہے۔

دینی جرائد میں معاشرتی چیئرمین علماء کونسل پاکستان صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے کہا کہ علمی اور تربیت نوجوان موضوعات شامل کرنے کی ضرورت ہے، قومی کانفرنس دینی جرائد و میڈیا میں شریک تمام شرکاء نے باہمی طور پر یکجہتی کی ضرورت اور فرقہ واریت اور باہمی اختلافات کو ختم کرنے پر زور دیا اور اس ضرورت کو محسوس کیا کہ ملی یکجہتی کے تحت تمام جماعتوں کے جرائد کا آپس میں باہمی رابطہ ہونا چاہیے اور اسلامک میڈیا کونسل تشکیل دی جائے، دینی جرائد کیلئے ضابطہ اخلاق مرتب کیا جائے تاکہ باہمی اختلافات کو پس پشت ڈال کر اُمت کی رہنمائی کا فریضہ سر انجام دے اور کونسل کیلئے کچھ شرائط کو طے کیا جائے اور باہمی طور پر یہ جرائد موضوعات کو آپس میں شئیر کریں۔ کانفرنس نے یہ بھی طے کیا کہ اس حوالے سے اجلاس تسلسل کیساتھ منعقد کی جائیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ملی یکجہتی کونسل اسلامی پاکستان تنظیم اسلامی جماعت اسلامی نے کہا کہ

پڑھیں:

پاکستان سعودیہ کا اتحاد عالم اسلام کی قوت اور یکجہتی کا مظہر ہے: راغب نعیمی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) چیئرمین اسلامی نظریہ کونسل علامہ راغب حسین نعیمی نے پاکستان سعودی عرب دفاعی معاہدے پر مسرت کا اظہار کرتے کہا حرمین شریفین کی حفاظت پاکستان کیلئے باعث اعزاز ہے۔ پاکستان اور سعودی عرب کا اتحاد عالم اسلام کی قوت اور یکجہتی کا مظہر ہے۔ یہ دفاعی معاہدہ دونوں ممالک کیتعلقات کومزیدمضبوط کرے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قازقستان میں آٹھویںسالانہ ورلڈ لیڈرکانگریس میں شرکت کے بعد وطن واپسی پر جامعہ نعیمیہ میں علماء سے گفتگو میں کیا۔ انہوں نے کہا پاکستان ہمسایوں کیساتھ پرامن تعلقات چاہتا ہے مگر جو ہماری سلامتی کی طرف میلی آنکھ سے دیکھے گا وہ آپریشن بنیان المرصوص کو یاد رکھے۔ علامہ راغب حسین نعیمی نے حکومت پاکستان اور سعودی قیادت کومعاہدہ پر مبارکباددی اورامید ظاہر کی کہ یہ تعاون مزید شعبوں میں وسعت اختیار کرے گا۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان سعودیہ کا اتحاد عالم اسلام کی قوت اور یکجہتی کا مظہر ہے: راغب نعیمی
  • لاہور: چیئرمین پاکستان علماء کونسل طاہر اشرفی جامع مسجد توحید میں میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں
  • ڈبلیو پی سی اے کے زیراہتمام کنزا انڈر۔19 بوائزاینڈ گرلز کرکٹ چمپئین شپ
  • میرپورخاص،اسلامی جمعیت طلبہ کے زیراہتمام سیرت النبی کانفرنس کا انعقاد
  • افواج پاکستان سے یکجہتی: راولاکوٹ میں معرکہ حق جلسہ جوش و خروش کے ساتھ جاری
  • ایشیاکپ : بھارت کیخلاف میچ سے قبل پاکستان کی پریس کانفرنس منسوخ
  • 12 روزہ جنگ عظیم ایرانی قوم کی طاقت اور یکجہتی کا مظہر تھی، عزیز ناصر زادہ
  • 12 روزہ جنگ عظیم ایرانی قوم کی طاقت اور یکجہتی کا مظہر تھی،
  • فلسطینی بچوں سے اظہار یکجہتی کیلئے کراچی چلڈرن غزہ مارچ
  • پاک سعودہ باہمی دفاعی معاہدہ 1974 کی اسلامی سربراہی کانفرنس کے بعد سب سے بڑی پیشرفت ہے‘ مشاہد حسین سید