چیٹ جی پی ٹی آپ کے دماغ کیلئے نقصان دہ، ماہرین نے خبردار کردیا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
حال ہی میں ماہرین نے ایک تحقیق کے ذریعے پایا ہے کہ چیٹ جی پی ٹی دماغ کیلئے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔
میساچوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (ایم آئی ٹی) کی حالیہ تحقیق کے مطابق اگر انسان زیادہ تر علمی کاموں میں چیٹ جی پی ٹی کا استعمال کرے تو دماغی سرگرمی اور یادداشت پر منفی اثر پڑ سکتا ہے۔
تحقیق سے سامنے آیا ہے چیٹ جی پی ٹی استعمال کرنے والے گروپ میں یادداشت، سوچ اور تخلیقی صلاحیت والے حصوں میں سرگرمی کم دیکھی گئی۔ جبکہ جو افراد بغیر اے آئی کے کام کرتے تھے ان میں نیورل مشغولیت زیادہ اور ادراکی کارکردگی بہتر رہی۔
بہت زیادہ چیٹ جی پی ٹی استعمال کرنے سے تخلیقی سوچ اور یادداشت میں کمی آ سکتی ہے خاص طور پر مطالعے یا لکھائی جیسے کاموں میں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ انسانوں کیلئے اس میں یہ سبق ہے کہ چیٹ جی پی ٹی کو اپنی مجموعی ذہانت اور تخلیقی سوچ کی جگہ استعمال نہ کریں۔ چیٹ جی پی ٹی محض ایک "ذہنی سپورٹ" ٹول ہے، مکمل متبادل نہیں۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: چیٹ جی پی ٹی
پڑھیں:
پنجاب بھر کی فیڈ ملز میں گندم استعمال کرنے پر پابندی میں توسیع
لاہور (نیوزڈیسک) پنجاب بھر کی فیڈ ملز میں گندم کو مرغیوں کے دانے میں استعمال کرنے پر عائد پابندی میں 30 روز کی توسیع کر دی گئی۔
محکمہ داخلہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق فیصلہ انسانی استعمال کیلئے گندم کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کیلئے کیا گیا، دفعہ 144 کا نفاذ گندم، آٹے اور روٹی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کیلئے کیا گیا۔
سیکرٹری داخلہ کے حکمنامے کے مطابق گندم صرف فلور ملز میں آٹا بنانے کیلئے استعمال ہو گی، پنجاب میں فیڈ ملز کے پاس 1 لاکھ میٹرک ٹن سے زائد گندم کا ذخیرہ موجود ہے، سیکرٹری پرائس کنٹرول کی رپورٹ کے مطابق فیڈ ملز گندم کو مرغیوں کے دانے کیلئے استعمال کرنے والی تھیں۔
محکمہ داخلہ کے مطابق گندم انسانوں کی بنیادی خوراک ہے جسے آٹے کی تیاری میں استعمال ہونا چاہئے، سیکرٹری داخلہ پنجاب نے ضابطہ فوجداری 1898 کی دفعہ 144(6) کے تحت پابندی لگائی، پابندی کا اطلاق سوموار یکم دسمبر تک ہوگا۔