لاہورہائیکو رٹ، بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی کے مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2025ء) لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی کو جلائو گھیرائو کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا ۔
(جاری ہے)
جسٹس سید شہباز علی رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے درخواستوں پر
پڑھیں:
متنازع ٹوئٹ کیس: اعظم سواتی کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250921-08-12
اسلام آباد(آن لائن)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آبادنے پی ٹی آئی رہنما سینیٹر اعظم سواتی کو متنازع ٹویٹ کیس سے بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے، فیصلہ 27 ستمبر کو سنایاجائے گا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آبادمیں سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف متنازعہ ٹویٹ کیس پرایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ نے سماعت کی ۔ اعظم سواتی کی بریت کی درخواستوں پر دلائل شروع کردیے گئے۔ وکیل سہیل سواتی نے موقف اختیار کیا کہ ٹوئٹر سے ویریفائے نہیں کیا گیا کہ یہ اکاؤنٹ اعظم سواتی کا ہے، سابق آرمی چیف اس کیس میں فریق نہیں ہیں۔ اعظم سواتی نے کہا کہ قرآن میں ہمیں بتایا گیا ہے کہ تم سچی بات سے نہ ڈرو، جو بات آزادی اظہار رائے کے متعلق ہو وہ کبھی جرم میں نہیں ہو سکتی۔جو جو دفعات میرے اوپر لگائے گئے ہیں وہ آرگومنٹ میں نے عدالت میں جمع کروا دیے ہیں۔