data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

دنیا کے سب سے بڑے اور طاقتور ڈیجیٹل کیمرے سے کھینچی گئی کائنات کی اولین تصاویر جاری کردی گئی ہیں۔

یہ کیمرا چلی میں واقع ویرا سی روبن آبزرویٹری میں نصب کیا گیا ہے، جہاں اسے ایک بڑی آپٹیکل ٹیلی اسکوپ میں شامل کیا گیا۔ 3200 میگا پکسل کے حامل اس ایل ایس ایس ٹی کیمرے کو کئی سال کی محنت کے بعد تیار کیا گیا ہے۔ اس کی تیاری میں امریکی اداروں نیشنل سائنس فاؤنڈیشن اور ڈیپارٹمنٹ آف انرجی کا اہم کردار رہا ہے۔

یہ کیمرا عام ڈیجیٹل کیمروں کی طرح ہی کام کرتا ہے، تاہم اس میں نصب 189 سنسرز کی مدد سے آسمانی اجسام سے آنے والی روشنی کو برقی سگنلز میں تبدیل کر کے ڈیجیٹل تصاویر میں بدلا جاتا ہے۔ ہر سنسر کا سائز 16 ملی میٹر ہے اور اس میں موجود پکسلز کسی بھی عام اسمارٹ فون کیمرے سے کئی گنا زیادہ طاقتور ہیں۔ اس کیمرے نے صرف 10 گھنٹے کی مشاہداتی سرگرمی کے دوران جو ابتدائی تصاویر جاری کی ہیں، وہ نہایت شاندار اور حیران کن قرار دی جا رہی ہیں۔

نیشنل سائنس فاؤنڈیشن کے مطابق، ابتدائی طور پر جو تصاویر جاری کی گئی ہیں، ان میں لاکھوں ستارے، کہکشائیں اور نیبولا (Nebulae) شامل ہیں۔ خاص طور پر ایک تصویر Trifid اور Lagoon نیبولا کی ہے، جو ستاروں کی پیدائش کے مراکز کے طور پر معروف ہیں۔ ان تصاویر نے واضح کر دیا ہے کہ یہ کیمرا مستقبل میں فلکیاتی تحقیق کا نہایت قیمتی ذریعہ ثابت ہوگا۔

اس جدید کیمرے کی مدد سے سائنس دانوں کو زمین کے قریب موجود سیارچوں، دم دار ستاروں، اور ممکنہ خطرناک خلائی چٹانوں کی شناخت کرنے میں آسانی ہوگی۔ نیشنل سائنس فاؤنڈیشن کا کہنا ہے کہ آئندہ دو برسوں میں یہ کیمرہ لاکھوں خلائی اجسام کو دریافت کر سکتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ نظام شمسی کی سرحدوں سے باہر موجود اجسام کے بارے میں بھی نئی معلومات فراہم کرے گا، جن سے کائنات کے اسرار کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔

اس کیمرے سے حاصل ہونے والا ڈیٹا دنیا بھر کے سائنس دانوں کو فراہم کیا جائے گا تاکہ وہ کائنات کی ساخت، اس کی وسعت، اور اس میں موجود تاریک مادہ و توانائی کے رازوں کو سمجھ سکیں۔ ویرا سی روبن آبزرویٹری سے حاصل کی گئی ان تصاویر کی باضابطہ رونمائی 23 جون کی شب کی جائے گی، جس کے بعد فلکیاتی دنیا میں اس کیمرے کی اہمیت اور بھی اجاگر ہو جائے گی۔ یہ پیش رفت فلکیات کے شعبے میں ایک نیا باب ثابت ہو سکتی ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: تصاویر جاری

پڑھیں:

صفائی کے عالمی دن پر گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا پیغام

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2025ء)گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے صفائی کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یہ دن ماحولیاتی تحفظ کے لئے عوامی شعور اجاگر کرنے کا دن ہے ۔

(جاری ہے)

صفائی کے عالمی دن کا مقصد زمین کو کچرے اور آلودگی سے پاک کرنا ہے۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں صفائی مہمات جاری ہیں۔ دنیا کو صاف ستھرا بنانے کے لئے اجتماعی کوششیںننانگزیرنہیں۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت کے گاوں میں 78 سال بعد ا پہلی بار بجلی فراہم، جشن کا سماں
  • بھارت کے گاوں میں 78 سال بعد ا پہلی بار بجلی فراہم
  • حماس نے 48 اسرائیلی یرغمالیوں کی ‘الوداعی تصاویر’ جاری کردیں
  • لاہور کے چیئرنگ کراس میں موجود اسلامی سمٹ مینار کی بحالی کا آغاز
  • صفائی کے عالمی دن پر گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا پیغام
  • البانیا : حکومت نے پہلی اے آئی وزیرمتعارف کرادی
  • ایم آئی 6 نے دنیا بھر میں آن لائن بھرتیاں شروع کردیں
  • البانیہ میں تاریخ رقم: دنیا کے پہلے اے آئی وزیر کا پارلیمنٹ میں خطاب
  • آئی فون 17 پرو میکس سے لی گئی پہلی تصویر جاری
  • پاکستان ویمن فٹبال ٹیم پہلی بار انٹرنیشنل میدان میں اُترنے کو تیار