data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

نیٹو کے سیکریٹری جنرل مارک روٹے نے کہا کہ ایران پر امریکی حملے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی نہیں، ہمارا سب سے بڑا خوف ایران کے پاس جوہری ہتھیارہونا اور اس استعمال کرنا ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مارک روٹے نے دی ہیگ میں ہونے والے نیٹو سربراہی اجلاس سے قبل کہا کہ جہاں تک ایران کے جوہری پروگرام پر نیٹو کے مؤقف کا تعلق ہے، اتحادیوں کا طویل عرصے سے اتفاق ہے کہ ایران کو ایٹمی ہتھیار تیار کرنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے۔

انہوں نے اس خیال کو مسترد کر دیا کہ مشرق وسطیٰ کی جنگ نیٹو کے 32 رکن ممالک کے منگل سے شروع ہونے والے اجلاس سے توجہ ہٹا دے گی، مارک روٹے نے یہ بھی نشاندہی کی کہ ایران ’یوکرین کے خلاف روس کی جنگ‘ میں گہرائی سے ملوث ہے، اور ایرانی ڈرون یوکرین میں شہریوں کو روزانہ کی بنیاد پر قتل کرنے کی کارروائیوں میں ملوث ہیں۔

واضح رہے کہ اکتوبر 2024 سے سیکریٹری جنرل نیٹو کے طور پر خدمات انجام دینے والے مارک روٹے ڈچ سیاستدان ہیں، 14 فروری 1967 کو پیدا ہونے والے مارک روٹے اس سے قبل 2010 سے 2024 تک نیدرلینڈز کے وزیر اعظم اور 2006 سے 2023 تک فریڈم اینڈ ڈیموکریسی کے لیے عوامی پارٹی کے رہنما رہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: نیٹو کے

پڑھیں:

آبنائے ہرمز میں ہر حملے کے بدلے ایک پل یا پاور پلانٹ تباہ کریں گے، ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو نئی دھکمی دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے کسی بھی جہاز کو نشانہ بنایا تو امریکہ اس کے جواب میں ایران کا ایک پل یا ایک پاور پلانٹ تباہ کر دے گا۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹر مپ نے  لکھا کہ آج سے اگر اسلامی جمہوریہ ایران آبنائے ہرمز میں کسی بھی جہاز پر میزائل، راکٹ، ڈرون یا کسی بھی دوسرے ہتھیار سے حملہ کرتا ہے تو امریکہ اس کے بدلے میں ایران کا ایک پل یا ایک پاور پلانٹ تباہ کرے گا، جن میں تہران کے اندر یا اس کے قریب واقع تنصیبات بھی شامل ہو سکتی ہیں۔ خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے شہری بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہو۔ گزشتہ ہفتے  ایک انٹرویو میں بھی انہوں نے کہا تھا کہ اگر ایران مذاکرات کی میز پر نہیں آیا تو امریکا اس کے تمام پل تباہ کر دے گا۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

مزید :

متعلقہ مضامین

  • جیفری ایپسٹین سے روابط رکھنے والے ماڈلنگ اسکاؤٹ کی پیرس میں پراسرار موت
  • اقوام متحدہ میں پاکستان کا امن اور مذاکرات پر زور، بھارت پر عالمی قوانین کی خلاف ورزی کا الزام
  • امریکا کے ایران پر مسلسل 13ویں شب بھی حملے، ٹرمپ نے مزید بڑی کارروائی کا عندیہ دے دیا، تہران کا سخت ردعمل
  • امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام
  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • ’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • آبنائے ہرمز میں ہر حملے کے بدلے ایک پل یا پاور پلانٹ تباہ کریں گے، ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی