ایران نے مختلف ادوار میں کن بڑی طاقتوں کا مقابلہ کیا؟ اہم تاریخی تفصیلات جانیے
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
ایران نے مختلف ادوار میں کن بڑی طاقتوں کا مقابلہ کیا،اس حوالے سے اہم تاریخی تفصیلات سامنے آئی ہیں ۔
ہزاروں سال پرانی تاریخ، ثقافت اور روایات رکھنے والی ایرانی قوم نے مختلف ادوار میں بڑی طاقتوں کا مقابلہ کیا جبکہ حالیہ جنگ میں اسرائیل کے محفوظ ترین ہونے کا زعم بھی خاک میں ملا دیا۔ایران، مشرقِ وسطیٰ میں سعودی عرب کے بعد دوسرا بڑا ملک ہے، جو 9 کروڑ 20 لاکھ افراد کے ساتھ دنیا کا ساتواں بڑی آبادی والا ملک ہے۔ایران کی زیادہ تر آبادی مغربی شہروں تہران، مشہد اور اصفہان میں رہتی ہے، زیادہ لوگ ملک کے مغربی نصف حصے میں آباد ہیں، جہاں پہاڑی سلسلے، زرخیز وادیاں اور دریائی علاقے ہر چشم نظارہ کو اپنی جانب متوجہ کرتے ہیں۔96 لاکھ آبادی پر مشتمل تہران ایران کا دارالخلافہ اور سب سے بڑا شہر ہے، 6 ہزار سال پرانا شہر تہران الروز پہاڑوں کے نیچے واقع ہے۔ایران کا دوسرا بڑا شہر شمال مشرق میں واقع مشہد ہے، جس کی آبادی 34 لاکھ ہے اور جو 1 ہزار 2 سو سال پرانا شہر ہے، مذہب اور ثقافت کے مرکز مشہد میں امام رضاؒ کا روضہ ہے، جہاں ہر سال لاکھوں زائرین آتے ہیں۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
کراچی کے مختلف علاقوں سے 2 افراد کی لاشیں برآمد
کراچی کے مختلف علاقوں سے 2 پرانی لاشیں ملی ہیں جن میں سے ایک ناقابل شناخت ہے۔
تفصیلات کے مطابق نارتھ کراچی اجمیر نگری میں واقعے رہائشی فلیٹ سے ایک شخص کی لاش ملی۔ ریسکیو حکام کے مطابق لاش علاقہ مکینوں کی اطلاع پر نکالی گئی۔
ایس ایچ او تھانہ اجمیر نگری کے مطابق لاش کئی روز پرانی ہے، ابتدائی تفتیش کے مطابق متوفی کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی ہے جبکہ دیگر فلیٹس کے مکینوں نے بتایا کہ متوفی فلیٹ میں اکیلا ہی رہائش پذیر تھا۔
پولیس نے ضابطے کی کارروائی کیلئے لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کروائی۔
دوسری جانب کیماڑی کے علاقے ماڑی پور میں لیاری ندی نے ایک شخص کی بوری بند لاش ملی۔ لاش کو چھیپا ایمبولنس کے زریعے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق لاش مسخ شدہ ہے اور ناقابل شناخت ہے۔