Islam Times:
2025-08-08@14:55:14 GMT

کوئٹہ، جماعت اسلامی کا ایران سے اظہار یکجہتی

اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT

کوئٹہ، جماعت اسلامی کا ایران سے اظہار یکجہتی

پریس کلب کے باہر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے ایران کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی امریکی دہشتگردی کے خاتمے کیلئے تمام مسلم ممالک کو ایران کا ہر حوالے سے کھل کر ساتھ دینا چاہئے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی ضلع کوئٹہ کی جانب سے مرکزی امیر نعیم الرحمان کی کال پر ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں کے خلاف صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں احتجاج کیا گیا۔ کوئٹہ پریس کلب کے باہر احتجاج میں مظاہرین نے امریکہ و اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف بینر و پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور اسرائیل و امریکہ گھٹ جوڑ کے خلاف اور غزہ، فلسطین و ایران کے حق میں نعرے لگائے۔ مظاہرے میں جماعت اسلامی و اسلامی جمعیت طلباء کے نوجوانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور ایران سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر احتجاجی مظاہرے سے جماعت اسلامی بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری مرتضیٰ خان کاکڑ، نائب امیر بشیر احمد ماندائی، امیر ضلع کوئٹہ عبدالنعیم رند، جنرل سیکرٹری اعجاز محبوب، حافظ فہیم اور نورالحسن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ و اسرائیل نے فلسطین و غزہ میں پچاس ہزار اور ایران کے سپہ اول کی قیادت کو شہید کیا۔ دنیا کے امن کو تباہ کرنے والوں کو اسلامی نظریاتی ملک کی جانب سے امن ایوارڈ دینے کے مطالبہ احمقانہ اور بزدلانہ ہے۔

مقررین نے کہا کہ امریکہ و اسرائیل کی وجہ سے دنیا کا امن تباہ فلسطین و غزہ کے عوام بے گھر ہوئے ہیں۔ شام، عراق، فلسطین اور افغانستان کی تباہی کا ذمہ دار امریکہ ہے۔ امریکہ میں ایک فرد پر دباؤ ڈال کر امن ایوارڈ و دیگر فیصلے کروانا کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔ ہم پاکستان کی جانب سے ٹرمپ کے لئے نوبل امن ایوارڈ کا مطالبہ مسترد کرتے ہیں۔ امریکہ اپنی ناجائز اولاد اسرائیل کے ذریعے دہشت گردی کرتا ہے۔ امریکہ اسرائیل کا ایک علاج افواج کے سربراہوں کی قیادت میں جہاد ہے۔ مسلم حکمرانوں سپہ سالاروں کو ایران کا ہر صورت ساتھ دینا چاہئے۔ اگر ایران کا ساتھ نہ دیا گیا تو اس کے بعد ترکی و پاکستان کا نمبر آئے گا۔ اسرائیلی امریکی دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ایران کا ہر حوالے سے کھل کر ساتھ دینا چاہئے۔ ایران و غزہ کے بہادر عوام نے امت مسلمہ کا سر فخر سے بلند کر دیا۔ اسرائیلی امریکی دہشت گردی پر خاموشی بزدلوں اور دہشت گردوں کا کام ہے۔ جماعت اسلامی ایران اور غزہ و فلسطین کے عوام کے ساتھ ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: جماعت اسلامی ایران کا

پڑھیں:

نوجوانوں میں صلاحیت کی کمی نہیں، مثبت استعمال کیا جائے: حافظ نعیم 

لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے ناروے انڈر 15 فٹ بال کپ میں شاندار کامیابی پر پاکستانی کھلاڑیوں کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے نوجوانوں کی صلاحیت و استعداد کی کوئی کمی نہیں، ضرورت اس امر کی ہے کہ انہیں مثبت سمت میں استعمال کیا جائے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اظہار خیال کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ناروے میں ہونے والے فٹ بال مقابلے، جس میں 30 ممالک کی 2ہزار سے زائد ٹیمیں شریک تھیں، وہاں کراچی کے علاقے لیاری اور ملیر کے نوجوانوں نے انڈر 15 کیٹگری میں ٹائٹل جیت کر یہ ثابت کیا کہ ملک میں صلاحیت کی کمی نہیں، کمی ہے تو اس استعداد کی عدم سرپرستی کی ہے۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پاکستان کا نام روشن کرنے والے نوجوانوں کو ناروے کپ 2025 میں کامیابی پر مبارکباد بھی دیتا ہوں اور الخدمت یورپ کا بھی شکریہ ادا کروں گا جنہوں نے ان بچوں کی سرپرستی کی۔

متعلقہ مضامین

  • جماعت اسلامی کا 21 سے 23 نومبر تک مینار پاکستان میں اجتماع کا اعلان
  • جماعت اسلامی پاکستان کا لاہور میں اجتماع عام منعقد کرنے کا اعلان
  • بیوروکریٹس کی منی لانڈرنگ اور کرپشن، جماعت اسلامی نے جے آئی ٹی بنانے کا مطالبہ کردیا
  • ایران امریکہ-پاکستان کی شراکت داری کے بارے میں کتنا فکرمند ہے؟
  • ریلیف آرگنائزیشن فار کشمیری مسلمز کے وفد کا منصورہ کا دورہ ، امیر جماعت اسلامی سمیت اہم عہدیداران سے ملاقاتیں
  • قومی اسمبلی نے غزہ کے عوام سے اظہار یکجہتی کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی
  • بھارت اور اسرائیل کے انسانیت سوز مظالم قابلِ مذمت ہیں، مسلم حکمران خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں، ثنااللہ سہرانی
  • بڑھتی  مہنگائی:جماعت اسلامی کا حکومت کیخلاف تحریک دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ
  • نوجوانوں میں صلاحیت کی کمی نہیں، مثبت استعمال کیا جائے: حافظ نعیم 
  • جماعت اسلامی خیبر پختونخوا نے یوم حقوق کشمیر و فلسطین بھرپور جذبے کے ساتھ منایا