آلودہ پانی کے استعمال سے جان لیوا و مہلک بیماروں میں اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (انٹرنیشنل ویب ڈیسک) سندھ کا دارالخلافہ کراچی میںآلودہ پانی کے استعمال سے جان لیوا اور مہلک بیماریوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حکومتی لاپرواہی کے باعث عوام پینے کا آلودہ پانی استعمال کر رہے ہیں، جس سے عوام الناس میں جلد، پیٹ اور آنکھوں کے امراض اور الرجی میں خطرناک اضافہ ہونے لگا۔
رپورٹ کے مطابق کراچی سمیت سندھ میں آلودہ پانی کی فراہمی ایک سنگین عوامی صحت کا مسئلہ بن گیا ہے، جس سے سالانہ لاکھوں افراد مذکورہ امراض میں مبتلا ہو کو علاج پر سالانہ کروڑوں روپے خرچ کر رہے ہیں۔
طبی ماہرین کے مطابق آلودہ پانی کے باعث کراچی میں ہر سال تقریباً 20,000 بچے مختلف امراض میں مبتلا ہو کر دم توڑ دیتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ کم سن بچے اور بڑے اسہال، ہیضہ اور ٹائیفائیڈ کا شکار ہو رہے ہیں۔ کیونکہ آلودہ پانی میں مختلف بیکٹریا، وائرس اور کیمیکلز پائے جاتے ہیں، جس سے ڈرمٹائٹس، فنگل انفیکشنز، خارش یا اسکیبیز، بیکٹیریل انفیکشنز، ایمپیٹیگو، فولیکولائٹس اور ایگزیما لاحق ہوتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق آلودہ پانی سے ٹریچوما، کارنیا کا زخم، فنگس سے آنکھ کا انفیکشن، آنکھ کی الرجی اور یووائٹس کی بیماریاں جنم لے رہی ہیں۔
اسی لیے مذکورہ تناظر میں حکومت کو چاہیے کہ صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنائیں تاکہ عوام خاص طور پر دیہی علاقوں کے لوگ اپنی اور اپنے بچوں کی صحت کی حفاظت کر سکیں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: آلودہ پانی کے مطابق
پڑھیں:
27 ویں آئینی ترمیم 26 ویں ترمیم سے زیادہ مہلک ہے: لیاقت بلوچ
فائل فوٹونائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم 26ویں ترمیم سے بھی زیادہ مہلک ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ن)، ایم کیو ایم اور دیگر جماعتوں کو اقتدار کا نشہ ہے۔
لیاقت بلوچ نے کہا کہ ملک میں پہلے یک جماعتی نظام کی کوشش کی گئی اور بھٹو کا انتخاب کیا گیا۔
لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی خیبرپختونخوا میں حکومت قائم رکھ کر حکومتی اتحاد اپنے اتحادیوں کو بلیک میل کر رہا ہے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ جماعت اسلامی کا اجتماعِ عام پوری قوم کو متحد کرنے کا باعث بنے گا۔