کراچی 23 دنوں میں آنے والے 57 زلزلوں کے ہوش رُبا اعداد و شمار جاری
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
رمشاء اسماعیل: پاکستان ارلی وارننگ سونامی سینٹر نے کراچی میں یکم جون سے 23 جون تک آنے والے 57 زلزلوں کے جھٹکوں کے اعداد و شمار جاری کر دیے۔
جھٹکے ملیر، کورنگی، ڈی ایچ اے، بھینس کالونی، شاہ لطیف ٹاؤن، قائد آباد اور لانڈھی میں محسوس کیے گئے۔سب سے زیادہ جھٹکے ضلع ملیر میں ریکارڈ کیے گئے، تعداد 38، شدت 1.
وزیر اعظم کا قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس طلب
اس کے علاوہ سب سے شدید زلزلہ 3.8 میگنی ٹیوڈ کا تھا جس کا مرکز قائد آباد تھا۔سب سے ہلکا زلزلہ 1.5 میگنی ٹیوڈ ریکارڈ ہوا، مرکز ملیر کے قریب تھا۔
کئی علاقوں میں گھروں میں معمولی دراڑیں رپورٹ ہوئیں تاہم کوئی جانی یا بڑا مالی نقصان نہیں ہوا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ زلزلے مائیکرو سیسمک ایکٹیویٹی کا حصہ ہو سکتے ہیں مگر مسلسل جھٹکوں کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
کراچی میں گزشتہ روز 3400 سے زائد ای چالان، سب سے زیادہ چالان کس خلاف ورزی پر ہوئے؟
کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر الیکٹرانک چالان کا سلسلہ جاری ہے۔ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق کراچی میں پیر کے دن 3485 الیکٹرانک چالان جاری کیے گئے جن میں سے سب سے زیادہ 2433 ای چالان سیٹ بیلٹ نہ پہننے پر کیے گئے۔ ٹریفک پولیس کا بتانا ہے کہ ہیلمٹ نہ پہننے پر 511، دوران سفر موبائل فون کے استعمال پر 78 ای چالان ہوئے جب کہ غلط سمت سے آنے پر 27 اور اوور اسپیڈنگ پر 51 چالان کیے گئے۔ٹریفک پولیس کے مطابق بس کی چھت پر مسافروں کو بٹھانے پر45 ای چالان اور زیبرا کراسنگ کی خلاف ورزی پر 5 ای چالان کیے گئے۔