ایران پر کیے گئے ہر حملے کا جواب دیا جائے گا، ایرانی فوج
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
ایرانی فوج نے اعلان کیا ہے کہ ایران پر کیے گئے ہر حملے کا جواب دیا جائے گا۔
ایرانی خبر ایجنسی نے تصدیق کی ہے کہ قطر اور عراق میں امریکی اڈوں پر ایرانی میزائل سے حملے کیے گئے ہیں۔
ایرانی فوج نے کہا کہ قطر میں امریکی ایئربیس پر تباہ کُن اور مضبوط میزائل حملہ کیا گیا ہے، ایران پر کسی بھی حملے کا جواب دیے بغیر نہیں رہیں گے۔
ایرانی فوجی ترجمان نے مزید کہا کہ خطے میں امریکی فوجی اڈے خطرے میں ہیں، ایران پر کیے گئے ہر حملے کا جواب دیا جائے گا۔
ایرانی فوج نے یہ بھی کہا کہ ایران کے خلاف مزید کسی بھی جارحانہ اقدام کا مزید طاقتور جواب ملے گا، حملہ کر کے بھاگ جانے کا دور اب ختم ہوا۔
ایرانی فوج کا کہنا تھاکہ امریکی پشت پناہی میں صہیونیوں کی جارحیت ختم ہونے تک مزاحمت جاری رہے گی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: حملے کا جواب ایرانی فوج ایران پر کیے گئے
پڑھیں:
ایران کے میزائلوں نے آہنی گنبد کے افسانے کا خاتمہ کر دیا، ایاز صادق
خبر رساں ادارے فارس نیوز کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف ایک تین روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچے۔ اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق نے ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف سے ملاقات کے دوران ایران کے میزائل دفاعی نظام اور عسکری صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے آہنی گنبد کے افسانے کا خاتمہ کر دیا ہے، اور جنگ کے آخری دن جو کچھ ایران نے انجام دیا، وہ اسرائیل کے لیے تباہ کن ثابت ہوا۔ خبر رساں ادارے فارس نیوز کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف ایک تین روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچے۔ ان کے اس دورے کے پروگرام میں پاکستان کی قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اسپیکرز و اراکین، وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سمیت اعلیٰ سیاسی رہنماؤں سے گفت و شنید شامل ہے۔ اس وفد میں فداحسین مالکی، محمد نور دہانی، رحمدل بامری، مہرداد گودرزوند، اور فضلالله رنجبر بھی محمد باقر قالیباف کے ہمراہ ہیں۔