پنجاب میں شجرکاری کا بڑا اعلان، صوبے کو سرسبز بنانے کا جامع پلان تیار
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
راولپنڈی:
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کی روشنی میں پنجاب کو سرسبز بنانے کے لئے جامع پلان تشکیل دے دیا گیا جس کے تحت پنجاب بھر میں گرین پروگرام کے تحت وسیع پیمانے پر شجرکاری اور ماحولیاتی منصوبے شروع کیے جائیں گے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب پلانٹ فار پاکستان انیشی ایٹو کے تحت 50,869 ایکڑ رقبے پر 4 کروڑ 20 لاکھ درخت لگانے کا جامع منصوبہ بنایا گیا ہے جبکہ وزیراعلیٰ ایگرو فاریسٹری انیشی ایٹو کے تحت جنگلات کے غیر استعمال شدہ 3,790 ایکڑ رقبے پر تقریباً 13 لاکھ 75 ہزار درخت لگائے جائیں گے۔
اس بارے میں پنجاب کے بڑے شہروں راولپنڈی ، ملتان، لاھور، فیصل آباد سیالکوٹ، گجرات، ساہیوال میں موجود سرکاری زمنیوں پر شجر کاری کی جائے گی جبکہ مقامی ضلعی انتظامیہ کے زیر کنٹرول علاقوں میں شجر کاری سارا سال کی جائے گی۔ دنیا بھر کی طرح پاکستان بھی موسمیاتی تبدیلی کا شکار ہوگیا ہے، میدانی علاقوں کے ساتھ ساتھ پہاڑی علاقوں میں درجہ حرارت بڑھ گیا ہے۔
رکن قومی اسمبلی بریسٹر دانیال چوہدری کا کہنا ہے کہ شجر کاری کے ذریعے موسمیاتی تبدیلی کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے، وزیراعلیٰ پلانٹ فار پاکستان انیشی ایٹو ایک شاندار اقدام ہے۔
ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ راولپنڈی شہر اور کینٹ میں شجر کاری نہ ہونے کے برابر ہے، فینسی پودوں کے علاوہ مقامی درختوں کی شجر کاری اہم ترین ہے، پارکس اینڈ ہارٹیکلچر راولپنڈی کو راولپنڈی شہر اور کینٹ کی مرکزی اور چھوٹی سڑکوں کے پاس زیادہ سے زیادرخت لگانے چاہیے تاکہ وزیراعلیٰ پلانٹ فار پاکستان انیشی ایٹو پروگرام کو کامیاب کیا جاسکے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: انیشی ایٹو شجر کاری کے تحت
پڑھیں:
سرمایہ کاری اور تجارت بڑھانے کیلئے قابلِ عمل منصوبے تیار کیے جائیں، وزیراعظم کی ہدایت
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
وزیراعظم شہباز شریف نے سرمایہ کاری اور تجارت کے فروغ کے لیے فوری اور قابل عمل اقدامات کی ہدایت دے دی ہے۔
لندن سے ویڈیو لنک کے ذریعے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زراعت، آئی ٹی، معدنیات، سیاحت اور قابلِ تجدید توانائی کے شعبوں میں بیرونی سرمایہ کاری کے وسیع امکانات موجود ہیں جنہیں عملی جامہ پہنانے کی ضرورت ہے۔
اجلاس میں وزیراعظم نے وزراء کو ہدایت کی کہ مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک واضح روڈ میپ اور تبدیلی کا ایجنڈا تیار کیا جائے تاکہ معاشی سرگرمیوں کو تیزی سے آگے بڑھایا جا سکے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اقتصادی روڈ میپ میں نجی شعبے کی شمولیت بھی یقینی بنائی جائے تاکہ سرمایہ کاری اور تجارت میں عملی بہتری آسکے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت کی جاری معاشی و اقتصادی اصلاحات نے ملکی معیشت کو ایک نئی سمت دی ہے اور اب وقت ہے کہ ان اصلاحات کو ٹھوس منصوبوں کی صورت میں آگے بڑھایا جائے۔ ان کے مطابق فوری اقدامات نہ صرف معیشت کو استحکام دیں گے بلکہ روزگار کے مواقع اور ترقی کے دروازے بھی کھولیں گے۔