پیپلزپارٹی ایک بار پھر کراچی کو ڈبونے کے درپے ہے، فوزیہ صدیقی
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کراچی کی سیکریٹری اطلاعات اور ترجمان فوزیہ صدیقی نے شہر کی نالہ صفائی کی ناقص صورتحال پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے بارشوں کی پیشگی وارننگ کے باوجود نالوں کی صفائی نہ ہونا سندھ حکومت اور میئر کراچی کی مجرمانہ غفلت ہے۔ گجر نالہ، محمود آباد نالہ اور اورنگی نالہ سمیت پانچ سو سے زائد چھوٹے نالے بدستور گندگی سے اٹے پڑے ہیں، جس کی وجہ سے گٹروں کا پانی سڑکوں پر بہہ رہا ہے اور شہری شدید اذیت میں مبتلا ہیں۔فوزیہ صدیقی نے کہا کہ پیپلزپارٹی ایک بار پھر کراچی کو ڈبونے کے درپے ہے۔ سندھ حکومت اور میئرشپ دونوں پیپلزپارٹی کے پاس ہیں لیکن اس کے باوجود کسی قسم کے عملی اقدامات نہیں کیے جا رہے۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی بارش سے پہلے صفائی کا کوئی انتظام نہیں کیا گیا، اور بعد میں یہی کہا جائے گا: “جب زیادہ بارش ہوتی ہے تو زیادہ پانی آتا ہے۔” یہ بیان بازی عوام کی مشکلات کا حل نہیں، اب مؤثر حکمت عملی اور فوری عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی پاکستان کا معاشی انجن ہے، جو سالانہ تین ہزار ارب روپے سے زائد ٹیکس دیتا ہے، لیکن اسے لاوارث چھوڑ دیا گیا ہے۔ نہ نالے صاف کیے جاتے ہیں، نہ پینے کا صاف پانی فراہم کیا جاتا ہے۔ پیپلزپارٹی نے کراچی کو سونے کی چڑیا سمجھ کر صرف لوٹ مار کا ذریعہ بنا رکھا ہے۔فوزیہ صدیقی کا کہنا تھا کہ عوامی مینڈیٹ چوری کر کے کوئی عوامی لیڈر نہیں بن سکتا۔ کراچی کے عوام نے پی ٹی آئی کو منتخب دیا ہے اور ہم ہر فورم پر ان کے مسائل کے حل کے لیے آواز بلند کرتے رہیں گے۔ عوامی مسائل پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، اور اگر نالوں کی صفائی سمیت شہری مسائل حل نہ کیے گئے تو بھرپور عوامی احتجاج کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: فوزیہ صدیقی
پڑھیں:
بڑھتی مہنگائی:جماعت اسلامی کا حکومت کیخلاف تحریک دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ
حسن علی:جماعت اسلامی نے ستمبر سے حکومت مخالف تحریک دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
اس حوالے سےپارٹی رہنماؤں ،کارکنوں کو حکومت مخالف تحریک کی تیاریوں کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔بجلی ،پٹرولیم مصنوعات ،بڑھتی مہنگائی کیخلاف دوبارہ تحریک شروع کی جائے گی۔
جماعت اسلامی نےرواں ماہ کے دوران عوامی کمیٹیوں کی تشکیل کو بھی مکمل کرنے کی ہدایت جاری کردی۔ذرائع کے مطابق عوامی کمیٹیاں اپنے علاقے میں لوگوں کو حکومت مخالف تحریک سے آگاہ کریں گی۔
جماعت اسلامی نے گزشتہ سال بجلی کی قیمتوں میں اضافے ،مہنگائی کیخلاف تحریک کا آغاز کیا تھاجماعت اسلامی نے عوام کوحکومت کی جانب سے ریلیف تک تحریک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے پارلیمنٹ کے پانچ اور صوبائی اسمبلی کے تین ارکان کو نااہل قرار دے دیا،9 نشستیں خالی ہو گئیں