رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں قومی اسمبلی اجلاس کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کے سامنے ایوان کے فلور پر ناک رگڑتے دیکھا جا سکتا ہے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رکن قومی اسمبلی جمشید دستی اگلی نشستوں پر بیٹھے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے پاس آئے ان سے کچھ گفتگو کی، اس کے بعد سامنے اسمبلی کے فلور پر بیٹھ گئے اور کئی بار زمین پر ناک سے لکیریں نکالیں۔ پھرہاتھ جوڑے اور کان بھی پکڑے۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین نے کہا کہ جمشید دستی پی ٹی آئی قیادت کے سامنے سجدے کر رہے ہیں۔

جہالت سر چڑھ کر بول رہی ہے۔۔۔
جمشید دستی نے اپوزیشن لیڈر عُمر ایوب کے سامنے سجدہ کر دیا۔۔???? pic.

twitter.com/Jqn9qrb7ur

— صحرانورد (@Aadiiroy2) June 23, 2025

وفاقی وزیر مملکت کھیل داس کوہستانی نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ جمشید دستی نے حیران کُن طور پر اپوزیشن لیڈر عُمر ایوب کے سامنے سجدہ کر دیا۔

جمشید دستی نے حیران کُن طور پر اپوزیشن لیڈر عُمر ایوب کے سامنے سجدہ کر دیا۔ pic.twitter.com/GNMk3j6NhR

— Kheeal Das Kohistani (@KesooMalKheealD) June 23, 2025

آمنہ خان لکھتی ہیں کہ جمشید دستی عمر ایوب اور اسد قیصر کو سجدہ کر رہا ہے۔ یہ عمل اگر عزت میں کیا گیا ہے تو بھی غلط ہے، جہالت ہے اور انتہائی غیر مناسب ہے۔

جہالت کی عمدہ مثال
جمشید دستی عمر ایوب اور اسد قیصر کو سجدہ کر رہا ہے۔
یہ عمل اگر عزت میں کیا گیا ہے تو بھی غلط ہے' جہالت ہے ' انتہائی غیر مناسب ہے pic.twitter.com/YBsW54ICCO

— Amna Khan (@AmnaKhanPMLN) June 23, 2025

نجم ولی خان نے لکھا کہ کیا آپ اسے عوامی نمائندہ اور قانون ساز کہہ سکتے ہیں؟ جمشید دستی نے اپنی گفتگو سے ہمیشہ شرمندہ کیا مگر اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے سامنے سجدہ؟ یہ کُفر ہے۔

میں ہمیشہ سے مڈل، لوئر مڈل کلاس کے ایوانوں میں جانے کا حامی رہا ہوں مگر اتنا گندا، گھٹیا اور دونمبر سٹف۔ کیا آپ اسے عوامی نمائندہ اور قانون ساز کہہ سکتے ہیں؟ جمشید دستی نے اپنی گفتگو سے ہمیشہ شرمندہ کیا مگر اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے سامنے سجدہ؟ یہ محض گھٹیا پن نہیں بلکہ کُفر ہے۔ pic.twitter.com/gw071T2t7H

— Najam Wali Khan (@najamwalikhan) June 23, 2025

اے وحید مراد نے سوال کیا کہ جمشید دستی نے پہلے قومی اسمبلی کے ایوان میں سجدہ کیا اور پھر کان پکڑے، انہوں نے ایسا کیوں کیا؟

جمشید دستی نے پہلے قومی اسمبلی کے ایوان میں سجدہ کیا اور پھر کان پکڑے، انہوں نے ایسا کیوں کیا؟ pic.twitter.com/JMku8Xm96v

— A.Waheed Murad (@awaheedmurad) June 23, 2025

سوشل میڈیا پر تنقید کے بعد جمشید دستی نے اپنی وائرل ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو کی تقریر کے دوران  قومی اسمبلی میں اللہ پاک کو سجدہ دیا اور کہا اللہ پاک ملک کو بلاول جیسے حکمرانوں کے شر سے محفوظ فرما۔ ہم ہزار بار توبہ کرتے ہیں۔

بلاول بھٹو کی تقریر کے دوران قومی اسمبلی میں اللھ پاک کو سجدہ دیا اور کہا اللہ پاک ملک کو بلاول جیسے حکمرانوں کے شر سے محفوظ فرما ۔
ھم ہزار بار توبہ کرتے ہیں !!! pic.twitter.com/wCc2vbQk4e

— jamshaid Ahmad dasti (@jamshaidAdasti) June 23, 2025

جمشید دستی کی وضاحت کے بعد بھی صارفین ان پر تنقید کرتے رہے کسی نے کہا کہ خانہ کعبہ اس طرف نہیں ہے تو کوئی یہ کہتا نظر آیا کہ صاف نظر آ رہا ہے کہ آپ ناک سے لکیریں نکال رہے تھے سجدہ ایسے نہیں ہوتا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسد عمر بیرسٹر گوہر جمشید دستی جمشید دستی سجدہ عمر ایوب قومی اسمبلی

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بیرسٹر گوہر جمشید دستی جمشید دستی سجدہ عمر ایوب قومی اسمبلی

پڑھیں:

جعلی ڈگری کیس کا فیصلہ، جمشید دستی کو سات برس قید کا حکم

ملتان:

سیشن کورٹ ملتان نے جمشید احمد دستی کے خلاف جعلی ڈگری کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے انہیں سات برس قید کی سزا سنادی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جمشید دستی کے خلاف الیکشن کمیشن نے جعلی ڈگری کا استغاثہ دائر کر رکھا تھا، جمشید دستی نے 2008ء میں مدرسے کی بی اے کی ڈگری پر الیکشن میں حصہ لیا تھا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے پاس جمشید دستی کی ڈگری کا ریکارڈ موجود نہیں، ملزم نے آرٹیکل 62 اور 63 کی خلاف ورزی کی، انہیں حقیقت چھپانے پر نااہل کیا جانا چاہیے۔

استغاثہ کے مطابق ملزم نے مظفرگڑھ کے حلقہ این اے 178 سے الیکشن میں حصہ لیا جعلی ڈگری کی بنا پر انہیں قومی اسمبلی کی رکنیت سے نااہل قرار دیا۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دیرینہ برادرانہ تعلقات مشترکہ مذہبی، اخلاقی اور سماجی اقدار پر مبنی ہیں، سردارایازصادق
  •   جعلی ڈگری کیس: جمشید دستی کو 17 سال قید کی سزا
  • جعلی ڈگری کیس: سابق ایم این اے جمشید دستی کو 17 سال قید کی سزا
  • جمشید دستی کو جعلی ڈگری کیس میں 7 سال قید کی سزا سنادی گئی
  • جعلی ڈگری کیس: پی ٹی آئی رہنما جمشید دستی کو 7 سال قید کی سزا
  • پی ٹی آئی کے سینئیر رہنما کو لمبی قید کی سزا ہو گئی
  • جعلی ڈگری کیس کا فیصلہ، جمشید دستی کو سات برس قید کا حکم،سیشن کورٹ نے فیصلہ سنا دیا
  • جمشید دستی کو جعلی ڈگری کیس میں 7 سال قید کی سزا سنا دی گئی
  • جعلی ڈگری کیس کا فیصلہ، جمشید دستی کو سات برس قید کا حکم
  • جعلی ڈگری کیس، جمشید دستی کو 7سال قید کی سزا