یکم محرم الحرام اور یوم عاشور کب ہوگا؟ تاریخ سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) کے مطابق پاکستان میں 27 جون 2025 کو نئے اسلامی سال 1447 ہجری کا آغاز ہوگا اور یکم محرم الحرام منائی جائے گی۔
سپارکو کے ترجمان نے بتایا ہے کہ فلکیاتی حسابات کے مطابق نیا چاند 25 جون کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 3 بج کر 32 منٹ پر پیدا ہونے کا امکان ہے۔
ترجمان کے مطابق 26 جون کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر قریباً 28 گھنٹے اور 15 منٹ ہوگی، جو چاند نظر آنے کے لیے موزوں عمر ہے۔ اس کے علاوہ ملک کے ساحلی علاقوں میں سورج اور چاند کے غروب ہونے کے درمیانی وقت کا دورانیہ تقریباً 75 منٹ ہوگا، جو رویت کے لیے نہایت سازگار ماحول فراہم کرتا ہے۔
سپارکو کا کہنا ہے کہ اگر موسم صاف رہا تو 26 جون کی شام کو محرم الحرام کا چاند واضح طور پر نظر آنے کی قوی امید ہے، جس کے بعد 27 جون 2025 بروز جمعہ یکم محرم 1447 ہجری قرار پائے گا۔
محرم الحرام کا چاند 26 جون کو نظر آنے کی صورت میں یکم محرم الحرام 27 جون کو ہوگا، جبکہ یوم عاشور 6 جولائی بروز اتوار ہوگا۔
محرم الحرام کے چاند کی رویت سے متعلق حتمی اعلان رویت ہلال کمیٹی کرےگی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پاکستان چاند رویت ہلال کمیٹی سپارکو فلکیاتی حسابات محرم الحرام وی نیوز یوم عاشور.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان چاند رویت ہلال کمیٹی سپارکو فلکیاتی حسابات محرم الحرام وی نیوز یوم عاشور محرم الحرام یکم محرم کے مطابق جون کو
پڑھیں:
کراچی میں منکی پاکس کا مشتبہ کیس سامنے آگیا
کراچی میں منکی پاکس کا ایک مشتبہ کیس رپورٹ ہوا ہے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق متاثرہ بچہ حال ہی میں سعودی عرب سے واپس آیا تھا اور اس میں بیماری جیسی علامات ظاہر ہوئیں۔
ایم ایس سندھ انسٹیٹیوٹ آف انفیکشن ڈیزیزز اسپتال ڈاکٹر واحد راجپوت کے مطابق تیرہ سالہ بچے میں منکی پاکس سے مشابہ علامات پائی گئی ہیں۔ متاثرہ بچے کو فوری طور پر نیپا کے انسٹیٹیوٹ آف انفیکشن ڈیزیزز اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں اسے آئسولیشن وارڈ میں رکھا گیا ہے۔
ڈاکٹر واحد راجپوت نے بتایا کہ بچے میں تیز بخار اور جسم پر زخم جیسی علامات ظاہر ہوئی ہیں۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق بچے کے نمونے ڈاؤ یونیورسٹی کی لیبارٹری بھجوا دیے گئے ہیں، اور رپورٹ آنے کے بعد بیماری کی حتمی تصدیق کی جائے گی۔