سپارکو نے پاکستان میں محرم الحرام کا چاند 26 جون کو نظر آنے کی پیش گوئی کردی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک میں نئے ہجری سال کا آغاز 27 جون 2025ء سے ہوگا۔

نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان سپارکو کا کہنا ہے کہ پاکستانی وقت کے مطابق چاند کی پیدائش 25 جون کو سہ پہر 3 بجکر 32 منٹ پر متوقع ہے، 26 جون کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 28 گھنٹے اور 15 منٹ ہوگی۔

ترجمان سپارکو نے مزید کہا ہے کہ فلکیاتی عوامل کی بنیاد پر 26 جون کی شام موسم صاف ہونے پر محرم کا چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے، پاکستان میں یکم محرم الحرام 1447ہجری 27 جون 2025ء کو متوقع ہے۔رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں یوم عاشورہ (9 اور 10 محرم) ہفتہ 5 اور 6جولائی کو ہونے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ نئے ہجری سال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبد الخبیر آزاد کی زیر صدارت 25 جون کو کوئٹہ میں ہوگا، لاہور سمیت دیگر شہروں میں زونل رویت ہلال کمیٹیوں کا اجلاس ہوگا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: کا چاند جون کو

پڑھیں:

انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران

ایران کی حکومت کے اعلیٰ عہدیدار محسن رضاعی نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا ردعمل شدید اور وسیع ہوگا۔

ایرانی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محسن رضائی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اگر امریکہ نے ایران کے انفرا اسٹرکچر پر مزید حملے کیے تو ایران کا جوابی اقدام شدید اور بتدریج وسیع ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ شلمچہ میں زائرین پر حملہ اور انفرا اسٹرکچر پر حملوں کی امریکی دھمکیاں مایوسی اور بے بسی کے سوا کچھ نہیں ہیں۔

 

 

متعلقہ مضامین

  • پاک ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز، ٹرافی کی رونمائی کردی گئی
  • ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری، پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں مزید بارش کی پیشگوئی
  • آج کہاں کہاں بادل برسیں گے ،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
  • باب المندب بند۔ آگے کیا ہوگا؟
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • دبئی ایئرپورٹ پر اے آئی امیگریشن سسٹم متعارف، 3.4 سیکنڈ میں کلیئرنس
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان