قطر میں امریکی فوجی اڈے پر ایرانی میزائل حملے کے بعد ایرانی صدر کا امیر قطر کو فون
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
تہران : گزشتہ شب قطر میں امریکی فوجی اڈے پر ایرانی میزائل حملے کے بعد ایرانی صدر اور امیر قطر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
ایرانی خبررساں ایجنسی کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور مشرق وسطی کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
گفتگو کے دوران ایرانی صدر نے کہا کہ انہوں نے بروقت امیر قطر سے رابطہ کیا تاکہ واضح کرسکیں کہ کل کا واقعہ ایران پر اسرائیلی حملے میں امریکا کی براہ راست اور اعلانیہ شرکت کا ردِعمل تھا۔
انہوں نے واضح کیا کہ اس واقعے کو ایران کی قطر جیسے برادر اور ہمسایہ ملک سے کسی قسم کی دشمنی نہ سمجھا جائے۔
ایرانی صدر نے مزید کہا کہ ایران کی حکومت اور قوم قطر کے دوستانہ اور برادرانہ مؤقف سے مکمل طور پر باخبر اور دلی طور پر اس کی حمایت اور خصوصا مشکل وقتوں میں ساتھ دینے پر شکر گزار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی حملے کا مقصد قطر سے کسی بھی طرح کی دشمنی نہیں تھا۔
Post Views: 4.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
نیتن یاہو کا لبنان میں فوجی کارروائیاں مزید تیز کرنے کا اعلان
تل ابیب: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے لبنان میں فوجی کارروائیوں کو مزید وسعت دینے کا اعلان کرتے ہوئے اسرائیلی فوج کو اپنی موجودگی اور آپریشنز بڑھانے کی ہدایت جاری کر دی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ بیوفورٹ قلعے پر قبضہ ایک “ڈرامائی قدم” اور اسرائیلی پالیسی میں بڑی تبدیلی کی علامت ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل غزہ، مصر اور لبنان سمیت مختلف محاذوں پر سرگرم ہے۔ اور سرحدوں سے باہر سیکیورٹی زونز قائم کیے جا رہے ہیں تاکہ اسرائیلی آبادی کو تحفظ فراہم کیا جا سکے۔
نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیلی فوج کو ہدایت دی گئی ہے کہ لبنان میں اپنی موجودگی کو مزید مضبوط اور وسیع کیا جائے۔ خصوصاً ان علاقوں میں جہاں ماضی میں حزب اللہ کا اثر و رسوخ رہا ہے۔
اسرائیلی وزیر اعظم نے دعویٰ کیا ہے کہ اکتوبر 2023 سے اب تک حزب اللہ کے 8 ہزار جنگجو مارے جا چکے ہیں۔
دوسری جانب رپورٹس کے مطابق جنگ بندی کے بعد سے اب تک متعدد اسرائیلی ہلاکتیں بھی سامنے آئی ہیں، جن میں حالیہ ڈرون حملے میں مارا گیا ایک فوجی بھی شامل ہے۔