موٹروے پولیس اہلکار پر ڈمپر ڈرائیورز کا تشدد، 4 گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) جی ٹی روڈ باہتر کے قریب ڈمپر ڈرائیورز کی جانب سے موٹروے پولیس اہلکار کو تشدد کا نشانہ بنانے کی وڈیو سامنے آگئی جبکہ 2 ڈمپرز سمیت 4 ڈرائیورز اور ہیلپرز کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈنڈے اور لوہے کی راڈ اٹھائے افراد باوردی پولیس اہلکار کو تشدد کا نشانہ بنارہے ہیں جبکہ پولیس اہلکار منت سماجت کررہا ہے، تنہا پولیس اہلکار نے بھاگ کر دکان میں پناہ لے کر جان بچائی۔ پولیس حکام کے مطابق پولیس عملہ ڈمپرز کے خلاف اوور لوڈنگ مہم میں مصروف تھا کہ 40 کے قریب ڈرائیور اور عملے نے موٹروے پولیس ٹیم سے مزاحمت کی، 15 سے 20 ڈرائیوروں نے پولیس اہلکار کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ ڈی ایس پی کی قیادت میں موٹروے پولیس ٹیم نے محبوس اہلکار کو آزاد کروایا، 4 ڈمپر ڈرائیورز کو گرفتار کرکے 2 ڈمپر بھی قبضے میں لے لیے گئے۔ موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس سے مزاحمت تشدد اور کار سرکار میں مداخلت پر ملوث عناصر کے خلاف قانونی کارروائی بھی کروائی جا رہی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: موٹروے پولیس پولیس اہلکار اہلکار کو
پڑھیں:
کراچی: پولیس چوکی کے باہر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، پولیس اہلکار سمیت 3 افراد زخمی
—فائل فوٹوکراچی کے علاقے قیوم آباد میں پولیس چوکی کے باہر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور پولیس اہلکار سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت عباس کے نام سے ہوئی ہے۔
شاہ لطیف ٹاؤن میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا، جبکہ اردو بازار میں گولی چلنے سے زخمی ہونے والا شخص دم توڑگیا۔
ایس ایس پی کورنگی اور انچارج سی ٹی ڈی قیوم آباد پولیس چوکی پہنچے، جائے وقوع سے شواہد جمع کرلیے گئے ہیں۔
ایس ایس پی کورنگی نے میڈیا کو بتایا کہ پولیس اہل کار چوکی کے باہر دوستوں کے ساتھ بیٹھا تھا کہ فائرنگ کردی گئی۔
انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ واقعے کی جگہ سے نائن ایم ایم پستول کی گولیوں کے خول ملے ہیں۔