کیا آپ جانتے ہیں آئی فون میں ’آئی‘ کا کیا مطلب ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کچھ افراد یہ جانتے ہوں گے کہ ایپل کی مصنوعات میں موجود حرف ’آئی‘ (i) کا مطلب انٹرنیٹ ہے، لیکن درحقیقت اس کا مفہوم اس سے کہیں زیادہ وسیع اور گہرا ہے۔ ایپل کے اس سوچے سمجھے انتخاب کے پیچھے ایک مکمل تصور کارفرما ہے۔
جب 1998 میں ایپل نے پہلا iMac لانچ کیا تو اُس وقت کے سی ای او اسٹیو جابز نے وضاحت کی تھی کہ حرف ’i‘ صرف انٹرنیٹ کا مخفف نہیں بلکہ یہ پانچ بنیادی اقدار کی نمائندگی کرتا ہے۔
پہلا تصور یقیناً انٹرنیٹ تھا، کیونکہ iMac کو خاص طور پر اس مقصد کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا کہ وہ انٹرنیٹ استعمال کرنے کے لیے بہترین کمپیوٹر بن سکے۔ تاہم اس کے ساتھ ساتھ ’i‘ کا مطلب Individual بھی ہے، یعنی یہ مصنوعات ہر فرد کے لیے ذاتی، آسان اور موزوں تجربہ فراہم کرتی ہیں۔
مزید برآں، ’i‘ کا مطلب Instruct بھی ہے، جس سے مراد یہ ہے کہ ایپل کی ڈیوائسز تعلیمی مقاصد کے لیے بہترین معاون ثابت ہوتی ہیں۔ ساتھ ہی یہ Inform یعنی معلومات تک فوری رسائی فراہم کرنے کی علامت بھی ہے۔
آخر میں، ’i‘ Inspire کا اظہار بھی کرتا ہے، جو تخلیقی سوچ، جدت اور ترقی کی تحریک دیتا ہے۔ یہی وہ تمام پہلو ہیں جنہیں ایپل نے اپنی مصنوعات کی شناخت کا حصہ بنایا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشترعلاقوں میں موبائل انٹرنیٹ ڈیٹا سروس تیسرے روز بھی معطل
کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشترعلاقوں میں موبائل فون انٹرنیٹ ڈیٹاسروس تیسرے روز بھی معطل ہے۔ صوبائی حکام کے مطابق موبائل فون انٹرنیٹ ڈیٹا سروس سکیورٹی خدشات کی وجہ سے بندکی گئی۔بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ ڈیٹا سروس معطل ہونے سے عوام کو پریشانی کا سامنا ہے اور کاروباری برادری کو شدید مشکلات درپیش ہیں۔دوسری جانب صدر چیمبر آف اسمال انڈسٹریز کا کہنا ہے کہ موبائل انٹرنیٹ بند کرنالوگوں کے لیے معاشی مشکلات پیدا کردیتاہے، حکومت عوامی روزگار دونوں کے تحفظ کا حل نکالے۔