حماس نے جنگ بندی مذاکرات میں تیزی کی تصدیق کر دی
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غزہ تنازع کے حل کے لیے پیش رفت کے دعوے کے بعد، فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے بھی جنگ بندی مذاکرات میں تیزی آنے کی تصدیق کر دی ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق، حماس کے ایک سینئر رہنما نے بدھ کے روز بتایا کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے مذاکرات حالیہ گھنٹوں میں تیز ہو گئے ہیں۔
حماس کے ترجمان طاہر النونو نے کہا، ’’مصر اور قطر میں موجود ہمارے ثالث بھائیوں کے ساتھ روابط پہلے سے قائم تھے، لیکن حالیہ گھنٹوں میں یہ مزید مضبوط اور سرگرم ہو گئے ہیں۔‘‘
تاہم طاہر النونو نے واضح کیا کہ ابھی تک حماس کو جنگ بندی کے لیے کوئی نئی باضابطہ تجاویز موصول نہیں ہوئیں۔
یہ بیانات ایسے وقت سامنے آئے ہیں جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ تنازع کے خاتمے کے لیے ایک اہم معاہدہ چند دنوں میں ممکن ہے۔ امریکی ثالث بشارة بہبہ کے مطابق جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی پر پیش رفت جاری ہے۔
مصر اور قطر گزشتہ کئی ماہ سے اسرائیل اور حماس کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: حماس کے
پڑھیں:
فرح خان کیساتھ ہراسانی کا واقعہ، ٹوئنکل کھنہ نے بھی تصدیق کردی
بالی ووڈ کی معروف کوریوگرافر اور فلم ساز فرح خان نے حال ہی میں ایک ٹی وی شو میں اپنے کیریئر کے ابتدائی دنوں سے متعلق ایک ناخوشگوار واقعہ بیان کیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فرح خان نے ٹوئنکل کھنہ اور کاجول کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
فرح کے مطابق وہ اس وقت ایک فلم میں کوریوگرافی کر رہی تھیں۔ شوٹنگ کے دوران کبھی کبھی انہیں کمروں میں بیٹھنے اور آرام کرنے کی ضرورت پڑتی تھی۔ ایک روز جب وہ اپنے کمرے میں موجود تھیں تو فلم کے ڈائریکٹر نے گانے پر بات کرنے کے بہانے ان کے کمرے کا رخ کیا۔
فرح خان کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر ان کے بہت قریب آکر بیڈ پر بیٹھ گیا جس سے انہیں ہراسانی محسوس ہوئی اور انہوں نے فوراً اسے کمرے سے باہر جانے کو کہا۔
فرح خان نے کہا کہ اس دور میں انہیں کام کی بہت ضرورت تھی، اس لیے ایسی صورتحال کے باوجود پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو نبھانا پڑتا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اس واقعے کو آج بھی ایک تلخ یاد کے طور پر یاد کرتی ہیں۔ ٹوئنکل کھنہ نے بھی اس واقعے کی تصدیق کی اور کہا کہ وہ اس وقت وہیں موجود تھیں اور مذکورہ ہدایتکار فرح کے پیچھے پڑا رہتا تھا۔