حماس کی حالیہ گھنٹوں میں غزہ جنگ بندی پر مذاکرات تیز ہونے کی تصدیق WhatsAppFacebookTwitter 0 25 June, 2025 سب نیوز

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غزہ تنازع کے حل کی جانب اہم پیش رفت کا عندیہ دیے جانے کے بعد حماس نے بھی حالیہ گھنٹوں میں مذاکرات میں تیزی آنے کی تصدیق کردی۔

خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق حماس کے ایک سینئر رہنما نے بدھ کو اسے بتایا ہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ میں جنگ بندی کے لیے مذاکرات حالیہ گھنٹوں میں تیز ہو گئے ہیں اور ثالثی کرنے والے ممالک کے ساتھ رابطے مسلسل جاری ہیں۔

حماس کے ترجمان طاہر النونو نے کہا کہ مصر اور قطر میں ثالث بھائیوں کے ساتھ ہمارے رابطے کبھی منقطع نہیں ہوئے اور حالیہ گھنٹوں میں یہ مزید تیز ہو گئے ہیں۔

تاہم، انہوں نے واضح کیا کہ ’ابھی تک ہمیں جنگ کے خاتمے کے لیے کوئی نئی تجاویز موصول نہیں ہوئیں‘۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرحالیہ بارشوں کے بعد ڈیموں میں پانی کے ذخیرے میں اضافہ پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر نے پارٹی کے فیصلوں سے خود کو الگ کر لیا چین مشرق وسطیٰ میں پائیدار اور موثر جنگ بندی کی امید رکھتا ہے، چینی وزارت خارجہ چین نے سی آئی اے کی جانب سے “چینی جاسوسوں” کی بھرتی کی کوشش کو مضحکہ خیز قرار دے دیا اسرائیلی حملے میں شہید قرار دیے گئے ایرانی جنرل زندہ سامنے آگئے کراچی سے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے 4 ایجنٹ گرفتار تیسری عالمی جنگ کا آغاز ہو چکا جو اب رکنے والی نہیں ،محمد عارف TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

امریکا سے حالیہ تجارتی معاہدے خطے میں ترقی و خوشحالی کا نیا باب کھول سکتے ہیں، بلاول بھٹو

فائل فوٹو۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے سینئر ڈائریکٹر امریکی نیشنل سیکیورٹی کونسل نے زرداری ہاؤس میں ملاقات کی۔ 

اسلام آباد سے پیپلز پارٹی کے اعلامیہ کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ آصفہ بھٹو زرداری بھی تھیں۔ ملاقات کے موقع پر سینیٹر شیری رحمان اور امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر بھی موجود تھیں۔  

پیپلز پارٹی کے اعلامیہ کے مطابق بلاول بھٹو زرداری اور رکی گل کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر بات چیت ہوئی۔ ملاقات میں علاقائی سلامتی، تجارتی و سفارتی تعاون کے مختلف پہلوؤں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

بلاول بھٹو نے کہا کہ پاک بھارت جنگ بندی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کردار ناقابل فراموش تھا، صدر ٹرمپ کی امن کے لیے کوششیں بین الاقوامی سطح پر تسلیم کی جانی چاہئیں۔ وہ نوبیل امن انعام کے حقدار ہیں۔ 

بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان اور امریکا کے درمیان حالیہ تجارتی معاہدوں کا خیر مقدم کیا اور کہا پاکستان عالمی برادری کے ساتھ تجارتی تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے۔

امریکی نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سینئر ڈائریکٹر رکی گل نے بلاول بھٹو زرداری کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور امریکا کی جانب سے پاکستان سے تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔

متعلقہ مضامین

  • غزہ پر قبضہ نہیں حماس سے آزاد کرانے جارہے ہیں؛ اسرائیلی وزیراعظم
  • غزہ پر قبضہ نہیں حماس سے آزاد کرانے جارہے ہیں،اسرائیلی وزیراعظم
  • پی ٹی آئی کو مذاکرات کی دعوت ، بلاول کی وزیراعظم سے ملاقات سیاسی نہیں تھی: رانا ثناء 
  • بھارت روسی تیل انڈین پیداوار کہہ کر باقی ملکوں کو بیچتا ہے، جنگ بندی کا کریڈٹ کیوں نہیں دیا؟ ٹرمپ مودی حکومت پر غصہ
  • الیکشن کمیشن کی سیاسی جماعتوں کو 29 اگست تک مالی گوشوارے جمع کرانے کی ہدایت
  • امریکا سے حالیہ تجارتی معاہدے خطے میں ترقی و خوشحالی کا نیا باب کھول سکتے ہیں، بلاول بھٹو
  • پاکستان کی حالیہ بارشیں گلوبل وارمنگ کے باعث تباہ کن بن گئیں، نئی تحقیق
  • پاکستان کی حالیہ بارشوں کو گلوبل وارمنگ نے تباہ کن بنایا. تحقیق
  • آئندہ 24 گھنٹوں میں پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشیں متوقع
  • خبردار! اسکرین کے سامنے گھنٹوں بیٹھنا بچوں کی صحت کے لیے خطرناک قرار