ہم ایران کے اپنے بہادر بھائیوں کے ساتھ تھے اور ہمیشہ رہیں گے، آفاق احمد
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
چیئرمین مہاجرقومی موومنٹ نے کہا کہ جنگ بندی میں غیر اعلانیہ فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کے کردار کی ہر جگہ باز گشت ہے، پاکستان کے حکمرانوں اور عسکری قیادت پر آئندہ کسی بھی بیرونی جارحیت سے نمٹنے کیلئے مسلم ممالک کو متحدہ کر نے اور مشترکہ دفاعی حکمت عملی بنانے کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مہاجرقومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا ہے کہ جنگ بندی میں فیلڈمارشل جنرل عاصم منیر کے کردار کی ہر جگہ باز گشت ہے، حالیہ جنگ نے مسلم ممالک کو بہت کچھ سیکھنے اور سمجھنے کا موقع فراہم کیا ہے۔ انہوں نے اسرائیل، امریکہ، ایران جنگ بندی کو احسن اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس جنگ بندی میں غیر اعلانیہ فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کے کردار کی ہر جگہ باز گشت ہے۔ آفاق احمد نے کہا کہ جنرل عاصم منیر اپنے رابطوں اور اثر و رسوخ کو اس ہی طرح غزہ کے نہتے مسلمانوں کے قتل عام کو رکوانے اور مستقل جنگ بندی کیلئے استعمال کریں۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے خلاف حالیہ جارحیت نے تمام مسلم ممالک کو بہت کچھ سیکھنے اور سمجھنے کا موقع فراہم کیا ہے، پاکستان کا کردار مسلم دنیا میں لیڈر کا ہے اور اس وقت پاکستان کے حکمرانوں اور عسکری قیادت پر آئندہ کسی بھی بیرونی جارحیت سے نمٹنے کیلئے مسلم ممالک کو متحدہ کر نے اور مشترکہ دفاعی حکمت عملی بنانے کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ آفاق احمد نے کہا کہ ہم ایران کے اپنے بہادر بھائیوں کے ساتھ تھے اور ہمیشہ رہیں گے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مسلم ممالک کو آفاق احمد نے اور
پڑھیں:
پاکستان برونائی سے دفاعی، عسکری تعلقات مضبوط بنانے کا خواہاں ہے: جنرل ساحر شمشاد
راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد نے برونائی کا دورہ کیا، جہاں دونوں ممالک کے مابین دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے برونائی دارالسلام کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے سلطانِ برونائی سے ملاقات کی، ملاقات میں برونائی دارالسلام کے سلطان نے پاکستان کی مسلح افواج کے پیشہ ورانہ معیار کو سراہا۔اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔جنرل ساحر شمشاد مرزا نے پاکستان اور برونائی دارالسلام کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا، علاوہ ازیں انہوں نے وزیرِ دفاع اور کمانڈر رائل برونائی آرمڈ فورسز سے بھی علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔انہوں نے موارا نیول بیس پر موجود دارالامان کا دورہ کیا اور ڈیفنس اکیڈمی رائل برونائی آرمڈ فورسز میں شرکا سے خطاب کیا، جنرل ساحر شمشاد مرزا نے پاکستان کے علاقائی امن و استحکام میں کردار کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے پاکستان کی قربانیوں اور کامیابیوں پر روشنی ڈالی۔انہوں نے اکیڈمی کے کمانڈ اینڈ سٹاف کورس کے طلبہ سے بھی بات چیت کی، جن میں 19 مختلف ممالک کے افسران بھی شامل تھے۔اس دوران ہونے والی ملاقاتوں میں دونوں ممالک کے وفود نے عالمی و علاقائی سکیورٹی کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا، جنرل ساحر شمشاد مرزا نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان برونائی کے ساتھ اپنے دفاعی اور عسکری تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔اس موقع پر برونائی کی سول و عسکری قیادت نے پاکستان کی مسلح افواج کے پیشہ ورانہ معیار اور دہشت گردی کے خلاف قربانیوں کو سراہا اور پاکستان کے کردار کی تعریف کی، دورے کے دوران جنرل ساحر شمشاد مرزا کی برونائی آرمڈ فورسز کے ہیڈکوارٹرز آمد پر انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔