منی پور میں مسلمان معذور نوجوان کے قتل کے واقعے سے بھارت میں اقلیتوں کے خلاف بڑھتا ہوا ظلم و تشدد ثابت ہوگیا۔

بھارت اقلیتوں خصوصاً مسلمانوں کے لیے مکمل طور پر غیر محفوظ ملک بن چکا ہے۔ بھارتی ریاست منی پور میں فرقہ وارانہ فسادات کے بعد اب نسلی اور مذہبی تشدد کا نیا دور شروع ہو چکا ہے جب کہ مودی حکومت اس کے سامنے مکمل طور پر بے بس دکھائی دے رہی ہے۔

مودی سرکار کی آشیرباد سے فرقہ وارانہ تشدد کا دائرہ میتی-کُکی تصادم سے بڑھ کر مسلم اکثریت تک پہنچ گیا ہے اور اسی کا نتیجہ ہے کہ مسلح میتی تنظیم کے کمانڈر لانگجام کھبا سنگھ بوئی نے معذور مسلم شہری کو اغوا کر کے قتل کر دیا۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق 24 سالہ محمد چیسام عبدالقادر 11 جون کو لاپتا ہوا تھا۔ متاثرہ  شخص  کی لاش 17 جون کو دفن شدہ حالت میں ملی، جس کے بعد  معذور مسلم نوجوان کے قتل پر مسلم کمیونٹی شدید احتجاج   کررہی ہے۔

بھارتی اخبار کے مطابق پولیس نے صرف ظاہری کارروائی کے لیے 10 افراد کو گرفتار کیا، تاہم اصل ملزمان اب بھی آزاد ہیں۔ گرفتار افراد میں آرمبائی ٹینگول کے کارکنان اور عام شہری شامل ہیں۔

منی پور جیسی حساس سرحدی ریاست میں مودی سرکار کی عدم دلچسپی روز بروز بڑھتے تشدد کو ہوا دے رہی ہے۔ شہری ملیشیا کو ہاتھ میں لے کر نفرت کی سیاست پروان چڑھ رہی ہے۔

مئی 2023 سےجاری میتی اور کُکی کشیدگی میں 200 سے زائد افراد ہلاک اور  60,000 بے گھر ہو چکے ہیں جب کہ  قانون و انتظامیہ مکمل ناکام ہیں۔  معذور مسلم شخص کے قتل کے واقعے نے نسلی بنیادوں پر نشانہ بنانے اور منی پور میں شدت پسند تنظیموں کی بڑھتی ہوئی لا‌قانونیت کے حوالے سے گہری تشویش پیدا کر دی ہے۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: منی پور میں کے قتل

پڑھیں:

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ڈیجیٹل ویژن، معذور افراد کے لیے موبائل ایپ کا اجرا

  کلیم اختر:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ڈیجیٹل ویژن کے تحت محکمہ سوشل ویلفیئر پنجاب نے ’’اسِسٹو ڈیوائسز اینڈ وہیل چیئر‘‘ موبائل ایپلی کیشن لانچ کر دی۔

ایپ کے ذریعے افرادِ باہم معذوری گھر بیٹھے وہیل چیئر اور معاون آلات کے لیے درخواست دے سکیں گے، جبکہ یہ سہولت گھر کی دہلیز پر فراہم کی جائے گی۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعے معذور افراد کو بااختیار بنانا حکومتِ پنجاب کا مشن ہے۔

   واٹس ایپ صارفین کیلئے خوشخبری ,اب بغیر فون نکالے ایپ استعمال کرنا ممکن

ایپ کے ذریعے فیلڈ افسران بھی درخواستوں کی رجسٹریشن اور مانیٹرنگ کر سکیں گے، جبکہ محکمہ سوشل ویلفیئر نے تمام فیلڈ افسران کو ایپ انسٹال کرنے اور آگاہی مہم تیز کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
 

متعلقہ مضامین

  • مودی سرکار کی ہندوتوا پالیسی نے بھارت میں فرقہ واریت میں خطرناک اضافہ کر دیا
  • ہانگ کانگ سکسز، بھارت کو مسلسل تیسری شکست، نیپال کیخلاف 45 رنز پر ڈھیر
  • ترسیلات میں اضافہ اور بڑھتا تجارتی خسارہ، ماہرین نے معیشت کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی
  • نریندر مودی ووٹ چوری کرکے بھارت کے وزیراعظم بنے ہیں، راہل گاندھی
  • ہانگ کانگ سکسز: بارش نے بھارت کو شکست سے بچالیا، پاکستان کیخلاف 2 رنز سے فتح
  • پنجاب میں معذور افراد کے لیے بڑی سہولت فراہم کر دی گئی
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ڈیجیٹل ویژن، معذور افراد کے لیے موبائل ایپ کا اجرا
  • پاک بھارت اور ہندو مسلم تعلقات کی خرابی کا ذمے دار کون؟
  • بھارت کی پسماندہ ترین ریاست بہار میں آج انتخابات کا پہلا مرحلہ
  • بہار کے انتخابی دنگل میں مسلمان