لاہور ہائیکورٹ: نظر بندی قانون کو بحال کرنے کا تحریری فیصلہ جاری
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
لاہور:
لاہور ہائیکورٹ نے نظر بندی کے قانون کو بحال کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مس عالیہ نیلم کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے زینب عمیر کی درخواست پر تین صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا۔
فیصلے میں کہا گیا کہ عدالت درخواست واپس لینے کی بنیاد پر مسترد اور نظر بندی کے قانون کو معطل کرنے کے احکامات کو ختم کرتی ہے۔
درخواست گزار نے نظر بندی کے قانون سے متعلق تجاویز پیش کیں۔ درخواست گزار کے مطابق وہ ان تجاویز کے ساتھ مطمئن ہے، درخواست گزار کی تجویز ہے کہ نظر بندی کے قانون کو مزید صاف شفاف بنایا جائے اور اس میں اپیل کا حق ہونا چاہئے۔
درخواست گزار کی تجویز ہے کہ نظر بندی قانون کے غلط استعمال پر سزا اور بھاری جرمانہ عائد کیا جائے۔
ہائیکورٹ کے سنگل بنیچ نے نظر بندی کے قانون کو معطل کیا تھا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نظر بندی کے قانون کو درخواست گزار
پڑھیں:
پی ٹی آئی ایم این اے کو بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی
پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے ایم این اے ارباب شیر علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے اور انہیں بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما ممبر قومی اسمبلی ارباب شیر علی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی جو کہ جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس انعام اللہ خان نے کی۔
وکیل درخواست گزار معظم بٹ ایڈووکیٹ نے کہا کہ درخواست گزار ممبر قومی اسمبلی ہے اس کا نام ای سی ایل میں شامل کیا گیا ہے، درخواست گزار کلائمیٹ چینج کنونشن میں شرکت کے لیے برازیل جارہے ہیں مگر نام ای سی ایل میں ہونے کی وجہ سے درخواست گزار بیرونی ملک سفر نہیں کرسکتے، برازیل میں کنونشن 10 تا 15 نومبر ہے، درخواست گزار کنونشن میں شرکت کرکے واپس آجائیں گے۔
عدالت نے پی ٹی آئی رہنما ارباب شیر علی کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔ عدالت نے کہا کہ آپ بیرون ملک جائیں اور واپس آجائیں، مچلکے جمع کرادیں۔
عدالت نے وزارت داخلہ اور دیگر فریقین سے دو دسمبر کو آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا۔