Express News:
2025-09-25@04:47:45 GMT

بجلی ایک ماہ کے لیے مہنگی ہونے کا امکان

اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT

اسلام آباد:

ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 10 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے مئی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست دائر کر دی۔

سی پی پی اے کے مطابق مئی میں 12 ارب 75 کروڑ یونٹس سے زائد بجلی پیدا کی گئی۔ بجلی کی لاگت 7 روپے 49 پیسے فی یونٹ رہی جبکہ مئی کے لیے ریفرنس لاگت 7 روپے 39 پیسے فی یونٹ مقرر تھی۔

نیپرا اتھارٹی 30 جون کو درخواست پر سماعت کرے گا، جس کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

عمر ایوب، شبلی فراز کی نا اہلی کیخلاف درخواست، دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ

شبلی فراز اور عمر ایوب—فائل فوٹو

پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنماؤں عمر ایوب، شبلی فراز اور عبداللطیف چترالی کی نا اہلی کے خلاف درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

اس سے قبل چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف ( پی ٹی آئی ) اور نامور وکیل بیرسٹر گوہر خان نے پارلیمان کے دونوں ایوانوں کے قائدِ حزب اختلاف عمر ایوب اور شبلی فراز کی نااہلی کے خلاف درخواستوں پر دلائل مکمل کیے۔

پشاور ہائی کورٹ میں عمر ایوب، شبلی فراز اور عبداللطیف چترالی کے وکیل بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آئین میں الیکشن سے پہلے اور بعد میں کسی رکنِ پارلیمنٹ کی نااہلی کا طریقہ کار موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 225 میں الیکشن سے پہلے نااہلی کےطریقہ کار کو طے کیا گیا ہے، آرٹیکل 63 میں الیکشن کے بعد کسی رکن کی نااہلی کا طریقہ کار موجود ہے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ الیکشن کمیشن کسی رکن کی کامیابی کی نوٹیفکیشن جاری ہونے کے 60 دن بعد کسی کو نااہل نہیں کر سکتا، الیکشن کمیشن اسپیکر کے ریفرنس کے بغیر کسی کو نااہل نہیں کر سکتا۔

اُن کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے 2012ء کے اظہر صدیق کیس کی غلط تشریح کی ہے، پارٹی تحلیل ہونے کی صورت میں پارٹی اراکین نااہل کر سکتے ہیں، الیکشن کمیشن کے پاس سوموٹو کا اختیار نہیں۔

اس پر جسٹس سید ارشد علی نے استفسار کیا کہ اگر ہم اس درخواست کو منظور کرتے ہیں، تو پھر آپ اسمبلی واپس جائیں گے؟

اس پر بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم اسپیکر کے پاس جائیں گے، اسپیکر اس کو دیکھیں گے۔

جسٹس سید ارشد علی نے کہا کہ درخواست گزاروں کو نا اہل کیا گیا، آپ ابھی تک متعلقہ فورم کے پاس نہیں گئے، جب تک آپ سرینڈر نہیں کرتے کیسے الیکشن کمیشن میں اپنا دفاع کریں گے۔

عمر ایوب، شبلی فراز و دیگر کے وکیل نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے سامنے رکنِ پارلیمنٹ کا پیش ہونا لازمی نہیں، کونسل کے ذریعے کیس کر سکتا، عدالت ہماری استدعا منظور کرتی ہے تو ہم اسپیکر کے پاس جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اسپیکر ریفرنس بھیجتا ہے تو الیکشن کمیشن کے پاس جائیں گے، درخواست گزاروں کو اخلاقی پستی پر نااہل نہیں کیا گیا۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ یہ طے کرنا ہو گا کہ کیا یہ سزا اخلاقی پستی پر ہے یا نہیں، یہاں تک ہے کہ بغاوت کو بھی اخلاقی پستی میں شمار نہیں کیا جاتا۔

دلائل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت میں قتل کو بھی اخلاقی پستی میں شمار نہیں کیا جاتا، منشیات فروشی، جنسی زیادتی جیسے جرائم اخلاقی پستی کے کیس میں آتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • بجلی بلوں میں میونسپل ٹیکس وصولی ‘ فریقین سے جواب طلب
  • عمر ایوب، شبلی فراز کی نا اہلی کیخلاف درخواست، دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ
  • جی ایچ کیو حملہ کیس؛ ویڈیو لنک ٹرائل باقاعدہ عدالت میں چیلنج، کل سماعت کا امکان
  • بجلی بلوں میں میونسپل ٹیکس وصولی سےمتعلق درخواست سماعت کیلئےمنظور، مئیر کراچی اور دیگر کو نوٹس جاری
  • مہنگی طبی سہولیات
  • مصنوعی ذہانت کے نئے قلعے: ہزاروں ڈیٹا سینٹرز تیار، لاگت کتنی؟
  • جوا پروموشن کیس: یوٹیوبر سعدالرحمان عرف ڈکی کی ضمانت خارج ہونے کا حکم نامہ جاری
  • بھارت کی انڈس واٹر ٹریٹوری کی معطلی سے ملک میں بجلی مہنگی ہوسکتی ہے،ڈاکٹر خالد وحید
  • تمام لوکل کونسلز سے اوزیڈٹی فنڈز کی ماہانہ رپورٹ طلب
  • اسلام آباد ہائیکورٹ: اغوا برائے تاوان کیس میں ایس ایس پی آپریشنز کو پیش ہونے کا حکم